پٹرول کا بحران،
--------------------------------------
"سپلائی اینڈ ڈیمانڈ" اکنامکس کی ایک بہت ہی بنیادی تھیوری ھے جس کے مطابق اشیا کی قیمتوں کا تعین ان کی مجموعی ڈیمانڈ اور سپلائی کے فرق سے کیا جاتا ھے۔ آسان الفاظ میں آپ یوں سمجھ لیں کہ جب کوئی نئی فلم سینما میں ریلیز ہوتی ھے اور اگر اس کی سٹار کاسٹ اچھی ہو یا لوگوں کو اس فلم کا انتظار ہو تو اس کی ڈیمانڈ بڑھ جاتی ھے، پہلے شو میں لوگ بلیک میں بھی ٹکٹ لے کر دیکھتے ہیں۔ لیکن پھر آہستہ آہستہ اس فلم کی ڈیمانڈ کم ہوجاتی ھے یا پھر وہ سی ڈی یا کیبل پر بھی لگ جاتی ھے جس سے سینما کی ڈیمانڈ کم ہوجاتی ھے اور پھر ٹکٹ بھی بلیک میں نہیں لینی پڑتی۔
پچھلے 6 مہینوں میں پوری دنیا میں پیٹرول کی قیمتیں 60 فیصد سے زیادہ کم ہوگئی ہیں۔ ایک طرف تو کچھ لوگ اس کی وجہ روس اور ایران کو معاشی نقصان پہنچانا بیان کرتے ہیں اور دوسری طرف لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ چونکہ بہت سی وجوہات کے سبب امریکہ میں تیل کی ڈیمانڈ کم ہوگئی ھے اس لئے قیمتیوں بھی کم ہوگئی ہیں۔
تیل کی قیمتوں میں کمی کا اثر تمام ممالک میں دیکھا گیا۔ ہر ملک نے پٹرول کی قیمتیں کم کردیں۔ پاکستان میں بھی ایسا ہی ہوا۔ لیکن ہم چونکہ پوری دنیا سے الٹے چلتے ہیں اس لئے ہمارے ملک میں پٹرول کی قیمتیں کم ہوتے ہیں ایک خوفناک بحران کھڑا ہوگیا اور نتیجے کے طور پر پچھلے 5 دن سے پٹرول نایاب ہوچکا ھے۔
پہلے تو حکومتی وزیروں نے پراسرار خاموشی اختیار کئے رکھی اور آج ایک حکومتی وزیر شاہد خاقان عباسی نے کہا ھے کہ قیمتوں میں کمی کے سبب پٹرول کی ڈیمانڈ میں تین گنا اضافہ ہوگیا تھا اس لئے قلت واقع ہوگئی۔ اگلے مہینے 2 لاکھ میٹرک ٹن پٹرول "سسٹم" میں آجائے گا جس سے صورتحال ٹھیک ہوجائے گی۔
یہ محص ایک بکواس ھے اور اس کی وجہ مندرجہ ذیل ھے:
1۔ پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں اگر 30 فیصد بھی کمی ہوئی تھی تو اس سے ڈیمانڈ میں 300 فیصد اضافہ کیسے ہوگیا؟ یعنی وزیر موصوف یہ کہنا چاہتے ہیں کہ پہلے جو پاکستانی ہر روز اوسطاً 300 روپے کا پٹرول استعمال کرتا تھا، جو کہ اب اسے 210 روپے کا ملتا ھے، وہ پاکستانی اب اس کا 3 گنا یعنی 630 روپے کا پٹرول استعمال کررھا ھے۔ یہ کیسے ممکن ھے؟ کیا اس کی تنخواہ بڑھ گئی یا اس کا پرائز بانڈ نکل آیا؟
2۔ اگر قیمتوں میں کمی سے ڈیمانڈ میں اتنا بڑا اضافہ ہوتا ھے تو پھر صرف پاکستان میں ہی کیوں؟ دوسرے ممالک میں کیا لوگ پاگل ہیں جو انہوں نے پٹرول زیادہ استعمال کرنا نہیں شروع کردیا؟ اور اگر انہوں نے بھی ایسا کیا ہوتا تو پھر پٹرول کی پرائسز واپس آچکی ہوتیں کیونکہ سارے ممالک میں ڈیمانڈ بڑھنے سے سپلائی اینڈ ڈیمانڈ کا اصول لاگو ہوجاتا۔
3۔ اصل بحران کی وجہ کمینگی اور لالچ ھے۔ پٹرول پمپ کے مالکان نے پٹرول پرانی قیمتوں پر خریدا تھا اور اگر وہ نئے ریٹس پر بیچیں گے تو انہیں نقصان ہوگا۔ چونکہ ان کے تعلقات سیاسی جماعتوں سے ہیں، کوئی حکومتی ریگولیٹری کمیٹی انہیں کچھ نہیں کہہ رہی اور ان لوگوں نے بلیک میں پیٹرول بیچنا شروع کردیا ھے۔
4۔ اس بحران کی ایک اور وجہ امپورٹ کے سودوں میں کرپشن کے مواقع ہیں۔ حکومت اب "ہنگامی" طور پر 2 لاکھ میٹرک ٹن پٹرول خریدنے جارہی ھے۔ سودا آج کی یا پچھلے ہفتے کی تاریخ میں ڈالا جائے گا جب پٹرول کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ میں زیادہ تھی۔ اصل ٹرانزیکشن آج سے ہفتے بعد والی تاریخ میں ہوگی جب پٹرول چند ڈالر مزید نیچے آچکا ہوگا۔
نہیں سمجھ آئی؟ آسان الفاظ میں آپ کو بتادیتا ہوں۔
2 لاکھ میٹرک ٹن تقریباً 9 ملین بیرل ہوتا ھے۔ اگر حکومت 5 ڈالر بھی ایک بیرل کے پیچھے کمیشن کمائے تو 45 ملین ڈالر بنتے ہیں یعنی ساڑھے 4 ارب روپیہ۔ اگر 20 بندے بھی اس ڈیل میں شامل ہوجائیں تو ہر ایک کے حصے کروڑوں آتے ہیں۔
پھر اس صورتحال میں اگر سخت سردی میں ٹھٹھرتے ہوئے عوام لائنوں میں لگ کر پٹرول لینے کیلئے دھکے کھا رھے ہیں تو کس کافر کو پرواہ ہوگی!!!!
--
Regards,
Muhammad Shoaib TaNoLi
Karachi Pakistan
Cell # +92-300-2591223
Facebook :https://www.facebook.com/2mtanoli
Skype: tanolishoaib
Long Live Pakistan
Heaven on Earth
Pakistan is one of the biggest blessings of Allah for any Pakistani. Whatever we have today it's all because of Pakistan, otherwise, we would have nothing. Please be sincere to Pakistan.
Pakistan Zindabad!
ہم پاکستان ایک وطن ایک قوم
IF YOU ARE NOT INTERESTED IN MY MAIL
PLEASE REPLY THIS E_,MAIL WITH THE SUBJECT.. UNSUBSCRIBE
E Mail: shoaib.tanoli@gmail.com
--
پاکستان کسی بھی پاکستانی کے لئے اللہ کی سب سے بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے. آج ہم جو بھی ہے یہ سب اس وجہ پاکستان کی ہے ، دوسری صورت میں ، ہم کچھ بھی نہیں ہوتا. براہ مہربانی پاکستان کے لئے مخلص ہو.
* Group name:█▓▒░ M SHOAIB TANOLI░▒▓█
* Group home page: http://groups.google.com/group/MSHOAIBTANOLI
* Group email address MSHOAIBTANOLI@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com
*. * . * . * . * . * . * . * . * . * . *
*. * .*_/\_ *. * . * . * . * . * . * . * . * .*
.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨) ¸.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨)
(¸.•´ (¸.•` *
'...**,''',...LOVE PAKISTAN......
***********************************
Muhammad Shoaib Tanoli
Karachi Pakistan
Contact us: shoaib.tanoli@gmail.com
+923002591223
Group Moderator:
*Sweet Girl* Iram Saleem
iramslm@gmail.com
Face book:
https://www.facebook.com/TanoliGroups
---
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "M SHOAIB TANOLI" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com.
For more options, visit https://groups.google.com/d/optout.
No comments:
Post a Comment