Saturday, February 28, 2015

█▓▒░(°TaNoLi°)░▒▓█

بہت سے گھرانوں کی طرح ہمارے گھر میں بھی گوشت ایک مخصوص دکان سے لیا جاتا تھا اور دلیل اس کی یہ تھی کہ دکاندار کو ہم کئی سالوں سے جانتے ہیں اور وہ ہمیشہ گوشت اچھا دیتا ہے۔ ایک دفعہ گھروالوں نے مجھے گوشت لانے کیلئے بھیجا۔ جب میں اس دکاندار کے پاس گیا تو وہاں بہت رش تھا۔ میں نے سوچا کہ دوسرے محلے میں ایک نئے قصائی کو ٹرائی کیا جائے۔ جب میں اس کی دکان پر گیا تو اس نے مجھے ہاتھوں ہاتھ لیا۔ گوشت خرید کر گھر آگیا اور کسی کو خبر نہ ہوئی کہ آج گوشت کسی دوسرے قصائی سے لیا گیا تھا۔
اس کے بعد جب بھی کبھی میں گوشت لینے گیا، میں اسی قصائی کے پاس گیا۔ وہ قصائی بھی مجھے اپنا خاص گاہک سمجھتے ہوئے میری خاص آؤبھگت کرتا اور یوں یہ سلسلہ چلتا رہا۔
بڑی عید آئی۔ حسب روایت ہم نے اپنے بکروں کی قربانی کیلئے پرانے والے قصائی کو کہہ رکھا تھا۔ اس قصائی کے پاس اس سال بہت کام آگیا اور وہ ہمیں ٹالتا رہا۔ صبح 9 بچے کا وعدہ کیا اور 12 بج گئے لیکن وہ نہ آیا۔ مجھے غصہ آیا اور میں دوسرے محلے میں نئے والے قصائی کے پاس دونوں بکرے لے کر چلا گیا۔ وہ اپنی دکان پر ہی دوسرے لوگوں کے بکروں کی قربانی کررہا تھا۔ جب اس نے مجھے دیکھا تو حسب توقع خوشدلی سے ویلکم کیا اور پہلے سے موجود قطار میں لگے بکروں کو چھوڑ کر میرے بکرے ذبح کرنے لگ گیا۔
وہاں موجود لوگوں نے اس بات پر احتجاج کیا تو اس قصائی کا جواب یہ تھا کہ چونکہ میں اس کا ریگولر کسٹمر ہوں، اور جو بھی سارا سال اس سے گوشت خریدتا ھے، اسے آج قربانی میں بھی ترجیح ملے گی۔

پچھلے 15 سالوں میں آئی سی سی کرکٹ کو بہت کمرشلائز کردیا گیا ہے۔ ہر سال اس کے ریونیو میں 15 سے 20 فیصد تک اضافہ ہورہا ہے۔ اس ریونیو کا 70 فیصد حصہ ڈائریکٹ انڈیا سے آتا ہے جبکہ انگلینڈ، آسٹریلیا، اور ساؤتھ افریقہ سے آنے والے ریونیو میں بھی ان ممالک میں موجود انڈینز کا بڑا کنٹری بیوشن ہے۔ آئی سی سی کا ایک بڑا پارٹنر دبئی کی امارات ائیرلائن ہے۔ متحدہ عرب امارات میں کرکٹ کی دلچسپی کی بڑی وجہ وہاں موجود 18 لاکھ سے زائد انڈین آبادی ہے جن میں ارب پتی انڈین مافیا کے لوگ بھی شامل ہیں۔

2007 کے ورلڈکپ میں جب انڈین ٹیم پہلے راؤنڈ میں ہی باہر ہوگئی تھی تو سپانسرز کے اربوں روپے ڈوب گئے اور ٹورنامنٹ خسارے میں چلا گیا۔ اس کو دیکھتے ہوئے موجودہ ورلڈکپ میں 42 میچز پہلے راؤنڈ میں کھیلے جائیں گے جبکہ کوارٹرفائنل، سیمی فائنل اور فائنل صرف 7 میچز ہیں۔ کوارٹر فائنل کی ٹیموں کا سب کو پتہ ہے پھر بھی دنیا کو 42 میچ دیکھنے پڑیں گے اگلے راؤنڈ میں جانے سے پہلے۔

ان سب فیکٹرز کو دیکھتے ہوئے اور اوپر دی گئی قصائی والی مثال کو سامنے رکھیں تو آپ کو ساری گیم کی سمجھ آجائے گی۔ اس ورلڈ کپ کا ریوینو 600 سے 800 ملین ڈالر متوقع ہے جس کا بڑا حصہ انڈیا سے آرہا ہے۔ پھر کیا آئی سی سی کو پاگل کتوں نے کاٹا ہے جو وہ انڈین ٹیم کو ناراض کرنے کی جسارت کریں؟

پاکستان میں سری لنکن ٹیم پر حملے سے لے کر سعید اجمل پر پابندی تک، سب کے سب فیصلے انڈین مافیا کرتا ہے۔
کی پوسٹ میں انڈیا اور پاکستان کے سیمی فائنل کے امکانات ظاہر کئے گئے تھے اور بتایا گیا تھا کہ کارپوریشنز ان امکانات کو ختم کرنے کا جائزہ لے رہی ہیں اور آج انڈیا نے ساؤتھ افریقہ کو ہرا کر ان امکانات کو ختم کردیا ہے۔ یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ جنوبی افریقہ جوے کے معاملے میں بکیز میں بہت پاپولر ٹیم ہے۔

اب انڈین ٹیم اپنے پول میں پہلے نمبر پر آئے گی اور سیمی فائنل میں اس کا مقابلہ پاکستان سے ہونے کا چانس ختم ہوگیا ہے۔ اب صرف فائنل میں دونوں ٹیموں کے ٹکرانے کا چانس ہے اور جب بات وہاں تک پہنچے گی تو وہ کارپوریشنز پھر کوئی حل ڈھونڈ ہی نکالیں گی۔
ایک بات تو طے ہے، پاکستانی ٹیم اب انڈیا کے خلاف ورلڈ کپ کا کوئی بھی میچ فکس کرنے کو تیار نہیں!!!!

--

Regards,

Muhammad Shoaib TaNoLi

Karachi Pakistan

Cell #               +92-300-2591223

Facebook :https://www.facebook.com/2mtanoli

Skype:    tanolishoaib

Long Live Pakistan

Heaven on Earth

Pakistan is one of the biggest blessings of Allah for any Pakistani. Whatever we have today it's all because of Pakistan, otherwise, we would have nothing. Please be sincere to Pakistan. 
Pakistan Zindabad!

ہم پاکستان ایک وطن ایک قوم

IF YOU ARE NOT INTERESTED IN MY MAIL

PLEASE REPLY THIS E_,MAIL WITH THE SUBJECT.. UNSUBSCRIBE 

E Mail: 
shoaib.tanoli@gmail.com

--
--
پاکستان کسی بھی پاکستانی کے لئے اللہ کی سب سے بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے. آج ہم جو بھی ہے یہ سب اس وجہ پاکستان کی ہے ، دوسری صورت میں ، ہم کچھ بھی نہیں ہوتا. براہ مہربانی پاکستان کے لئے مخلص ہو.
 
* Group name:█▓▒░ M SHOAIB TANOLI░▒▓█
* Group home page: http://groups.google.com/group/MSHOAIBTANOLI
* Group email address MSHOAIBTANOLI@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com
*. * . * . * . * . * . * . * . * . * . *
*. * .*_/\_ *. * . * . * . * . * . * . * . * .*
.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨) ¸.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨)
(¸.•´ (¸.•` *
'...**,''',...LOVE PAKISTAN......
***********************************
 
Muhammad Shoaib Tanoli
Karachi Pakistan
Contact us: shoaib.tanoli@gmail.com
+923002591223
 
Group Moderator:
*Sweet Girl* Iram Saleem
iramslm@gmail.com
 
Face book:
https://www.facebook.com/TanoliGroups

---
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "M SHOAIB TANOLI" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com.
For more options, visit https://groups.google.com/d/optout.

Friday, February 27, 2015

█▓▒░(°TaNoLi°)░▒▓█

نوٹ: میرا تعلق پاکستان سے ہے، نیچے جو کچھ میں نے لکھا ہےاسکا مقصد صرف اور صرف مجھ سمیت قوم کوصحیح اصلاح
کی طرف توجہ دلانی  ہے، جن برائیوں کی طرف اشارہ کیا  ہے یہ صرف  پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا  کے دوسرے ممالک میں 
بسے مسلمانوں میں بھی کم و بیش پائی جاتی ہیں بلکہ بہت سے ممالک کے مسلمانوں میں یہ برائیاں پاکستان کے مسلمانوں سے
بدرجہا زیادہ ہیں اور وہاں بھی عام طور پر مسلمان ان گناہوں میں خود اپنی ہی مرضی سے مبتلا ہیں کسی حکومت نےانہیں مجبور 
نہیں کیا، اگردوسرے ملکوں کے مسلمانوں کی برائیوں کی اصلاح کےلیئے کچھ لکھا جائے تو لکھنے والا خواہ کتنا ہی مخلص ہو،
دوسرے ملک کے مسلمان شاید اسےبالکل پسند نہ کریں اورایسے لکھنےکو تعصب کا نام دے دیں۔ لہٰذااس پرلکھنے سے کسی کو 
کوئی فائیدہ نہ ہوگا۔ برائیوں کا جو اشارہ عوام کی طرف کیا ہے اس میں خود کو بھی شامل کیا ہےکیونکہ میں بھی اس ہی عوام کا 
ایک فرد ہوں۔ اسلیئےمیری تمام پاکستانیوں سے گذارش ہےکہ میری بات کو اپنی توہین نہ سمجھیں بلکہ اسےاصلاحی بات سمجھیں 
اوران برائیوں سے نجات کیلئیے اپنی قیمتی رائے کا اظہار کریں تاکہ ہم ان برائیوں سے نجات حاصل کرکے حقیقی خوشحالی حاصل 
کریں، برائیاں خواہ کتنی ہی شدید ہوں انہیں ختم کیا جاسکتا ہے شرط یہ ہےکہ پہلے تشخیص صحیح ہو جائے۔
 
اس میں کوئی شک نہیں کہ ہماری حکومت ظالم ہےاورعوام کے حقوق ضائع  کررہی 
ہے، عوام  کیلیئے جو کچھ  کرنا چاہیئے وہ نہیں کر رہی  بلکہ ملک  کا مال لوٹ کر 
اس سے عیاشی کر رہی ہے۔
 
لیکن ذرا یہ تو بتائیں کہ پاکستانی عوام کیسی ہے اور کیا کر رہی ہے؟ 
 
کیا عوام ایک دوسرے کے حقوق ادا کر رہی ہے؟
کیا عوام دن کی پانچ وقت کی فرض نمازیں ادا کر رہی ہے؟
کیا عوام میں غمی اور خوشی کے موقعوں پراللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے 
قوانین اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیاری سنتوں کی قدر اور عظمت کی  ذرا بھی 
کوئی جھلک نظر آتی ہے؟
کیا عوام ایمنداری سے کاروبار کر رہی ہے؟ 
کیا عوام بے شرمی کے کاموں سے بچ رہی ہے؟
کیا عوام ان گناہوں سے بچ رہی ہے جن پر ہماری تاریخ کی کسی بھی حکومت نے 
کبھی  بھی ہمیں ذرہ  برابر بھی مجبور نہیں کیا؟ (میرے خیال سے ایسا کوئی گناہ
نہیں ہے جس پر ہم (عوام) کسی بھی حکومت کی وجہ سے مجبور کیئے گئے ہوں)
 
اگر ان سب باتوں کا جواب نفی میں ہے تو پھر آخرکیا وجہ ہے کہ پاکستان کا ہرفرد 
دن رات بری حکومت کا ہی رونا روتا رہتا ہے لیکن اپنے گریبان میں جھانکنے کی 
کسی کو کبھی بھی توفیق نہیں ہوتی، کیوں؟ پاکستانی حکومتیں بری رہی ہیں تو کیا 
پاکستانی عوام کیلیئے تمام حرام اور شرمناک کام حلال ہوگئے ہیں؟ ہر گز نہیں۔
 
تو میرے بھائیوں اللہ کے واسطے کچھ تو اپنی سوچ بدلو اور کچھ تو انصاف کرواس 
سے پہلے کے بہت دیر ہوجائے۔ ایک مسلمان قوم ہونے کی بنا پر ہمیں یہ ہرگز نہیں 
بھولنا چاہیئے کہ ہمارا مسلمان ہونا یہ کوئی اللہ پرنعوذ بااللہ احسان نہیں ہے اور ظالم 
حکومتوں کا ہم پر ظلم، ہمیں اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم  کےقوانین سے مبراء 
نہیں کردیتا۔ جن شرم ناک گناہوں سے ہم (عوام) نے بڑے ڈھٹائی کے ساتھ اپنے 
خاندانوں اورگھروں کو سجایا ہوا ہےان کا ذمہ دار حکومت کو ٹہرانا ایک بدترین اور 
انتہائی درجہ کی گھٹیل اور گمراہ ترین فعل ہے، ہم آخرکس کو دھوکہ دے رہے ہیں؟ 
اللہ تودھوکے میں آنے والا ہے نہیں، درحقیقت ہم نے خود اپنے آپکو دھوکےمیں ڈالا 
ہوا ہے۔
 
پاکستان کے حالات کے اچھے ہونے کی صرف اور صرف  ایک ہی صورت ہے اور 
وہ یہ ہے کہ اللہ تعالٰی فیصلہ کر لیں کہ حالات صحیح  ہوجائیں، جب تک اللہ تعالٰی کا 
فیصلہ نہیں ہوگا اس وقت  تک حالات صحیح  ہونے کا سوال  ہی  پیدا نہیں ہوتا خواہ 
پاکستان کے پہاڑ سونا ہی کیوں نہ بن جائیں۔ لہٰذا اپنا قیمتی وقت حکومت  کی برائیوں 
میں  برباد کرنے کے بجائے ہمیں  یہ غورکرنا چاہیئے کہ اللہ تعالٰی کا  فیصلہ ہمارے 
حق میں آخر کیوں نہیں آرہا،اگر ہم ایمانداری سے سوچیں اورغورکریں تو ہمیں صاف 
نظرآجائیگا کہ برے حالات کی اصل وجہ ہمارے (عوام کے) گناہ ہیں جن میں ہم خود 
اپنی مرضی سے مبتلا ہیں، بری حکومتیں ہمارے گناہوں ہی کی بدولت ہم  پر مسلط 
ہوئی ہیں۔ اگر کوئی بھی حکومت اپنی ذمہ داری  پوری نہ کرے تو بلا شبہ مجرم  ہے
لیکن ہمیں ہرگز یہ نہیں بھولنا چاہیئے کہ اگرہم اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کرینگے تو
پھر ہم بھی مجرم ہیں۔
 
اگر ہم غور کریں تو صاف پتہ چلیگا کہ اب تک حکومتوں کے خلاف جتنے آرٹیکلز 
لکھے گئے ہیں ان سے  پاکستانی  قوم کو ذرابھی فائیدہ نہیں پہنچا ہے بلکہ اس سے 
پوری قوم کا شدید  نقصان ہوا ہے جسکا ازالہ کرنا اب بہت مشکل ہو چکا ہے جبکہ 
کسی بھی حکومت کی  بد اطواریوں میں  کچھ  بھی کمی نہیں آئی ہے اور وہ بدستور 
قوم کو لوٹ رہی ہیں۔ اسکے بجائے اگرہم آپس میں اس بات پر تبادلہء خیال کریں کہ 
ہمارے اندراور ہمارے گھروں اور خاندانوں  میں اور پھرہمارے معاشرے میں پھیلے 
شرم ناک گناہوں اور برائیوں کو کس طرح ختم کیا جائے تو اس سے ہم  یقیناً کسی 
نتیجہ پر پہنچ  سکتے ہیں اورانشاء اللہ  پھر ہم  خود  اپنی آنکھوں سے دیکھ لینگے
کہ اللہ تعالٰی کس طرح ان ظالم  حکومتوں کو ذلیل کرکے  نکال باہر کرتا ہے، لیکن 
اگرہم (عوام)  شرم ناک  گناہوں کو چھوڑنے کیلیئے تیار نہیں  ہیں تو پھر ہمیں اس 
ہی طرح ذلیل و خوار ہوکر ہی رہنا پڑیگا، ہماری (عوام کی) خوشحالی اور ہماری 
بربادی، دونوں ہی ہمارے ہاتھوں میں ہیں فیصلہ ہمیں خود کرنا ہے۔
 
--

Regards,

Muhammad Shoaib TaNoLi

Karachi Pakistan

Cell #               +92-300-2591223

Facebook :https://www.facebook.com/2mtanoli

Skype:    tanolishoaib

Long Live Pakistan

Heaven on Earth

Pakistan is one of the biggest blessings of Allah for any Pakistani. Whatever we have today it's all because of Pakistan, otherwise, we would have nothing. Please be sincere to Pakistan. 
Pakistan Zindabad!

ہم پاکستان ایک وطن ایک قوم

IF YOU ARE NOT INTERESTED IN MY MAIL

PLEASE REPLY THIS E_,MAIL WITH THE SUBJECT.. UNSUBSCRIBE 

E Mail: 
shoaib.tanoli@gmail.com

--
--
پاکستان کسی بھی پاکستانی کے لئے اللہ کی سب سے بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے. آج ہم جو بھی ہے یہ سب اس وجہ پاکستان کی ہے ، دوسری صورت میں ، ہم کچھ بھی نہیں ہوتا. براہ مہربانی پاکستان کے لئے مخلص ہو.
 
* Group name:█▓▒░ M SHOAIB TANOLI░▒▓█
* Group home page: http://groups.google.com/group/MSHOAIBTANOLI
* Group email address MSHOAIBTANOLI@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com
*. * . * . * . * . * . * . * . * . * . *
*. * .*_/\_ *. * . * . * . * . * . * . * . * .*
.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨) ¸.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨)
(¸.•´ (¸.•` *
'...**,''',...LOVE PAKISTAN......
***********************************
 
Muhammad Shoaib Tanoli
Karachi Pakistan
Contact us: shoaib.tanoli@gmail.com
+923002591223
 
Group Moderator:
*Sweet Girl* Iram Saleem
iramslm@gmail.com
 
Face book:
https://www.facebook.com/TanoliGroups

---
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "M SHOAIB TANOLI" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com.
For more options, visit https://groups.google.com/d/optout.

Thursday, February 26, 2015

█▓▒░(°TaNoLi°)░▒▓█ Fwd: ATICHISON COLLEGE LAHORE

worth reading

--------
Subject: ATICHISON COLLEGE LAHORE

--
Regards.,
 
WAQAR SHAFI
I. T. PROFESSIONAL
KARACHI-PAKISTAN.
Email Me: waqar.shafi@gmail.com

--
--
پاکستان کسی بھی پاکستانی کے لئے اللہ کی سب سے بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے. آج ہم جو بھی ہے یہ سب اس وجہ پاکستان کی ہے ، دوسری صورت میں ، ہم کچھ بھی نہیں ہوتا. براہ مہربانی پاکستان کے لئے مخلص ہو.
 
* Group name:█▓▒░ M SHOAIB TANOLI░▒▓█
* Group home page: http://groups.google.com/group/MSHOAIBTANOLI
* Group email address MSHOAIBTANOLI@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com
*. * . * . * . * . * . * . * . * . * . *
*. * .*_/\_ *. * . * . * . * . * . * . * . * .*
.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨) ¸.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨)
(¸.•´ (¸.•` *
'...**,''',...LOVE PAKISTAN......
***********************************
 
Muhammad Shoaib Tanoli
Karachi Pakistan
Contact us: shoaib.tanoli@gmail.com
+923002591223
 
Group Moderator:
*Sweet Girl* Iram Saleem
iramslm@gmail.com
 
Face book:
https://www.facebook.com/TanoliGroups

---
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "M SHOAIB TANOLI" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com.
For more options, visit https://groups.google.com/d/optout.

Wednesday, February 25, 2015

█▓▒░(°TaNoLi°)░▒▓█ دماغ کو تیز بنانے والے 12 سپرفوڈ

دماغ کو تیز بنانے والے 12 سپرفوڈ

یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ جسم چاہے جتنا بھی مضبوط ہو اگر دماغی طور پر کمزور ہو تو دنیا میں آگے بڑھنے یا روشن مستقبل کا تصور تک ممکن نہیں مگر ذہنی صلاحیت کو عروج پر پہنچانے کے لیے کوئی جادوئی گولی تو دستیاب نہیں تاہم کچھ غذائیں ضرور یہ کمال کرسکتی ہیں۔

جی ہاں کچھ غذائیں دماغی افعال کو بہتر بنا کر عمر بڑھنے کے ساتھ ذہنی تنزلی سے تحفظ فراہم کرتی ہیں جبکہ کسی ٹاسک کے دوران توجہ مرکوز کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

تو دماغ کی صحت کے لیے ایسے ہی زبردست چیزوں کے بارے میں جانے جن کا مستقل استعمال آپ کو کوئی سپرہیرو تو نہیں بنائے گا تاہم یہ ہر عمر میں آپ کو ذہنی طور پر جوان رکھنے میں ضرور مددگار ثابت ہوں گی۔

اخروٹ

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

اخروٹ دل کو صحت مند رکھنے اور جسمانی ورم سے تحفظ دینے جیسے نیوٹریشنز سے بھرپور خشک میوہ ہے اور یہ واحد پھلی ہے جو الفا لائنولینک ایسڈ سے بھرپور ہوتی ہے۔ یہ جز دوران خوران کو بڑھانے میں مدد فراہم کرتا ہے جس سے دماغ تک آکسیجن کی فراہمی موثر انداز سے سے ہوتی ہے۔ 2010 میں الزائمر پر ہونے والی ایک انٹرنیشنل کانفرنس میں پیش کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق اخروٹ کا استعمال بنالینے سے یاداشت بہتر ہوتی ہے، جبکہ کچھ سیکھنے کی صلاحیت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

زیتون کا تیل

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

زیتون کا تیل بہترین اجزاءکا مرکب ہے جو کہ دماغی عمر کے بڑھنے کے عمل کو سست کردیتے ہیں۔ امریکا کے برگھم اینڈ ویمنز ہاسپٹل کی ایک تحقیق کے مطابق زیتون کا تیل میں ایسی چکنائی ہوتی ہے جو دماغی بڑھاپے کا عمل سست کردیتی ہے، اس کے ساتھ ساتھ مکھن کی بجائے زیتون کے تیل کا استعمال طویل المدتی بنیادوں پر دماغی صحت کا تحفظ بھی فراہم کرتا ہے جبکہ اس کے جسمانی صحت پر مرتب ہونے والے دیگر فوائد الگ ہیں۔

بیریز

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

اسٹربری یا بلیوبیریز کوئی بھی بیری ہو ان کا استعمال یاداشت اور توجہ جیسی صلاحیتوں میں تنزلی کے عمل کو سست کردیتا ہے۔ اینلز آف نیورولوجی نامی جریدے میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق بلیو بیریز، اسٹرابریز اور دیگر کا استعمال درمیانی عمر کی خواتین میں دماغی تنزلی کے عمل کو سست کردیتا ہے جس سے بڑھاپے میں بھی یاداشت متاثر نہیں ہوتی جبکہ کسی کام کے دوران بھرپور توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت بھی برقرار رہتی ہے۔

کافی

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

کافی میں پایا جانے والا جز کیفین دماغی حسوں کو بہتر بناتا ہے ۔ کیفین کی دماغ کو تیز کرنے والے اثرات کے ساتھ ساتھ اس میں موجود انٹی آکسائیڈنٹس دماغی صحت کو مستحکم رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں جبکہ کچی تحقیق رپورٹس کے مطابق دنیا کا مقبول ترین یہ گرم مشروب مایوسی یا ڈپریشن کے خاتمے کے لیے بھی مفید ثابت ہوتا ہے۔

پالک

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

پالک میں لوٹین نامی اینٹی آکسائیڈنٹ بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے جو دماغی تنزلی سے تحفظ دینے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ ہاورڈ میڈیکل اسکول کی ایک تحقیق کے مطابق جو خواتین پالک اور اس جیسی سبز پتوں والی سبزیوں کا زیادہ استعمال کرتی ہیں ان میں دماغی تنزلی کی شرح بہت کم ہوتی ہے خاص طور پر ان افراد کے مقابلے میں جو اس مزیدار سبزی سے دور بھاگنا زیادہ پسند کرتے ہیں۔

ڈارک چاکلیٹ

فوٹو بشکریہ وکی میڈیا کامنز
فوٹو بشکریہ وکی میڈیا کامنز

اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ڈارک چاکلیٹ آپ کے پورے جسم کے لیے صحت بخش ثابت ہوتی ہے مگر اس میں شامل کیفین دماغی تیزی کے لیے بھرپور کردار ادا کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ چاکلیٹ فلیونوئیڈز نامی کیمیکل سے بھی بھرپور ہوتی ہے جو کہ دوران خون کے ساتھ ساتھ دماغی صحت کو بھی بہتر بناتا ہے جبکہ یہ کیمیکل کولیسٹرول کو کنٹرول اور بلڈ پریشر کی شرح بھی کم کرتا ہے۔

پانی

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

جب کوئی فرد پیاسا ہوتا ہے تو اس کے دماغی ٹشوز بھی سکڑ جاتے ہیں اور متعدد طبی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ پیاس دماغی افعال پر اثر انداز ہوتی ہے۔ درحقیقت پانی کی طلب مختصر مدت کی یاداشت، توجہ مرکوز کرنے اور فیصلہ سازی جیسی دماغی صلاحیتوں کو نقصان پہنچاتی ہے جبکہ اس کا آسان حل دن میں 8 گلاس پانی کا استعمال ہے۔

مچھلی

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

مچھلی کا استعمال تو سب کو ہی معلوم ہے کہ دماغ کو تیز کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے اور کی وجہ ہے اس میں شامل اومیگا تھری فیٹی ایسڈز، خاص طور پر سارڈینز اور سالومن مچھلیوں میں تو ان کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو ڈیمنیشیا جیسے دماغی مرض کا خطرہ کم کرکے توجہ مرکوز کرنے اور یاداشت وغیرہ کو بہتر بناتا ہے جبکہ یہ بڑھاپے میں دماغ کو بھی تیز رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

انڈے

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

انڈے کولائن نامی ایک نیوٹریشن سے بھرپور ہوتا ہے جو جسم میں ایسے دماغی جز ایسٹیلکولین کی مقدار کو بڑھا دیتا ہے جو یاداشت کو بہتر بناتے ہیں، خاص طور پر ان کی زرداری کا استعمال بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ ناشتے میں پروٹین سے بھرپور غذا جیسے انڈون کا استعمال مجموعی دماغی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے جبکہ اس میں شامل ایسٹیلکولین آپ کو چیزیں بھولنے کی عادت سے بھی نجات دلاتا ہے۔

چقندر

اے پی فوٹو
اے پی فوٹو

چقندر نائٹریٹ کے حصول کا بہترین ذریعہ ثابت ہوتے ہیں اور یہ دماغ تک دوران خون کو بہتر بناتا ہے۔ ویک فوریست یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق چقندر جیسی مزیدار سبزی کا استعمال دوران خون کو بہتر بناکر دماغی کارکردگی کو زبردست کردیتی ہے جبکہ یہ دل کی صحت کے لیے بھی فائدہ مند سبزی ہے خاص طور پر موٹاپے سے نجات کے لیے اس کا روزانہ استعمال بھی کافی موثر ثابت ہوتا ہے۔

لہسن

فوٹو بشکریہ وکی میڈیا کامنز
فوٹو بشکریہ وکی میڈیا کامنز

لہسن کا استعمال دماغی کینسر کی کچھ اقسام سے بچانے میں مددار ثابت ہوسکتا ہے۔ امریکن کینسر سوسائٹی کی تحقیق کے مطابق لہسن میں موجود اجزاءایسے خلیات کا خاتمہ کرنے کا کام کرتے ہیں جو کہ دماغی رسولی کا باعث بنتے ہیں۔

دالیں

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

دالوں کا استعمال بھی آپ کے دماغ کو تیز بناتا ہے۔ دالوں میں فلوٹیے نامی وٹامن بی کی ایک قسم پائی جاتی ہے جو دماغی طاقت کو بڑھاتی ہے۔ یہ جز امینو ایسڈ کی مقدار کو بھی کم کرتی ہے جو دماغی افعال کو نقصان پہنچانے کا کام کرتے ہیں، جبکہ اس کا استعمال موٹاپے سے بچاﺅ میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے جس سے بلڈ پریشر، ذیابیطس، امراض قلب اور فالج وغیرہ کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔

--

Regards,

Muhammad Shoaib TaNoLi

Karachi Pakistan

Cell #               +92-300-2591223

Facebook :https://www.facebook.com/2mtanoli

Skype:    tanolishoaib

Long Live Pakistan

Heaven on Earth

Pakistan is one of the biggest blessings of Allah for any Pakistani. Whatever we have today it's all because of Pakistan, otherwise, we would have nothing. Please be sincere to Pakistan. 
Pakistan Zindabad!

ہم پاکستان ایک وطن ایک قوم

IF YOU ARE NOT INTERESTED IN MY MAIL

PLEASE REPLY THIS E_,MAIL WITH THE SUBJECT.. UNSUBSCRIBE 

E Mail: 
shoaib.tanoli@gmail.com

--
--
پاکستان کسی بھی پاکستانی کے لئے اللہ کی سب سے بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے. آج ہم جو بھی ہے یہ سب اس وجہ پاکستان کی ہے ، دوسری صورت میں ، ہم کچھ بھی نہیں ہوتا. براہ مہربانی پاکستان کے لئے مخلص ہو.
 
* Group name:█▓▒░ M SHOAIB TANOLI░▒▓█
* Group home page: http://groups.google.com/group/MSHOAIBTANOLI
* Group email address MSHOAIBTANOLI@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com
*. * . * . * . * . * . * . * . * . * . *
*. * .*_/\_ *. * . * . * . * . * . * . * . * .*
.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨) ¸.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨)
(¸.•´ (¸.•` *
'...**,''',...LOVE PAKISTAN......
***********************************
 
Muhammad Shoaib Tanoli
Karachi Pakistan
Contact us: shoaib.tanoli@gmail.com
+923002591223
 
Group Moderator:
*Sweet Girl* Iram Saleem
iramslm@gmail.com
 
Face book:
https://www.facebook.com/TanoliGroups

---
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "M SHOAIB TANOLI" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com.
For more options, visit https://groups.google.com/d/optout.

Monday, February 23, 2015

█▓▒░(°TaNoLi°)░▒▓█ .......بس تهوڑا سا احساس.........

.......بس تهوڑا سا احساس.........

پچھلے دونوں اسلام آباد کے پوش علاقے میں ایک دوست کے ساتھ ایک کیفے جانے کا اتفاق هوا..

کچھ کهانے کا موڈ نہیں تها تو بس دو فریش لائم منگوا

 لیے......

اس کیفے میں جوسز کے لیے ایک بار ٹیبل بنا هوا تها....دوست سے گفتگو کرتے 

هوئے میری نظر بار ٹیبل پر پڑی تو وهاں کهڑے لڑکے نے سیون اپ کے

 دو کین کهولے اور گلاسوں انڈیل دیئے..پهر ایک لیموں کو چار ٹکڑوں میں کاٹا....

اس کا ایک ایک ٹکڑا گلاس میں نچوڑا اور ایک ایک ٹکٹرے میں هلکا سا

 چیرا ڈال گلاس کے کونے میں پرو دیا...دو سٹرا نکال کر گلاسوں میں رکهے اور

 دستانے پہنے ایک سوٹڈ ویٹر کے ہاتھ میں ٹرے تهمائی...جس نے بہت ہی

 ادب سے همیں سرو کیا...

ایک سیون اپ کین کی قیمت 50 روپے ہے..ایک لیموں کی قمیت اگر مہنگا بهی

هو تو 5 روپے هے..سٹرا شاید 2 روپے میں پڑتا هو گا...ٹوٹل ملا کر 109

 روپے بنتے ہیں...بل آیا تو مجھ سے پہلے میرے دوست نے بل دیکهے بغیر ویٹر کو اپنا

 ویزا کارڈ تهما دیا..میرا دوست واش روم گیا اور اتنے میں ویٹر کارڈ

 اور پرچی واپس کے آیا..میں نے ویسے ہی بل اٹها کر دیکها تو تفصیل یوں تهی...

فریش لائم -/1200

جی ایس ٹی -/204

ٹوٹل -/1404

اس بل کو دیکھ کر نہ مجهے کوئی حیرت هوئی اور نہ میرے دوست نے ایسا محسوس کیا....

یہ ایک مثال تهی...ایسی بہت ساری چیزیں ہیں جہاں هم بے دریخ

 پیسے خرچ کرتے ہیں...تین سال کی وارنٹی والا کوٹ دس هزار میں خرید کر اگلے سال دو

 اور لیں گے..سال میں چار جوڑے جوتوں کے لیں گے..هوٹلنگ پر

 هزاروں روپے برباد کریں گے...انٹرنیٹ، تهری جی، موبائل سیٹس، ٹائی، شرٹس، گهڑیاں، پین، لائٹرز،

 گیجٹس، لیپ ٹاپس اور پتہ نہیں کیا کیا..لیکن هم خرچ

 کرتے رهتے ہیں...کرنا بهی چاهیے..جب کماتے ہیں تو خرچ کرنے کے لیے ہی کماتے ہیں....

لیکن کبهی غور کریں کہ فریش لائم کے یہ 1404 روپے کسی کی زندگی میں کتنے اہم ہیں...

آج بهیگتی بارش میں ایک جگہ انتظار کرتے هوئے درخت کے

 نیچے یہ خاتون نظر آئیں...

هم کہتے یہ ایک بهکاری هے...بهیک مانگنا ان کا پیشہ هے...کبهی حاتم طائی کی قبر پر

 لات مار کر پانچ روپے کا سکہ تهما دیا تو بہت اچها هے ورنہ جهڑک

 دیتے ہیں.....

غور کریں تو یہ ماں هے...ستر سالہ بوڑهی ماں.... جهریوں سے بهرا چہره....سفید بال.....

ایک چادر میں سردی اور بارش سے بچنے کی کوشش میں جانے

 کس مجبوری اور کس آس میں یہاں بیٹهی انسانیت کا ماتم منا رهی تهی....کبهی اپنی ماں کی مجبوری

 کا تصور کیجیے اور پهر اپنے دل کو ٹٹولیے کہ کیا یہ

 ایک بهکاری هے؟

میں اظہار سے قاصر هوں کہ میں اس وقت کس کیفیت کا شکار هوں...میں نے ان اماں جی کو ایک نوٹ تهمایا...

بڑی حسرت اور کرب سے کہنے لگیں...بیٹا

 اس کا کهلا هوتا تو یہاں بیٹھ کر کیا کرتی.....

میں نے کہا ماں جی بس رکھ لیں....جانے کتنی بار انہوں بے یقینی سے مجهے دیکها..پهر ایک نگاه نوٹ پر ڈالی...

ایک مجھ پر ڈالی اور ایک آسمان پر

 ڈالی.....

اس ایک نگاه میں خوشی، طمانیت، دعا، شکر اور پتہ نہیں کیا کیا تها...

اس نگاه نے مجهے جتنی خوشی دی میں بیان کرنے سے قاصر هوں..

اس ایک نگاه مجهے اور ماں جی کو بیک وقت اپنے رب کے حضور جهکا دیا.....

فریش لائم ضرور پیجیے...لیکن اگر فریش لائم سے ختم نہیں هوتے تو کسی کی ادنیٰ خوشی سے بهی کبهی ختم نہیں هوں گے...

اپنے آس پاس کے کمزور اور

 لاچار لوگوں پر ضرور نظر ڈالیے....

آج خوشی کا ایک راز بتاتا هوں...کہیں بہت جلدی میں جاتے هوئے...کہیں ٹریفک میں پھنسے هوئے...

کہیں بارش میں چلتے هوئے..کسی ریسٹورنٹ میں بیٹهے

 هوئے....

اپنے آس پاس دیکهیے اور کوئی اس طرح کی اماں یا کوئی بهی ضرورت مند نظر آئے تو دوڑ کر جائیے اور اسے بس ایک نوٹ تهمائیے....اور

 واپس آکر اپنے کام لگ جائیے..پهر دیکهیں کہ آپ کے دل کی کیا کیفیت هوتی هے..

--

Regards,

Muhammad Shoaib TaNoLi

Karachi Pakistan

Cell #               +92-300-2591223

Facebook :https://www.facebook.com/2mtanoli

Skype:    tanolishoaib

Long Live Pakistan

Heaven on Earth

Pakistan is one of the biggest blessings of Allah for any Pakistani. Whatever we have today it's all because of Pakistan, otherwise, we would have nothing. Please be sincere to Pakistan. 
Pakistan Zindabad!

ہم پاکستان ایک وطن ایک قوم

IF YOU ARE NOT INTERESTED IN MY MAIL

PLEASE REPLY THIS E_,MAIL WITH THE SUBJECT.. UNSUBSCRIBE 

E Mail: 
shoaib.tanoli@gmail.com

--
--
پاکستان کسی بھی پاکستانی کے لئے اللہ کی سب سے بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے. آج ہم جو بھی ہے یہ سب اس وجہ پاکستان کی ہے ، دوسری صورت میں ، ہم کچھ بھی نہیں ہوتا. براہ مہربانی پاکستان کے لئے مخلص ہو.
 
* Group name:█▓▒░ M SHOAIB TANOLI░▒▓█
* Group home page: http://groups.google.com/group/MSHOAIBTANOLI
* Group email address MSHOAIBTANOLI@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com
*. * . * . * . * . * . * . * . * . * . *
*. * .*_/\_ *. * . * . * . * . * . * . * . * .*
.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨) ¸.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨)
(¸.•´ (¸.•` *
'...**,''',...LOVE PAKISTAN......
***********************************
 
Muhammad Shoaib Tanoli
Karachi Pakistan
Contact us: shoaib.tanoli@gmail.com
+923002591223
 
Group Moderator:
*Sweet Girl* Iram Saleem
iramslm@gmail.com
 
Face book:
https://www.facebook.com/TanoliGroups

---
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "M SHOAIB TANOLI" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com.
For more options, visit https://groups.google.com/d/optout.

Sunday, February 22, 2015

█▓▒░(°TaNoLi°)░▒▓█ سوچیے ہم کہاں کھڑے ہیں ؟؟

کعبہ کو ڈھا دینے سے بھی بڑا جرم کیا ہے؟؟

سوچیے ہم کہاں کھڑے ہیں ؟؟

Saturday, February 21, 2015

█▓▒░(°TaNoLi°)░▒▓█ تم جیتو یا ہارو ......

ویسے بات خوش فہمی کی نہیں، یہ حقیقت ہے اور بڑی پکی رپورٹ میرے پاس پہنچ چکی ہے۔

پاکستان کیلئے ورلڈ کپ کے فائنل کا راستہ بالکل واضح ہو چکا ہے۔ ہم نے صرف ایک میچ جیتنا ہے اور پھر ہم فائنل میں انشااللہ۔

پاکستان اپنے پول کی ٹاپ 4 ٹیموں میں آخری نمبر پر آئے گی اور کوارٹر فائنل میں اس کا مقابلہ دوسرے پول کی پہلے نمبر پر آنے والی ٹیم یعنی نیوزی لینڈ سے ہوگا۔
بتانے کی ضرورت نہیں کہ انشااللہ پاکستان یہ میچ جیت کر سیمی فائنل میں پینچ جائے گا۔

آسٹریلیا کا مقابلہ ویسٹ انڈیز سے ہوگا اور آسٹریلیا بھی سیمی فائنل میں ہوگا۔

انگلینڈ کا میچ ساؤتھ افریقہ سے ہوگا اور ساؤتھ افریقہ سیمی فائنل میں جائے گا۔

انڈیا کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا۔ اور یہاں سے پیجیدگیوں کا آغاز ہوتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق پاکستانی ٹیم نے انڈیا کے خلاف سیمی فائنل فکس کرنے سے انکار کردیا ہے اور ہر قسم کے دباؤ کو مسترد کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
اس صورت میں انڈیا اگر سری لنکا سے جیتتا ہے تو وہ سیمی فائنل ایک بپھرے ہوئے، ذخمی شیر یعنی پاکستان سے کھیلتی ہے اور 99 فیصد اندازوں کے مطابق ہارے گی۔ یہ بات انڈین سپانسرز کو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں، خاص کر جب وہ اربوں روپے ان کھلاڑیوں کو برانڈ ایمبیسیڈرز بنانے میں صرف کرچکے ہیں۔

آپ یہ جان کر حیران ہونگے کہ اس وقت وہ بڑی بڑی کارپوریشنز ان امکانات پر غور کررہی ہیں کہ وہ اپنی ٹیم انڈیا کا کوارٹر فائنل میں ہی ھروا کر پاکستان سے شکست کی شرمندگی سے بچ جائیں۔
اگر ایسا ہوا تو پھر پاکستان سری لنکا سے سیمی فائنل کھیلے گا اور آسٹریلیا جنوبی افریقہ سے۔

اب آجائیں فائنل کی طرف۔ یہ ہونے جارہا ہے جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان۔ اور اس کا نتیجہ ہو گا۔ ۔ ۔ ۔اتنے میں کسی نے میرے اوپر ٹھنڈا پانی گرا دیا اور  ہڑبڑا کر اٹھ بیٹھا!!!!