ابھی انگلیاں ٹائپ کر سکتی ہیں۔
ابھی آنکھیں لفظوں کو پڑھ سکتی ہیں۔
ابھی سانسوں کی مالا سلامت ہے۔
میں لکھتا ہوں
آپ پڑھتے ہیں۔
آپ لکھتے ہیں
میں پڑھتا ہوں۔
جب تک لکھنے اور پڑھنے کی مہلت باقی ہے
لکھا جاتا رہے گا
پڑھا جاتا رہے گا
پھر ایک وقت آتا ہے جب
یک لخت
ٹوئٹر اکائونٹ
اور فیس بک پروفائل خاموش ہو جاتی ہے۔
پھر اسٹیٹس اپ ڈیٹ نہیں ہوتا۔
صور اسرافیل تک خاموشی۔
مکمل خاموشی
ابھی زندہ ہوں تو جی لینے دو
لکھ لینے دو
پڑھ لینے دو
بہت سی پروفائلیں اب خاموش ہیں۔
کیا پاسورڈ تھا۔ نہیں معلوم
کیا راز تھے، نہیں معلوم۔
بس خاموشی۔
گہری خاموشی
پراسرار چپ
ہر روز بہت سی پروفائلز خاموش ہو رہی ہیں۔
ہرروز ٹوئٹر اکائونٹ چلانے والے دنیا سے مکمل طور پر
غیر فعال ہو رہے ہیں۔
اس دنیا سے کسی اور دنیا میں ٹرانسفر ہو کر جانے والے
اب اسٹیٹس اپ ڈیٹ نہیں کر سکتے۔
جو کرنا تھا۔ کر لیا۔
اب بس حساب کتاب۔
اب بس، میزان
میری انگلیوں میں ابھی زندگی لفظ بن کر رقص کر رہی ہے۔
میری آنکھوں میں ابھی حیات کا نور عقل و بصیرت کے چراغ روشن کر سکتا ہے۔
ابھی میں لکھ سکتا ہوں
ابھی آپ پڑھ سکتے ہیں
ابھی آپ لکھ سکتے ہیں۔
ابھی میں پڑھ سکتا ہوں
تو کیوں نہ کچھ ایسا لکھا جائے
جسے پڑھا جاتا رہے۔
اس وقت بھی جب لکھنے والے کی پروفائل خاموش ہو گی۔
ایک وقت آئے گا
میری پروفائل بھی خاموش ہو جائے گی۔
فیس بک فیڈ میں میرے نام کی کوئی پوسٹ نہیں ہو گی۔
میری جگہ کسی اور کی پوسٹیں ہوں گی۔
میں بھی تو کسی اور کی جگہ پر بیٹھا ہوں۔
اپنی اپنی باری پر
سب اسی بس میں سوار ہوتے ہیں
جسے ہم دنیا کہتے ہیں۔
پھر اسٹاپ آتا ہے
سواریاں اترجاتی ہیں
کچھ اور بس پر چڑھ جاتی ہیں۔
کسی روز آپ کو میرے لکھے ہوئے لفظ دکھائی نہیں دیں گے۔
کبھی کبھار کوئی پرانی پوسٹ
کوئی پرانی بات
آپ کی نظروں سے گزرے گی۔
آپ مسکرائیں گے۔
اس وقت میرا سفر کسی اور دنیا کی شاہراہوں پر جاری ہو گا۔
ہم سب حالت سفر میں ہیں۔
ملا بن کر
صوفی بن کر
جاہل بن کر
عالم بن کر
سفر جاری و ساری ہے۔
جب تک زندہ ہیں۔ لکھتے رہیں۔ پڑھتے رہیں۔
کیسا لکھا
کیسا پڑھا
یہ میزان میں درج ہو رہا ہے
لفظ بہ لفظ
حرف بہ حرف
نیت کیا تھی
خلوص کا معیار کیا تھا
سب درج ہو رہا ہے۔
ابھی زندہ ہوں
ابھی آپ زندہ ہیں
اور جب تک ایسا ہے۔
ایسا لکھیں جس لکھ کر شرمندگی نہ ہو
وہ پڑھیں جس پڑھ کر ندامت نہ ہو
ورنہ بہت سی پروفائلز ایسی ہیں جو اب خاموش تو ہیں لیکن پروفائلوں والے سوچتے ہوں گے کہ اے کاش مہلت ملے اور اچھا اچھا لکھ آئیں، شیئر کر آئیں۔
جواب ملے گا۔۔۔
بس، اب مہلت ختم۔
جو لکھ دیا، سو لکھ دیا
جو پڑھ لیا، سو پڑھ لیا
اب بس میزان۔
حساب کتاب .......
یا رب محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم!
واسطہ تہجد کی مبارک ساعتوں کا
کسی ایک اصلاحی پوسٹ کو
کسی ایک لفظ کو
جو لکھا گیا
جو پڑھا گیا
ایسی قبولیت دے دے
کہ لکھنے والے
اور پڑھنے والے
روحانی دنیا کی جنت نظیر فضائوں میں بھی
فیس بک فرینڈز کی طرح
ساتھ ساتھ ہوں
یا رب رحمان
یا رب رحیم
یا رب کریم
یا حی یا قیوم
برحمتک استغیث
آمین يارب العرش العظيم
--
Regards,
Muhammad Shoaib TaNoLi
Karachi Pakistan
Cell # +92-300-2591223
Facebook :https://www.facebook.com/2mtanoli
Skype: tanolishoaib
Long Live Pakistan
Heaven on Earth
Pakistan is one of the biggest blessings of Allah for any Pakistani. Whatever we have today it's all because of Pakistan, otherwise, we would have nothing. Please be sincere to Pakistan.
Pakistan Zindabad!
ہم پاکستان ایک وطن ایک قوم
IF YOU ARE NOT INTERESTED IN MY MAIL
PLEASE REPLY THIS E_,MAIL WITH THE SUBJECT.. UNSUBSCRIBE
E Mail: shoaib.tanoli@gmail.com
--
پاکستان کسی بھی پاکستانی کے لئے اللہ کی سب سے بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے. آج ہم جو بھی ہے یہ سب اس وجہ پاکستان کی ہے ، دوسری صورت میں ، ہم کچھ بھی نہیں ہوتا. براہ مہربانی پاکستان کے لئے مخلص ہو.
* Group name:█▓▒░ M SHOAIB TANOLI░▒▓█
* Group home page: http://groups.google.com/group/MSHOAIBTANOLI
* Group email address MSHOAIBTANOLI@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com
*. * . * . * . * . * . * . * . * . * . *
*. * .*_/\_ *. * . * . * . * . * . * . * . * .*
.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨) ¸.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨)
(¸.•´ (¸.•` *
'...**,''',...LOVE PAKISTAN......
***********************************
Muhammad Shoaib Tanoli
Karachi Pakistan
Contact us: shoaib.tanoli@gmail.com
+923002591223
Group Moderator:
*Sweet Girl* Iram Saleem
iramslm@gmail.com
Face book:
https://www.facebook.com/TanoliGroups
---
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "M SHOAIB TANOLI" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com.
For more options, visit https://groups.google.com/d/optout.
No comments:
Post a Comment