Friday, May 29, 2015

█▓▒░(°TaNoLi°)░▒▓█ اکنامک کاریڈرو



ایک عام پاکستانی پورے ملک کیلئے سوچتا ھے کیونکہ اسے پتہ ہوتا ھے کہ بہتری کا کام کسی بھی جگہ ہو، اس کے اثرات پورے ملک تک پہنچتے ہیں۔ اکنامک کوریڈرو تو ملک کے تقریباً ہر ایک ڈویژن کو ٹچ کررہا ھے اور اس کے فوائد انشااللہ پورے ملک کو یکساں پہنچیں گے۔

لیکن بہرحال، ایک امکان موجود ھے کہ اس منصوبے کے فوائد چھوٹے صوبوں تک نہ پہنچ سکیں اور وہ امکان ھے ان صوبوں کی اپنی قیادتیں۔

سندھ کی مثال لے لیں، صوبے پر ہمیشہ وڈیروں کی حکومت رہی، سندھ کے 50 فیصد بچے پرائمری تک جاتے جاتے سکول چھوڑ جاتے ہیں۔ پینے کے پانی سے محروم ہیں۔ تھر میں ہزاروں بچے خوراک کی کمی سے ہلاک ہوگئے۔ اس کے ذمے دار پنجاب کی نہیں بلکہ سندھ کی اپنی قیادت ھے۔

بلوچستان کو دیکھ لیں، ہمیشہ سے وہاں سردار حکومت میں رھے۔ سوئی گیس سے لے کر معدنیات اور پٹرولیم تک، ہر چیز کی رائلٹی ان سرداروں نے حکومت سے باقاعدہ قانونی معاہدے کرکے وصول کی۔ لیکن ان سرداروں نے کوئی ایک سکول، کالج یا یونیورسٹی بلوچستان میں قائم نہیں کی۔ ان لوگوں نے اپنے عوام کو اپنا محتاج رکھنے کیلئے انہیں بنیادی سہولیات سے محروم رکھا۔ کیا اس کے ذمے دار پنجابی ہیں؟

خیبرپختونخواہ کی طرف آجائیں۔ سب سے زیادہ صوبائی تعصب کا مظاہرہ یہاں کی سیاسی قیادت نے کیا۔ ایک عام پٹھان تو مہمان نواز ہوتا ھے اور پورے ملک میں موجود ھے۔ وہ تو کبھی تعصب کا مظاہرہ نہیں کرتا لیکن ولی خان نامی غدار وطن فیملی نے اپنے اثاثہ جات تو بنالئے لیکن اپنے صوبے کو ان تمام سہولیات سے محروم ہی رکھا۔ ٹورازم کے حوالے سے اس صوبے کے اندر سوئزرلینڈ جتنا پوٹینشل موجود تھا لیکن آج تک یہاں کے حکمرانوں نے کبھی ٹورازم سیکٹر ڈویلپ نہین ہونے دیا کیونکہ ایسا کرنے سے یہاں کے عوام میں خوشحالی بھی آتی اور شعور بھی۔ جو انہیں پسند نہیں۔ کیا صوبائی حکومت کو ٹورازم ڈویلپ کرنے سے پنجابی روکتے تھے؟

جب ہم گھر میں بلب جلاتے ہیں تو ہمیں یہ پتہ نہیں ہوتا کہ اس کو جلانے کیلئے بجلی پنجاب میں بنی تھی، سندھ میں، بلوچستان میں یا پھر کے پی کے میں۔ اگر کالاباغ ڈیم بنتا تو اس سے پیدا ہونے والی سستی بجلی آج ہماری جیبوں پر بوجھ بھی نہ ہوتی اور لوڈشیڈنگ کے اندھیرے بھی اتنے شدید نہ ہوتے۔ ڈیم نہ بننے سے سب سے زیادہ خوش انڈیا ھے تو پھر خود ہی اندازہ لگا لیں اس منصوبے کے مخالف کس کی خدمت کرتے رہے ہیں؟

آج چھوٹے صوبوں میں رہنے والا عام آدمی کالاباغ ڈیم کے ٹیکنکل ڈزائن کو نہیں جانتا، اسے بس یہ پتہ ھے کہ اس کی مخالفت کرنی ھے۔

اگر ہم نے آج ہوش نہ سنبھالا تو انڈین ایجنٹ اکنامک کاریڈور کو بھی کالاباغ ڈیم بنادیں گے۔

پھر جس طرح آج ہم لوڈشیڈنگ کی شکایت کررہے ہیں، آج سے 20 سال بعد ہم ایک وقت کی روٹی کو ترس رھے ہونگے کیونکہ ہماری معیشت کا بیڑا غرق ہوچکا ہوگا۔
یہی انڈیا چاہتا ھے، یہی اکنامک کاریڈرو کے مخالفین چاہتے ہیں۔ مشکل وقت میں یہ سب لوگ باہر بھاگ جائیں گے، بچیں گے میں اور آپ۔

فیصلہ آپ کا!!! 

-- 

Regards,

Muhammad Shoaib TaNoLi

Karachi Pakistan

Cell #               +92-300-2591223

Facebook :https://www.facebook.com/2mtanoli

Skype:    tanolishoaib

Long Live Pakistan

Heaven on Earth

Pakistan is one of the biggest blessings of Allah for any Pakistani. Whatever we have today it's all because of Pakistan, otherwise, we would have nothing. Please be sincere to Pakistan. 
Pakistan Zindabad!

 

ہم پاکستان ایک وطن ایک قوم

IF YOU ARE NOT INTERESTED IN MY MAIL

PLEASE REPLY THIS E_,MAIL WITH THE SUBJECT.. UNSUBSCRIBE 

E Mail: 
shoaib.tanoli@gmail.com


--
--
پاکستان کسی بھی پاکستانی کے لئے اللہ کی سب سے بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے. آج ہم جو بھی ہے یہ سب اس وجہ پاکستان کی ہے ، دوسری صورت میں ، ہم کچھ بھی نہیں ہوتا. براہ مہربانی پاکستان کے لئے مخلص ہو.
 
* Group name:█▓▒░ M SHOAIB TANOLI░▒▓█
* Group home page: http://groups.google.com/group/MSHOAIBTANOLI
* Group email address MSHOAIBTANOLI@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com
*. * . * . * . * . * . * . * . * . * . *
*. * .*_/\_ *. * . * . * . * . * . * . * . * .*
.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨) ¸.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨)
(¸.•´ (¸.•` *
'...**,''',...LOVE PAKISTAN......
***********************************
 
Muhammad Shoaib Tanoli
Karachi Pakistan
Contact us: shoaib.tanoli@gmail.com
+923002591223
 
Group Moderator:
*Sweet Girl* Iram Saleem
iramslm@gmail.com
 
Face book:
https://www.facebook.com/TanoliGroups

---
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "M SHOAIB TANOLI" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com.
For more options, visit https://groups.google.com/d/optout.

No comments:

Post a Comment