Sunday, October 18, 2015

█▓▒░(°TaNoLi°)░▒▓█ کیسے بنا!" Cinepax"

کیسے بنا!" Cinepax"  مملکت خداداد میں "المرکز اسلامی" سے !

میرے قیام کا خواب ٨٠ کی دہائی میں فیڈرل بی ایریا کے کونسلر اور جماعت اسلامی کے رہنما اخلاق احمد نے دیکھا - میئر کراچی عبد الستار افغانی اور بلدیہ کی کونسل نے اس خواب کو تعبیر دینے کا فیصلہ کیا - میری تعمیر شروع ہوئی -

>٨ میں ڈاکٹر فاروق ستار کراچی کے میئر بنے - میں ان کی ترجیحات میں شامل نہیں تھا - تعمیراتی کام کی رفتار سست ہوگئی لیکن کام جاری رہا - ٩٠ کی دہائی میں میری تعمیر مکمل ہوچکی تھی لیکن ارباب اختیار کی توجہ اور دلچسپی نہ ہونے کے سبب میں ایک خالی عمارت ہی رہا ... ادارہ نہ بن سکا -

٢٠٠١ میں نعمت الله خان کراچی کے پہلے ناظم منتخب ہوئے -- شہر کے ساتھ ساتھ میری بھی قسمت جاگ اٹھی - انہوں نے فیصلہ کیا کہ میری تعمیر کے مقاصد کو پورا کیا جاۓ - میری عمارت میں ایک عظیم الشان مرکز قرآن سنہ قائم کیا جاۓ - چنانچہ سٹی گورنمنٹ کے بجٹ میں خطیر رقم مختص کی گئی - میری تزئین و آرائش کروائی گئی - آڈیٹوریم کے لئے بیش قیمت کرسیاں خریدی گئیں - اے سی پلانٹ خریدا اور نصب کروایا گیا - شہر کے معروف اہل دانش پر مشتمل گورننگ باڈی تشکیل دی گئی -
میرے احاطے اور آڈیٹوریم میں مختلف نوعیت کے اسلامی ، تعلیمی اور ثقافتی پروگرامات منعقد ہونے لگے -

-اگست ٢٠٠١ میں نعمت الله خان کا دور نظامت ختم ہوا اور ایم کیو ایم کے مصطفیٰ کمال کے سر پر شہر کی نظامت کا ہما بٹھا دیا گیا - کچھ ہی عرصے کے بعد انہوں نے نجانے کیوں اور کس کے کہنے پر مجھے کچھ بھانڈوں اور مراثیوں کے حوالے کردیا - میں المرکز اسلامی سے شانزے آڈیٹوریم بنا دیا گیا - لچر اسٹیج ڈراموں اور فحش ناچ گانوں کا مرکز ....

٢٠١٠ میں کراچی کے منتظم محمد حسین سید نے اہلیان علاقہ کے احتجاج پر شانزے آڈیٹوریم کو سیل کروا دیا - لیکن کچھ ہی عرصے کے بعد سیل توڑ دی گئی - میرے مرکزی دروازے پر المرکز اسلامی کی جگہ مرکز علم و ثقافت کا بورڈ آویزاں کردیا گیا - اگر واقعی بات صرف اس حد تک رہتی تو قابل برداشت تھی لیکن انتہائی افسوسناک ، شرمناک اور حیرت انگیز بات یہ ہوئی کہ مجھے سنیما ہال میں تبدیل کر دیا گیا - میری پیشانی پر لکھے کلمہ طیبہ کو ظالموں نے سفید رنگ سے چھپا کر اپنے کالے کرتوتوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی - آہ ! مرکز قرآن و سنہ " Cinepax " 
بنا دیا گیا - شہر کے وسط میں واقع ایک سرکاری عمارت میں پاکستان دشمن پڑوسی ملک بھارت کی فحش اور نیم عریاں فلموں کی نمائش شروع ہوگئی -

کچھ لوگوں کو میری کہانی پر یقین نہیں آتا - میرے در و دیوار میں بنے محرابوں اور چھت پر بنے گنبدوں کو بھی یقین نہیں آتا کہ مملکت خداداد میں ایسا ظلم بھی ہوسکتا ہے کہ مرکز قرآن و سنہ سنیما گھر میں تبدیل کر دیا جاۓ - اور ایسا کرنے کے ذمہ دار وہ لوگ ہوں جو خود کو بانیان پاکستان کی اولاد کہتے ہیں - وہ بانیان پاکستان جنہوں نے " پاکستان کا مطلب کیا : لا اله الا الله " کا نعرہ بلند کرکے پاکستان حاصل کیا تھا -

میری محرابیں ، میرے گنبد سوال کرتے ہیں کہ بابری مسجد کے گنبدوں کو شہید کرنے والے تو جنونی ہندؤ تھے ... میرے گنبدوں کی حرمت کو پامال کرنے والے لوگ کون ہیں ؟ دانا دشمن یا شہر کے نادان دوست ؟

یقین جانئے کہ میں شانزے آڈیٹوریم نہیں ہوں ، شادی لان اور سنیما گھر بھی نہیں ہوں .... میں المرکز اسلامی ہوں --

عایشہ منزل کے قریب شاہراہ پاکستان پر وقع بلدیہ عظمیٰ کراچی کا اسلامی تہذیبی و تقافتی مرکز -
کسی نجات دہندہ کی آس لگاۓ --- یا پھر شہر کے دو کروڑ مسلمانوں کے اجتماعی ضمیر کے جاگنے کا منتظر !!!

کیا آپ میری شناخت کی بحالی کے لیے آواز اٹھائیں گے ؟




--
Muhammad Shoaib Tanoli
Karachi Pakistan
+92-300-2591223 | shoaib.tanoli@gmail.com | www.shoaibtanoli.wordpress.com | Skype: tanolishoaib |

--
--
پاکستان کسی بھی پاکستانی کے لئے اللہ کی سب سے بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے. آج ہم جو بھی ہے یہ سب اس وجہ پاکستان کی ہے ، دوسری صورت میں ، ہم کچھ بھی نہیں ہوتا. براہ مہربانی پاکستان کے لئے مخلص ہو.
 
* Group name:█▓▒░ M SHOAIB TANOLI░▒▓█
* Group home page: http://groups.google.com/group/MSHOAIBTANOLI
* Group email address MSHOAIBTANOLI@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com
*. * . * . * . * . * . * . * . * . * . *
*. * .*_/\_ *. * . * . * . * . * . * . * . * .*
.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨) ¸.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨)
(¸.•´ (¸.•` *
'...**,''',...LOVE PAKISTAN......
***********************************
 
Muhammad Shoaib Tanoli
Karachi Pakistan
Contact us: shoaib.tanoli@gmail.com
+923002591223
 
Group Moderator:
*Sweet Girl* Iram Saleem
iramslm@gmail.com
 
Face book:
https://www.facebook.com/TanoliGroups

---
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "M SHOAIB TANOLI" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com.
For more options, visit https://groups.google.com/d/optout.

1 comment:

  1. At MovieTime.pk we live and breathe movies. Our team is made up of the biggest film fans, dedicated to bringing all the movie news, reviews and updates from Pakistan top seven movie cities . We offer the most up-to-date movie and cinema resource for the nations film-goers and we ensure all our information is correct in order to make your cinema experience the best ever.

    ReplyDelete