Thursday, May 19, 2016

█▓▒░(°TaNoLi°)░▒▓█ ALLO & DUO

گوگل کی نئی میسجنگ ایپلی کیشن جو واٹس ایپ کو بھی پیچھے چھوڑدے گی

ویب ڈیسک  جمعرات 19 مئ 2016

ایپلی کیشن میں گوگل کا جدید نظام موجود ہوگا جو چیٹ کرنے میں آپ کی بھرپورمدد بھی کرے گا۔ فوٹو:فائل

کیلیفورنیا: سوشل میڈیا صارفین اب واٹس ایپ کو بھول جائیں کیوں کہ گوگل لارہا ہے ایسی نئی میسجنگ ایپلی کیشن جس سے آپ نہ صرف تیز ترین پیغامات ارسال کرسکیں گے بلکہ اس میں صارفین کو کئی حیران کن فیچرز کی سہولیات بھی دستیاب ہوں گی۔

پچھلے دنوں گوگل نے گروپ چیٹ کے لیے ایک ایپلی کیشن " گوگل اسپیسز" متعارف کرائی تھی لیکن اس بارگوگل نے اپنی سالانہ تقریب میں ایک نئی زبردست ایپلی کیشن ''ایلو'' کا اعلان کیا ہے۔ یہ ایپلی کیشن میسجنگ کی دنیا کو یکسر بدل کر رکھ دے گی۔ واٹس ایپ کی طرح آپ کو اس میں چیٹ کرنے کا موقع تو ملے گا لیکن اس میں گوگل کا جدید نظام موجود ہوگا جو چیٹ کرنے میں آپ کی بھرپورمدد بھی کرے گا۔ یعنی جب آپ کے دوست کوئی خوش خبری کی تصویر بھیجیں گے تو یہ یہ ایپ فوراً جواب دینے کے لیے مبارک باد کا پیغام پہلے ہی لکھا دکھائے گی جس میں سے اپنے پسندیدہ پیغام پر کلک کرتے ہوئے آپ بغیر ٹائپ کیے ہی جواب دے سکیں گے۔

اگر آپ باہر کھانا کھانے کے لیے کسی دوست کو جانے کا کہیں گے تو یہ ایپلی کیشن آپ کے قریبی اور پسندیدہ ہوٹلوں کی فہرست پہلے ہی دکھا دے گی، اس طرح جہاں جانے کا دل چاہے آپ دوستوں کو اس ہوٹل کی تفصیل فوراً ہی بھیج سکیں گے۔ یعنی یہ ہرآنے والے پیغام اورتصویرکواپنے خاص الگورتھم سے پہچان کراس کے حساب سے جواب پہلے ہی تیاررکھے گی۔

واٹس ایپ سے کہیں بہتراس میں ٹیکسٹ فارمیٹنگ موجود ہوگی اگرآپ کسی لفظ کو بہت بڑا کرکے لکھنا چاہیں گے تو بس اپنی اسکرین پر اوپر کی جانب ڈریگ کرنا ہوگا جس سے ٹیکسٹ کا فونٹ سائز بڑھ جائے گا اسی طرح نیچے کی جانب ڈریگ کرنے سے ٹیکسٹ کا سائز چھوٹا ہوتا جائے گا۔ تصویریں بھیجتے ہوئے آپ ان پر ڈرائنگ بھی کرسکیں گے۔ اس ایپ کی سب سے مزیدار بات اس میں گوگل ٹالک کا ہونا ہے جس کے ذریعے آپ بول کر اپنے دوستوں کو پیغام بھیج سکیں گے۔ اس کے علاوہ اس میں گوگل بوٹ بھی موجود ہوگا یعنی جب آپ خود کو تنہا محسوس کر رہے ہوں اور گپ شپ کے لئے کوئی دوست دستیاب نہ ہو تو آپ اس بوٹ سے چیٹ کرسکتے ہیں۔ آپ کے ہر سوال کا یہ بوٹ بڑی خوبصورتی سے اور فوراً جواب دے گا۔

گوگل ایلو میں محفوظ پیغامات بھیجنے کے لیے واٹس ایپ کی طرح اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن بھی موجود ہوگی۔ اس کے علاوہ ویڈیو چیٹ کے لیے گوگل ایک عدد اور ایپلی کیشن ''گوگل ڈو او'' بھی لانے کا خواہش مند ہے۔ یہ دونوں ایپلی کیشنزاگلے چند ہفتوں میں اینڈروئیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے مفت دستیاب ہوں گی۔

گوگل ایلو کے فیچرز دیکھنے کے بعد کہا جا سکتا ہے یہ واٹس ایپ کی متبادل نہیں بلکہ اس سے بھی بڑھ کر اچھی ایپلی کیشن ثابت ہوگی۔

 


--
 
Regards.,

WAQAR SHAFI

--
--
پاکستان کسی بھی پاکستانی کے لئے اللہ کی سب سے بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے. آج ہم جو بھی ہے یہ سب اس وجہ پاکستان کی ہے ، دوسری صورت میں ، ہم کچھ بھی نہیں ہوتا. براہ مہربانی پاکستان کے لئے مخلص ہو.
 
* Group name:█▓▒░ M SHOAIB TANOLI░▒▓█
* Group home page: http://groups.google.com/group/MSHOAIBTANOLI
* Group email address MSHOAIBTANOLI@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com
*. * . * . * . * . * . * . * . * . * . *
*. * .*_/\_ *. * . * . * . * . * . * . * . * .*
.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨) ¸.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨)
(¸.•´ (¸.•` *
'...**,''',...LOVE PAKISTAN......
***********************************
 
Muhammad Shoaib Tanoli
Karachi Pakistan
Contact us: shoaib.tanoli@gmail.com
+923002591223
 
Group Moderator:
*Sweet Girl* Iram Saleem
iramslm@gmail.com
 
Face book:
https://www.facebook.com/TanoliGroups

---
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "M SHOAIB TANOLI" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com.
For more options, visit https://groups.google.com/d/optout.

No comments:

Post a Comment