تاتاری فتح کے بعد، ہلاکو خان کی بیٹی بغداد میں گشت
کررہی تھی کہ ایک ہجوم پر اس کی نظر پڑی۔ پوچھا لوگ
یہاں کیوں اکٹھے ہیں؟
جواب آیا: ایک عالم کے پاس کھڑے ہیں۔ دخترِ ہلاکو نے عالم
کو اپنے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا۔ عالم کو تاتاری
شہزادی کے سامنے لا حاضر کیا گیا۔
شہزادی مسلمان عالم سے سوال کرنے لگی: کیا تم لوگ
اللہ پر ایمان نہیں رکھتے؟
عالم: یقیناً ہم ایمان رکھتے ہیں
شہزادی: کیا تمہارا ایمان نہیں کہ اللہ جسے چاہے غالب
کرتا ہے؟
عالم: یقیناً ہمارا اس پر ایمان ہے۔
شہزادی: تو کیا اللہ نے آچ ہمیں تم لوگوں پر غالب نہیں
کردیا ہے؟
عالم: یقیناً کردیا ہے-
شہزادی: تو کیا یہ اس بات کی دلیل نہیں کہ خدا ہمیں تم
سے زیادہ چاہتا ہے؟
عالم: نہیں
شہزادی: کیسے؟
عالم: تم نے کبھی چرواہے کو دیکھا ہے؟
شہزادی: ہاں دیکھا ہے
عالم: کیا اس کے ریوڑ کے پیچھے چرواہے نے اپنے کچھ
کتے بھی رکھ چھوڑے ہوتے ہیں؟
شہزادی: ہاں رکھے ہوتے ہیں۔
عالم: اچھا تو اگر کچھ بھیڑیں چرواہے کو چھوڑ کو کسی
طرف کو نکل کھڑی ہوں، اور چرواہے کی سن کر دینے کو
تیار ہی نہ ہوں، تو چرواہا کیا کرتا ہے؟
شہزادی: وہ ان کے پیچھے اپنے کتے دوڑاتا ہے تاکہ وہ ان
کو واپس اس کی کمان میں لے آئیں۔
عالم: وہ کتے کب تک ان بھیڑوں کے پیچھے پڑے رہتے ہیں؟
شہزادی: جب تک وہ فرار رہیں اور چرواہے کے اقتدار میں
واپس نہ آجائیں۔
عالم: تو آپ تاتاری لوگ زمین میں ہم مسلمانوں کے حق
میں خدا کے چھوڑے ہوئے کتے ہیں؛ جب تک ہم خدا کے در
سے بھاگے رہیں گے اور اس کی اطاعت اور اس کے منہج
پر نہیں آجائیں گے، تب تک خدا تمہیں ہمارے پیچھے دوڑائے
رکھے گا، تب تک ہمارا امن چین تم ہم پر حرام کیے
رکھوگے؛ ہاں جب ہم خدا کے در پر واپس آجائیں گے اُس دن
تمہارا کام ختم ہوجائے گا۔
*****
مسلمان عالم کے اس جواب میں آج ہمارے غوروفکر
کےلیے
بہت کچھ پوشیدہ ہے!
۔
یا الله ہمارے اس بھٹکے ہوئے گلے کو اپنے در پر واپس آنے
کی توفیق دے؛ عبادتِ طاغوت کی یہ اندھیری طویل رات
ہم
سے دور کردے۔!
آمین الٰھی آمین
Muhammad Shoaib Tanoli Karachi Pakistan +92-300-2591223 | shoaib.tanoli@gmail.com | www.shoaibtanoli.wordpress.com | Skype: tanolishoaib | https://www.facebook.com/2mtanoli | https://twitter.com/tanolishoaib |
I am a simple ordinary Muslim, when I do according to the Quran and Sunah,I feel happy. When the devil misguides me I repent and beg forgiveness from ALLAH the forgiver Rehman and Rahim. It's just so simple.
--
پاکستان کسی بھی پاکستانی کے لئے اللہ کی سب سے بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے. آج ہم جو بھی ہے یہ سب اس وجہ پاکستان کی ہے ، دوسری صورت میں ، ہم کچھ بھی نہیں ہوتا. براہ مہربانی پاکستان کے لئے مخلص ہو.
* Group name:█▓▒░ M SHOAIB TANOLI░▒▓█
* Group home page: http://groups.google.com/group/MSHOAIBTANOLI
* Group email address MSHOAIBTANOLI@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com
*. * . * . * . * . * . * . * . * . * . *
*. * .*_/\_ *. * . * . * . * . * . * . * . * .*
.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨) ¸.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨)
(¸.•´ (¸.•` *
'...**,''',...LOVE PAKISTAN......
***********************************
Muhammad Shoaib Tanoli
Karachi Pakistan
Contact us: shoaib.tanoli@gmail.com
+923002591223
Group Moderator:
*Sweet Girl* Iram Saleem
iramslm@gmail.com
Face book:
https://www.facebook.com/TanoliGroups
---
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "M SHOAIB TANOLI" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com.
For more options, visit https://groups.google.com/d/optout.
No comments:
Post a Comment