Friday, February 27, 2015

█▓▒░(°TaNoLi°)░▒▓█



نوٹ: میرا تعلق پاکستان سے ہے، نیچے جو کچھ میں نے لکھا ہےاسکا مقصد صرف اور صرف مجھ سمیت قوم کوصحیح اصلاح
کی طرف توجہ دلانی  ہے، جن برائیوں کی طرف اشارہ کیا  ہے یہ صرف  پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا  کے دوسرے ممالک میں 
بسے مسلمانوں میں بھی کم و بیش پائی جاتی ہیں بلکہ بہت سے ممالک کے مسلمانوں میں یہ برائیاں پاکستان کے مسلمانوں سے
بدرجہا زیادہ ہیں اور وہاں بھی عام طور پر مسلمان ان گناہوں میں خود اپنی ہی مرضی سے مبتلا ہیں کسی حکومت نےانہیں مجبور 
نہیں کیا، اگردوسرے ملکوں کے مسلمانوں کی برائیوں کی اصلاح کےلیئے کچھ لکھا جائے تو لکھنے والا خواہ کتنا ہی مخلص ہو،
دوسرے ملک کے مسلمان شاید اسےبالکل پسند نہ کریں اورایسے لکھنےکو تعصب کا نام دے دیں۔ لہٰذااس پرلکھنے سے کسی کو 
کوئی فائیدہ نہ ہوگا۔ برائیوں کا جو اشارہ عوام کی طرف کیا ہے اس میں خود کو بھی شامل کیا ہےکیونکہ میں بھی اس ہی عوام کا 
ایک فرد ہوں۔ اسلیئےمیری تمام پاکستانیوں سے گذارش ہےکہ میری بات کو اپنی توہین نہ سمجھیں بلکہ اسےاصلاحی بات سمجھیں 
اوران برائیوں سے نجات کیلئیے اپنی قیمتی رائے کا اظہار کریں تاکہ ہم ان برائیوں سے نجات حاصل کرکے حقیقی خوشحالی حاصل 
کریں، برائیاں خواہ کتنی ہی شدید ہوں انہیں ختم کیا جاسکتا ہے شرط یہ ہےکہ پہلے تشخیص صحیح ہو جائے۔
 

اس میں کوئی شک نہیں کہ ہماری حکومت ظالم ہےاورعوام کے حقوق ضائع  کررہی 
ہے، عوام  کیلیئے جو کچھ  کرنا چاہیئے وہ نہیں کر رہی  بلکہ ملک  کا مال لوٹ کر 
اس سے عیاشی کر رہی ہے۔
 
لیکن ذرا یہ تو بتائیں کہ پاکستانی عوام کیسی ہے اور کیا کر رہی ہے؟ 
 
کیا عوام ایک دوسرے کے حقوق ادا کر رہی ہے؟
کیا عوام دن کی پانچ وقت کی فرض نمازیں ادا کر رہی ہے؟
کیا عوام میں غمی اور خوشی کے موقعوں پراللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے 
قوانین اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیاری سنتوں کی قدر اور عظمت کی  ذرا بھی 
کوئی جھلک نظر آتی ہے؟
کیا عوام ایمنداری سے کاروبار کر رہی ہے؟ 
کیا عوام بے شرمی کے کاموں سے بچ رہی ہے؟
کیا عوام ان گناہوں سے بچ رہی ہے جن پر ہماری تاریخ کی کسی بھی حکومت نے 
کبھی  بھی ہمیں ذرہ  برابر بھی مجبور نہیں کیا؟ (میرے خیال سے ایسا کوئی گناہ
نہیں ہے جس پر ہم (عوام) کسی بھی حکومت کی وجہ سے مجبور کیئے گئے ہوں)
 
اگر ان سب باتوں کا جواب نفی میں ہے تو پھر آخرکیا وجہ ہے کہ پاکستان کا ہرفرد 
دن رات بری حکومت کا ہی رونا روتا رہتا ہے لیکن اپنے گریبان میں جھانکنے کی 
کسی کو کبھی بھی توفیق نہیں ہوتی، کیوں؟ پاکستانی حکومتیں بری رہی ہیں تو کیا 
پاکستانی عوام کیلیئے تمام حرام اور شرمناک کام حلال ہوگئے ہیں؟ ہر گز نہیں۔
 
تو میرے بھائیوں اللہ کے واسطے کچھ تو اپنی سوچ بدلو اور کچھ تو انصاف کرواس 
سے پہلے کے بہت دیر ہوجائے۔ ایک مسلمان قوم ہونے کی بنا پر ہمیں یہ ہرگز نہیں 
بھولنا چاہیئے کہ ہمارا مسلمان ہونا یہ کوئی اللہ پرنعوذ بااللہ احسان نہیں ہے اور ظالم 
حکومتوں کا ہم پر ظلم، ہمیں اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم  کےقوانین سے مبراء 
نہیں کردیتا۔ جن شرم ناک گناہوں سے ہم (عوام) نے بڑے ڈھٹائی کے ساتھ اپنے 
خاندانوں اورگھروں کو سجایا ہوا ہےان کا ذمہ دار حکومت کو ٹہرانا ایک بدترین اور 
انتہائی درجہ کی گھٹیل اور گمراہ ترین فعل ہے، ہم آخرکس کو دھوکہ دے رہے ہیں؟ 
اللہ تودھوکے میں آنے والا ہے نہیں، درحقیقت ہم نے خود اپنے آپکو دھوکےمیں ڈالا 
ہوا ہے۔
 
 
پاکستان کے حالات کے اچھے ہونے کی صرف اور صرف  ایک ہی صورت ہے اور 
وہ یہ ہے کہ اللہ تعالٰی فیصلہ کر لیں کہ حالات صحیح  ہوجائیں، جب تک اللہ تعالٰی کا 
فیصلہ نہیں ہوگا اس وقت  تک حالات صحیح  ہونے کا سوال  ہی  پیدا نہیں ہوتا خواہ 
پاکستان کے پہاڑ سونا ہی کیوں نہ بن جائیں۔ لہٰذا اپنا قیمتی وقت حکومت  کی برائیوں 
میں  برباد کرنے کے بجائے ہمیں  یہ غورکرنا چاہیئے کہ اللہ تعالٰی کا  فیصلہ ہمارے 
حق میں آخر کیوں نہیں آرہا،اگر ہم ایمانداری سے سوچیں اورغورکریں تو ہمیں صاف 
نظرآجائیگا کہ برے حالات کی اصل وجہ ہمارے (عوام کے) گناہ ہیں جن میں ہم خود 
اپنی مرضی سے مبتلا ہیں، بری حکومتیں ہمارے گناہوں ہی کی بدولت ہم  پر مسلط 
ہوئی ہیں۔ اگر کوئی بھی حکومت اپنی ذمہ داری  پوری نہ کرے تو بلا شبہ مجرم  ہے
لیکن ہمیں ہرگز یہ نہیں بھولنا چاہیئے کہ اگرہم اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کرینگے تو
پھر ہم بھی مجرم ہیں۔
 
اگر ہم غور کریں تو صاف پتہ چلیگا کہ اب تک حکومتوں کے خلاف جتنے آرٹیکلز 
لکھے گئے ہیں ان سے  پاکستانی  قوم کو ذرابھی فائیدہ نہیں پہنچا ہے بلکہ اس سے 
پوری قوم کا شدید  نقصان ہوا ہے جسکا ازالہ کرنا اب بہت مشکل ہو چکا ہے جبکہ 
کسی بھی حکومت کی  بد اطواریوں میں  کچھ  بھی کمی نہیں آئی ہے اور وہ بدستور 
قوم کو لوٹ رہی ہیں۔ اسکے بجائے اگرہم آپس میں اس بات پر تبادلہء خیال کریں کہ 
ہمارے اندراور ہمارے گھروں اور خاندانوں  میں اور پھرہمارے معاشرے میں پھیلے 
شرم ناک گناہوں اور برائیوں کو کس طرح ختم کیا جائے تو اس سے ہم  یقیناً کسی 
نتیجہ پر پہنچ  سکتے ہیں اورانشاء اللہ  پھر ہم  خود  اپنی آنکھوں سے دیکھ لینگے
کہ اللہ تعالٰی کس طرح ان ظالم  حکومتوں کو ذلیل کرکے  نکال باہر کرتا ہے، لیکن 
اگرہم (عوام)  شرم ناک  گناہوں کو چھوڑنے کیلیئے تیار نہیں  ہیں تو پھر ہمیں اس 
ہی طرح ذلیل و خوار ہوکر ہی رہنا پڑیگا، ہماری (عوام کی) خوشحالی اور ہماری 
بربادی، دونوں ہی ہمارے ہاتھوں میں ہیں فیصلہ ہمیں خود کرنا ہے۔
 
--

Regards,

Muhammad Shoaib TaNoLi

Karachi Pakistan

Cell #               +92-300-2591223

Facebook :https://www.facebook.com/2mtanoli

Skype:    tanolishoaib

Long Live Pakistan

Heaven on Earth

Pakistan is one of the biggest blessings of Allah for any Pakistani. Whatever we have today it's all because of Pakistan, otherwise, we would have nothing. Please be sincere to Pakistan. 
Pakistan Zindabad!

 

ہم پاکستان ایک وطن ایک قوم

IF YOU ARE NOT INTERESTED IN MY MAIL

PLEASE REPLY THIS E_,MAIL WITH THE SUBJECT.. UNSUBSCRIBE 

E Mail: 
shoaib.tanoli@gmail.com


--
--
پاکستان کسی بھی پاکستانی کے لئے اللہ کی سب سے بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے. آج ہم جو بھی ہے یہ سب اس وجہ پاکستان کی ہے ، دوسری صورت میں ، ہم کچھ بھی نہیں ہوتا. براہ مہربانی پاکستان کے لئے مخلص ہو.
 
* Group name:█▓▒░ M SHOAIB TANOLI░▒▓█
* Group home page: http://groups.google.com/group/MSHOAIBTANOLI
* Group email address MSHOAIBTANOLI@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com
*. * . * . * . * . * . * . * . * . * . *
*. * .*_/\_ *. * . * . * . * . * . * . * . * .*
.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨) ¸.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨)
(¸.•´ (¸.•` *
'...**,''',...LOVE PAKISTAN......
***********************************
 
Muhammad Shoaib Tanoli
Karachi Pakistan
Contact us: shoaib.tanoli@gmail.com
+923002591223
 
Group Moderator:
*Sweet Girl* Iram Saleem
iramslm@gmail.com
 
Face book:
https://www.facebook.com/TanoliGroups

---
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "M SHOAIB TANOLI" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com.
For more options, visit https://groups.google.com/d/optout.

No comments:

Post a Comment