Friday, November 15, 2013

█▓▒░(°TaNoLi°)░▒▓█ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال سے سانحہ کربلا تک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قسط نمبر 3

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال سے سانحہ کربلا تک
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قسط نمبر 3

خلافت حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ

حضرت علی رضی اللہ عنہ پر عبدالرحمن بن ملجم خارجی نے کوفہ کی جامع مسجد میں نماز فجر کے وقت حملہ کیا تو آپ رضی اللہ عنہ شدید زخمی ہو گئے تو حضرت علی رضی اللہ عنہ سے کوفیوں نے دریافت کیا کہ آپ رضی اللہ عنہ کے بعد حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ کے ہاتھ پر بیعت کی جائے؟ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا میں اپنے حال میں مشغول ہوں تم جس کو پسند کرتے ہو اس کے ہاتھ پر بیعت کر لو۔ چنانچہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی خلافت کے بعد کوفیوں نے حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ کو اپنا خلیفہ منتخب کر لیا۔ 
(تاریخ اسلام ص 455 ج : 1 ، اسد الغابہ ص : 14 ج : 2 ، تاریخ الخلفاءص : 146 )

حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ پر خلافت راشدہ کا تیس(30) سالہ دور ختم ہو جاتا ہے۔
مدت خلافت حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ
((خلافتہ سنتین واربعۃ اشھر)) (دو سال چار ماہ)
مدت خلافت حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ
((خلافتہ عشر سنین ونصفا)) (دس سال چھ ماہ)
مدت خلافت حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ
((خلافتہ اثنی عشر سنۃ)) (بارہ سال)
مدت خلافت حضرت علی رضی اللہ عنہ
((خلافتہ اربع سنین وتسعۃ اشھر وایاما)) (چار سال نوماہ اور کچھ دن)
مدت خلافت حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ
((فاقام فیھا ستۃ اشھر وایاما)) (چھ ماہ اور کچھ دن)

خلافت حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ
حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ 40ھ میں کوفیوں سے تنگ آ کر حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ سے صلح کر لیتے ہیں ، جس بناءپر اس سال کو امت مسلمہ کے لئے صلح کا سال قرار دیاجاتا ہے۔
اس سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان بھی پورا ہوتا ہے " کہ میرا بیٹا (حسن رضی اللہ عنہ ) دو مسلمان جماعتوں میں صلح کرائے گا۔ " چنانچہ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ نے صلح کے لئے ایک سادہ کاغذ پر اپنی مہر اور دستخط کر کے حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ کے پاس بھیج دیا۔ آپ نے تمام شرائط کو منظور کر لیا۔ اس کے ساتھ حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ اور آپ کے تمام ساتھیوں نے حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے ہاتھ پر بیعت کر لی۔ جس سے پورے ملک میں امن و امان قائم ہو گیا۔ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ نے 40 ھ سے لے کر 60 ھ تک تقریباً بیس سال حکومت کی۔

(تاریخ اسلام ص : 458 ج : 1 ، تاریخ الخلفاءص : 150 )

چنانچہ اسد الغابہ میں ہے :
((خلیفۃ عشرین سنۃ وامیرا عشرین سنۃ))
" حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کا دور خلافت بیس سال ہے اور گورنری کا دور بھی بیس سال ہے۔ " 
(اسد الغابہ فی معرفۃ الصحابہ ص : 387 ج : 4 )

(جاری ہے )


--

میرے کارواں میں شامل کوئی کم ظرف نہیں ہے
جو نہ مٹ سکے وطن پر وہ میرا ہمسفر نہیں ہے


Regards,

Muhammad Shoaib TaNoLi

Karachi Pakistan

Cell #               +92-300-2591223

Facebook :https://www.facebook.com/2mtanoli

Twitter:     tanolishoaib

Skype:    tanolishoaib


 پاکستان زندہ باد   ۔ پاکستان پائندہ باد


Long Live Pakistan

Heaven on Earth
Pakistan is one of the biggest blessings of Allah for any Pakistani. Whatever we have today it's all because of Pakistan, otherwise, we would have nothing. Please be sincere to Pakistan.
Pakistan Zindabad!

ہم پاکستان ایک وطن ایک قوم

IF YOU ARE NOT INTERESTED IN MY MAIL

PLEASE REPLY THIS E_,MAIL WITH THE SUBJECT.. UNSUBSCRIBE




--
--
پاکستان کسی بھی پاکستانی کے لئے اللہ کی سب سے بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے. آج ہم جو بھی ہے یہ سب اس وجہ پاکستان کی ہے ، دوسری صورت میں ، ہم کچھ بھی نہیں ہوتا. براہ مہربانی پاکستان کے لئے مخلص ہو.
 
* Group name:█▓▒░ M SHOAIB TANOLI░▒▓█
* Group home page: http://groups.google.com/group/MSHOAIBTANOLI
* Group email address MSHOAIBTANOLI@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com
*. * . * . * . * . * . * . * . * . * . *
*. * .*_/\_ *. * . * . * . * . * . * . * . * .*
.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨) ¸.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨)
(¸.•´ (¸.•` *
'...**,''',...LOVE PAKISTAN......
***********************************
 
Muhammad Shoaib Tanoli
Karachi Pakistan
Contact us: shoaib.tanoli@gmail.com
+923002591223
 
Group Moderator:
*Sweet Girl* Iram Saleem
iramslm@gmail.com
 
Face book:
https://www.facebook.com/TanoliGroups
 
---
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "M SHOAIB TANOLI" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com.
For more options, visit https://groups.google.com/groups/opt_out.

No comments:

Post a Comment