منگل کی شام چاربجکر تیس منٹ پر پاکستان کے جنوبی علاقوں میں آنے والا زلزلہ بلوچستان کے پانچ اضلاع کی آبادی کو وسیع تباہی کا شکار بنا گیا۔ ہزاروں مربع کلومیٹروسیع رقبے پر تباہی کا اندازہ لگتے تو شاید کافی ہفتے لگیں گے زلزلہ کی تباہی کے دو دن بعد تک بھی حکومتی عہدیداروں کے پاس بلوچستان سے تباہ ہونےو الے علاقوں کے بارے کوئی منظم تفصیلات موجود نہیں جس کے باعث حکومت کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھی اپوزیشن سے سخت سست سننا پڑیں گو کہ حکومتی وزیر سعد رفیق نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی تنقید کو پوائنٹ سکورننگ قرار دے کر کپڑے جھاڑتے , ایوان سے باقی وزراءکی طرح چیف وہیپ کو اپوزیشن کا بوجھ اٹھانے کے لئے تنہا چھوڑ کر نکل گئے۔
حکومت بیچاری بھی کیا کرتی ،قدرتی آفات یا حادثات میں فوری ریلیف اور بحالی کے اقدام کرنے والا ادارہ این ڈی ایم اے جس نے یہ ساری تفصیلات حکومت کو آگاہی دینا ہیں، زلزلہ کے دو دنوں بعد اس بنیادی زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کے سیٹلائٹ امیجز نہیں حاصل کر سکا ، سپارکو نے این ڈی ایم اے کو زلزلہ کے علاقوں کے سیٹلائٹ امیجز بھجوائے ہیں وہ دھندلے ہیں اور متاثرہ علاقوں کی نشاندہی کرنے کے قابل نہیں ۔
آواران، کیچ، خاران، پنجگور اورگوادر کے علاقے متاثر ہوئے ہیں اور آواران اور کیچ میں مواصلاتی نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔ این ڈٰ یم ایم اے کے آپریشنل ونگ کے سربراہ بریگیڈئیر کامران ضیاءکے مطابق آواران ، اور کیچ اضلاع زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔جس میں تحصیل مشکے میں زیادہ تباہی ہوئی ہے جہاںساڑھے چار لاکھ آبادی میں سے نوے فیصد مکانات تباہ ہوئے ۔ جبکہ ہلاکتو ں کی تعداد وہ بتائی جا رہی ہے جو ہسپتال کے اندراج میں ہے ۔ ہسپتالوں میں ادویات اور طبی سہولتوں کے کمیابی کے باعث ہلاکتوں کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے ۔
آواران ، کیچ، خاران ، پنجگوراور گودار اضلاع کے ہزاروں مربع کلو میٹر کے علاقے میں امدادی سرگرمیوں کےلئے پاک فوج اور ایف سی کے تین سو جوانوں سمیت سول اور امدادی تنظمیوں کے کارکن امدادی کاموں میں مصروف ہیں مگر دور دراز علاقوں تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ امدادی سرگرمیوں کے لئے صرف آٹھ ہیلی کاپٹر استعمال میں لائے جا رہے ہیں کیونکہ ابھی تک این ڈی ایم اے اور حکومت کو متاثرہ علاقوں کا درست نقشہ ہی میسر نہیں ۔
متاثرہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی کارکنوں کے مطابق پانچ اضلاع میں ہلاکتوں کی تعداد زیادہ ہونے کا خدشہ ہے۔ دل بدی گاﺅں میں پوری تین سو مکانات کی آبادی ملبے کا ڈھیر بن چکی ہے آواران میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے سے قبرستان کم پڑ گئے ہیں اس لئے اب اجتماعی قبروں کی کھدائی کی جارہی ہے جبکہ بے سرومانی کے عالم میں کھلے آسمان تلے پڑے زخمی اورزندہ بچنے والے مردوں کو دفنانے کےلئے کفن کے منتظر ہیں ۔
این ڈی ایم اے کے عہدیدار کے مطابق اقوام متحدہ ، دوست ممالک ، اور بین الاقوامی تنظیموں نے امدادی کاموں میں مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے مگر این ڈی ایم اے ابھی تک نقصانات والے علاقوں کا تعین ہی نہیں کر سکی ۔تاحال میڈیا کی رسائی آواران اور کیچ کے علاقوں تک ہوئی ہے پنجگور ، خاران اور گوادر کی آبادی کس حال میں ہے کسی کو پتا نہیں ۔
بلوچستان صوبہ میں تاحال وزیراعلی اپنی کابینہ تشکیل نہیں دے پائے جبکہ خود علیحدگی پسند قوم پرستوں سے مذاکرات کے لئے اہم رہنماﺅوں سمیت لندن کے دورہ پر ہیں ۔زلزلہ سے ہونے والی تباہی کےلئے پہنچنے والی عسکری ٹیموں کو علیحدگی پسند بی ایل اے اورجلاوطن بلوچ رہنماووں نے متنبہ کیا ہے کہ امدادی آپریشن کی آڑ میں فائدہ اٹھانے کی کوششوں کی مزاحمت کی جائیگی
--
میرے کارواں میں شامل کوئی کم ظرف نہیں ہے
جو نہ مٹ سکے وطن پر وہ میرا ہمسفر نہیں ہے
Regards,
Muhammad Shoaib TaNoLi
Karachi Pakistan
Cell # +92-300-2591223
Facebook :https://www.facebook.com/2mtanoli
Twitter: tanolishoaib
Skype: tanolishoaib
پاکستان زندہ باد ۔ پاکستان پائندہ باد
Long Live Pakistan
Heaven on Earth
Pakistan is one of the biggest blessings of Allah for any Pakistani. Whatever we have today it's all because of Pakistan, otherwise, we would have nothing. Please be sincere to Pakistan.
Pakistan Zindabad!
Pakistan Zindabad!
ہم پاکستان ایک وطن ایک قوم
IF YOU ARE NOT INTERESTED IN MY MAIL
PLEASE REPLY THIS E_,MAIL WITH THE SUBJECT.. UNSUBSCRIBE
IF YOU ARE NOT INTERESTED IN MY MAIL
PLEASE REPLY THIS E_,MAIL WITH THE SUBJECT.. UNSUBSCRIBE
--
پاکستان کسی بھی پاکستانی کے لئے اللہ کی سب سے بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے. آج ہم جو بھی ہے یہ سب اس وجہ پاکستان کی ہے ، دوسری صورت میں ، ہم کچھ بھی نہیں ہوتا. براہ مہربانی پاکستان کے لئے مخلص ہو.
* Group name:█▓▒░ M SHOAIB TANOLI░▒▓█
* Group home page: http://groups.google.com/group/MSHOAIBTANOLI
* Group email address MSHOAIBTANOLI@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com
*. * . * . * . * . * . * . * . * . * . *
*. * .*_/\_ *. * . * . * . * . * . * . * . * .*
.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨) ¸.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨)
(¸.•´ (¸.•` *
'...**,''',...LOVE PAKISTAN......
***********************************
Muhammad Shoaib Tanoli
Karachi Pakistan
Contact us: shoaib.tanoli@gmail.com
+923002591223
Group Moderator:
*Sweet Girl* Iram Saleem
iramslm@gmail.com
Face book:
https://www.facebook.com/TanoliGroups
---
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "M SHOAIB TANOLI" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com.
For more options, visit https://groups.google.com/groups/opt_out.
No comments:
Post a Comment