Monday, April 14, 2014

█▓▒░(°TaNoLi°)░▒▓█ فیس بکی سٹیٹس

 

 فیس بکی سٹیٹس

بعض اوقات ندامت کا مطلب دیوار گیر گھڑی کے سامنے کھڑے ہو کر اُس کی سوئیوں سے واپس لوٹ جانے کی التجا کرنا ہوتا ہے۔

٭٭٭٭٭٭
اس سے پہلے کہ سر اُٹھا کر اپنے رب سے نا ملنے والی نعمتوں کا تقاضا کرو، پہلے اپنے سر کو جُھکا کر ان نعمتوں کا شکر تو ادا کردو جن سے تم مستفید ہو
٭٭٭٭٭٭
 زندگی اب ٹیپ ریکارڈ والی کیسٹ تو ہے نہیں کہ جو پسند ہے انہیں دوبارہ ریوائنڈ کر لو۔ بھائی جی، جو گزر گئی گزر گئی۔
٭٭٭٭٭٭

صرف شام میں ایسا ہو تا ہے کہ:
شدید گولہ باری باری کی وجہ سے لڑکی کی شادی ملتوی کرنا پڑی
دوسری بار دولہا کا گھر تباہ ہو گیا تو شادی ملتوی کرنا پڑی
پھر شادی بالکل ہی ملتوی ہو گئی کیونکہ دولہا شہید ہو گیا تھا۔
٭٭٭٭٭٭
جب کوئی عورت یہ کہے اس دنیا کے سارے مرد جھوٹے اور بے وفا ہیں کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہوتا اس نے دنیا کے سارے مردوں کو آزما لیا ہے۔ بلکہ اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اس نے جس شخص کو آزمایا وہ اکیلا اس کیلئے پوری دنیا کے برابر تھا۔

٭٭٭٭٭٭

اگر تیرے باپ نے تجھے تیرے بچپن میں کسی شہزادی کی طرح پالا تھا تو اس کے بڑھاپے میں تو بھی اُسے کسی بادشاہ جیسا برتاؤ کرنا۔
٭٭٭٭٭٭
کچھ لوگوں کی ظاہری حالت سے بندہ بہت دھوکہ کھا جاتا ہے۔ بالکل ایسے ہی جیسے آپ قیمے والا سموسہ سمجھ کر اٹھائیں اور اندر سے آلو والا نکل آئے
٭٭٭٭٭٭

بہت عرصہ پہلے اس کا دوست فوت ہو گیا تھا مگر اس نے آج تک اپنے دوست کا نام فون سے نہیں کاٹا۔ ایک آدھ بار موبائل تبدیل بھی کیا ہے مگر اپنے دوست کا نمبر دوبارہ نئے موبائل میں ڈال لیتا ہے۔ کہتا ہے؛ جب بھی میرے دوست کا نام موبائل پر سامنے آ جائے تو دعا کرتا ہوں اللہ پاک میرے دوست کی مغفرت فرما دے۔

٭٭٭٭٭٭

اگر تم سے ایک تارہ گم ہوا ہے تو کیا ہوا، آسمان پورا تاروں سے بھرا ہوا ہے۔  اگر بھرے آسمان میں سے بھی کوئی تارہ تیری قسمت میں نہیں تو کون جانتا ہے شاید چاند تیرا نصیب ہو۔

٭٭٭٭٭٭

ریسٹورنٹ میں بیٹھے انگریز نے کھانے میں سے ایک لقمہ لیکر اپنی بیوی کے منہ میں دیا، بہت ہی رومانوی منظر تھا، دل خوش ہو گیا۔
تعلیمات تو ہمیں بھی آپ سرکار صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی دی ہیں کہ جو لقمہ تم اپنی بیوی کے منہ میں دو گے تو اس کا بھی ثواب ملے گا۔ ( اعظم الصدقہ لقمہ يضعها الرجل في فم زوجتہ)۔
مگر ہمیں جو کچھ تعلیمات یاد ہیں وہ یہ ہیں کہ شریعت نے ایک وقت میں ہمارے لیئے چار بیویاں جائز کی ہیں

٭٭٭٭٭٭

مزیدار کھانا کھانے کے بعد اس نے بل منگوایا، پیسے نکالنے کیلئے جیب میں ہاتھ ڈالا، بٹوا نا پا کر نادیدہ خوف سے اس کی حالت ہی خراب ہو گئی۔ ہسٹیرائی انداز میں اوپر نیچے جیبوں کو ٹٹولا مگر بٹوہ کہاں سے ملتا، وہ تو دفتر سے نکلتے ہوئے میز پر ہی رہ گیا تھا۔ سر جھکائے آنے والی ممکنہ پریشانیوں اور انکے حل پر غور کرتا رہا۔ کوئی راہ نا پا کر کاؤنٹر کی طرف چلدیا تاکہ اپنی گھڑی ضمانت کے طور رکھوا کر جائے اور پیسے لیکر آئے۔ بل میز پر رکھتے ہوئے کیشیئر کو ابھی کچھ کہنا ہی چاہتا تھا کہ وہ خود ہی بول پڑا؛ جائیں جی آپ کا بل ادا ہو چکا ہے۔ حیرت کے مارے اس نے سوال کیا؛ مگر کس نے ادا کیا ہے؟ کیشیئر نے کہا ابھی آپ سے پہلے اس باہر جانے والے آدمی نے دیا ہے۔ اس نے کہا؛ تو میں اسے کیسے واپس لوٹاؤں گا یہ پیسے، میں تو اسے جانتا ہی نہیں؟ کیشیئر نے کہا؛ کسی کو ایسی صورتحال میں پھنسا مجبور دیکھنا تو بڑھ کر ادا کردینا، نیکی اسی طرح تو آگے چلا کرتی ہے۔

٭٭٭٭٭٭
نیویارک کی ایک سڑک کے فٹ پاتھ سے ٹکرا کر ایک بوڑھا آدمی گر پڑا۔ ایمبولینس آئی اور اسے اٹھا کر ہسپتال لے گئی۔  راستے میں نرس نے اس بوڑھے کی جیب سے بٹوا نکال کر تلاشی لی تو اس کے بیٹے کا نام اور پتہ ملا جو وہیں بحری فوج میں ملازمت کرتا تھا۔  نرس نے اسے پیغام بھیجا جلدی پہنچو اور یہ نوجوان فوراً ہی ہسپتال پہنچ گیا۔  نرس نے بوڑھے سے جس کے منہ پر آکسیجن ماسک لگا ہوا تھا سے کہا تمہارا بیٹا تم سے ملنے آیا ہے۔ تیز اثر دواؤں کے زیر اثر ہوش میں آئے ہوئے بوڑھے نے ہاتھ بڑھایا اور نوجوان نے بڑھ کر تھام لیا۔
یہ نوجوان مسلسل چار گھنٹے تک اس بوڑھے کے پاس رہا اور شفقت سے بوڑھے کا ہاتھ تھامے بار بار گلے لگاتا اور بوڑھے کی تیمار داری اور حوصلہ افزائی کرتا رہا۔  نرس نے اس دوران کئی بار نوجوان سے آرام کرنے یا ادھر ادھر چل پھر لینے کو بھی کہا مگر اس نے انکار کیا اور بوڑھے کے پاس موجود رہا۔
فجر کے نزدیک اس بوڑھے کی وفات ہو گئی۔  اس نوجوان نے نرس سے پوچھا؛ یہ بوڑھا آدمی کون تھا؟  نرس نے حیرت سے کہا؛ کیا یہ تیرا باپ نہیں تھا؟ اس فوجی نے کہا؛ نہیں، مگر میں نے محسوس کیا تھا کہ اسے اپنے بیٹے کی اشد ضرورت تھی جو اس کے قریب رہ کر اس کی تیمار داری کرے اور اسکی محرومیوں کا ازالہ کرے۔
محتاج اور ضرورتمند کو اچھائی پیش کر دیجیئے، یہ اچھائی ایک دن آپ کے پاس ایسی جگہ سے واپس لوٹ کر آئے گی جو آپ کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوگی۔
٭٭٭٭٭٭

حضرت عمر بن عبدالعزیز رات کو ایک مسجد میں داخل ہوئے،  اندھیرے کی وجہ کی ان کا پاؤں ایک سوئے ہوئے شخص پر جا پڑا۔  یہ شخص ہڑبڑا کر اٹھا اور کہا؛ یہ کیا کیا ہے تم نے، تم گدھے ہو کیا؟ عمر نے اس شخص سے کہا؛ نہیں، میں عمر ہوں۔  ان کے ساتھی نے عمر سے کہا: اے امیر المؤمنین، اس شخص نے آپ کو گدھا کہا ہے۔ عمر نے کہا؛ نہیں تو، اس شخص نے مجھ سے پوچھا تھا کہ کیا تم گدھے ہو، جس کا جواب میں نے اسے دیدیا ہے۔

اللہ رحمتیں برسائے تیری مرقد پر، کیا کمال تھے آپ بھی۔
٭٭٭٭٭٭
الشيخ ابن أبي عقيل العماني ایک فقہی امور پر دسترس رکھنے والے عالم گزرے ہیں۔ ان کی محفل میں ایک شخص آیا، بیٹھ چکا تو ان سے کہا؛ میں پانی میں کئی کئی بار ڈبکیاں لگاتا ہوں، اس کے باوجود مجھے شک رہتا ہے کہ میں پاک ہو چکا ہوں کہ نہیں، اس بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ ابن عقیل نے جواب دیا؛ میاں جاؤ، تم پر آج سے نماز ساقط کر دی گئی ہے۔  اس آدمی کو فقیہہ کی اس  بات پر بہت تعجب ہوا، پوچھا، کس طرح آج سے مجھ پر نماز کی فرضیت ساقط کر دی گئی ہے؟ ابن عقیل نے کہا؛ کیا تو نے سرکار دو عالم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا وہ فرمان نہیں سنا کہ تین قسم کے لوگوں سے قلم اٹھا لیا گیا ہے : سوئے ہوئے سے حتی کہ بیدار ہو جائے اور بچے سے حتی کہ وہ بڑا ہو جائے، مجنون سے حتی کہ وہ عقل مند یا اس سے پاگل پن چلا جائے۔  اب تیرے جیسا شخص جو پانی میں کئی کئی بار غوطے لگا لے، اُسے ابھی بھی اس بات پر شک ہو کہ اُس کا غسل ہو چکا یا نہیں، تو اس کے پاگل ہونے میں کوئی شک ہی نہیں رہتا۔
٭٭٭٭٭٭
کہتے ہیں ایک شام کے وقت، کوئی شخص امام ابو حنیفہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہا؛ حضرت کچھ عرصہ پہلے میں نے اپنا مال زمین میں دفن کر کے محفوظ کیا تھا، اب جب ضرورت پڑی ہے تو یاد ہی نہیں آتا کہاں دفن کیا تھا، مجھے اس کا حل بتائیے۔ امام ابو حنیفہ نے جواب دیا؛ یہ کوئی فقہ کے عالم کا کام تو نہیں جو  تجھے یہ بتا سکے کہ تو نے اپنا مال کہاں دفن کیا تھا۔ تاہم انہوں نے کچھ دیر سوچنے کے بعد اس شخص سے کہا؛ جاؤ اور جا کر اب سے لیکر صبح تک نماز پڑھنا شروع کرو، ان شاء اللہ تمہیں اپنے دفن کیئے ہوئے مال کی جگہ یاد آ جائے گی۔
اس شخص نے گھر جا کر نماز پڑھنا شروع کی، ابھی کچھ دیر ہی گزر پائی تھی کہ اُسے یاد آ گیا کہ اس کا مال کدھر دفن ہے۔ فورا وہاں جا کر اپنا مال نکال لیا۔ دوسرے دن صبح کو امام ابو حنیفہ کی خدمت میں حاضر ہو کر انہیں اپنے مال کے مل جانے کی اطلاع دی اور شکریہ ادا کیا۔ اس کے بعد اس نے امام صاحب سے پوچھا؛ آپ کو کیسے پتہ تھا کہ مجھے میرے دفن کیئے ہوئے مال کی جگہ یاد آ جائے گی؟
امام صاحب نے کہا؛ مجھے یقین تھا کہ شیطان تجھے کبھی بھی ساری رات نماز پڑھتے رہنے کیلئے چھوڑے گا، وہ تیرے دماغ کو مال کی جگہ یاد کرنے میں اس وقت تک مشغول رکھے گا جب تک تجھے وہ جگہ یاد نہیں آ جاتی۔

٭٭٭٭٭٭

کہتے ہیں فقہ کے کسی عالم کے پاس ایک عورت شکایت لیکر آئی کہ اس کا بھائی چھ سو درہم ترکہ چھوڑ کر مرا۔ وراثت کے اس مال کی جب تقسیم ہوئی تو اسے صرف ایک درہم دیا گیا ہے۔

اس عالم نے کچھ دیر سوچا اور پھر اس عورت سے پوچھا؛ کیا تیرے بھائی کی ایک بیوی، ماں، دو بیٹیاں اور بارہ دیگر بھائی بھی ہیں؟ عورت نے حیران ہو کر کہا، ہاں، بالکل ایسا ہی ہے۔ عالم نے کہا تو پھر ترکہ بالکل ٹھیک تقسیم ہوا ہے اور تیرے ساتھ کسی قسم کا کوئی ظلم نہیں ہوا۔

شرع میں بیوی کا آٹھواں حصہ ہوتا ہے جو کہ (75) پچھتر درہم بنتے ہیں۔

دونوں بیٹیوں کو دو تہائی ملے گا جو کہ (400) چار سو درہم بنتے ہیں۔

ماں کیلئے چھٹا حصہ ہوتا ہے جو کہ (100) ایک سو درہم ہے۔

باقی محض (25) چپیس درہم بنتے ہیں جو بارہ بھائیوں اور تم ایک بہن پر تقسیم ہونگے۔

کیونکہ عورت کو مرد کا نصف ملتا ہے اس لیئے تیرے سارے بھائیوں کو دو ، دو درہم ملیں گے اور تجھے ایک درہم ملے گا جو تجھے دے دیا گیا ہے۔

٭٭٭٭٭٭
--


میرے کارواں میں شامل کوئی کم ظرف نہیں ہے
جو نہ مٹ سکے وطن پر وہ میرا ہمسفر نہیں ہے


Regards,

Muhammad Shoaib TaNoLi

Karachi Pakistan

Cell #               +92-300-2591223

Facebook :https://www.facebook.com/2mtanoli

Twitter:     tanolishoaib

Skype:    tanolishoaib


 پاکستان زندہ باد   ۔ پاکستان پائندہ باد


Long Live Pakistan

Heaven on Earth
Pakistan is one of the biggest blessings of Allah for any Pakistani. Whatever we have today it's all because of Pakistan, otherwise, we would have nothing. Please be sincere to Pakistan.
Pakistan Zindabad!

ہم پاکستان ایک وطن ایک قوم

IF YOU ARE NOT INTERESTED IN MY MAIL

PLEASE REPLY THIS E_,MAIL WITH THE SUBJECT.. UNSUBSCRIBE



حضرات محترم: میری ایمیلز میری ذاتی پسند ہوتی ہیں، جنکا مقصد آپ سے رابطہ، دوسری ثقافتوں سے آگاہی، علم اور معلومات کا پھیلانا مقصود ہوتا ہے، اگر آپ کو ناگوار گزرتی ہوں تو ضرور آگاہ کیجیئے  


--
--
پاکستان کسی بھی پاکستانی کے لئے اللہ کی سب سے بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے. آج ہم جو بھی ہے یہ سب اس وجہ پاکستان کی ہے ، دوسری صورت میں ، ہم کچھ بھی نہیں ہوتا. براہ مہربانی پاکستان کے لئے مخلص ہو.
 
* Group name:█▓▒░ M SHOAIB TANOLI░▒▓█
* Group home page: http://groups.google.com/group/MSHOAIBTANOLI
* Group email address MSHOAIBTANOLI@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com
*. * . * . * . * . * . * . * . * . * . *
*. * .*_/\_ *. * . * . * . * . * . * . * . * .*
.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨) ¸.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨)
(¸.•´ (¸.•` *
'...**,''',...LOVE PAKISTAN......
***********************************
 
Muhammad Shoaib Tanoli
Karachi Pakistan
Contact us: shoaib.tanoli@gmail.com
+923002591223
 
Group Moderator:
*Sweet Girl* Iram Saleem
iramslm@gmail.com
 
Face book:
https://www.facebook.com/TanoliGroups

---
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "M SHOAIB TANOLI" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com.
For more options, visit https://groups.google.com/d/optout.

No comments:

Post a Comment