Wednesday, December 19, 2012

█▓▒░(°TaNoLi°)░▒▓█ کیا 21دسمبر 2012ء کو قیامت برپا ہو جائے گی???


یک طویل عرصے سے یہ تاثر عام کیا جا رہا ہے کہ 21دسمبر 2012ء کو قیامت برپا ہو جائے گی۔ یہ 

عقیدہ ایک قدیم تہذیب مایا کے ماننے والوں کا ہے ۔ دنیا میں آباد ہر مذہب اور قوم کی اپنی ایک الگ

 تہذیب و ثقافت ہے۔ دنیا میں کئی قدیم تہذیبیں ہو گزری ہیں۔ ایسی ہی ایک تہذیب مایا کہلاتی ہے،

 یہ لاطینی امریکا کے بیشتر ممالک کی سب سے قدیم تہذیبوں میں شمار ہوتی ہے۔ یہ تہذیب 

حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی پیدائش سے بہت پہلے اس دنیا میں زندہ تھی۔ زیادہ مضبوط شواہد 

چھ سو قبل مسیح کو مایا تہذیب کے عروج کا نقطہ آغاز بتاتے ہیں، جبکہ اس تہذیب کا دوسرا دور 

تیسری سے دسویں صدی عیسوی تک پھیلا ہوا ہے۔ جنوبی میکسیکو، گوئٹے مالا، ایل سلواڈور سے 

لے کر بے لائیز اور مغربی ہونڈراس تک کم و بیش ہزاروں کلو میٹر وسیع و عریض خطے پر اس تہذیب 

کا راج رہا۔ میکسیکو ایک ایسی پراسرار جگہ ہے، جہاں کئی ایسے راز ہیں جو ابھی تک دنیا پر کھل 

رہے ہیں۔میکسیکو کے کچھ باشندے اب بھی قدیم مایا زبانیں بول سکتے ہیں۔

مایا تہذیب زبان، حساب اور ستاروں کے علم میں بہت ترقی یافتہ تھی۔ 

مایا کلینڈر کے مطابق 21 دسمبر 2012ء کو پانچ ہزار ایک سو چھبیس برس پر مشتمل ایک دور کا

خاتمہ ہو رہا ہے، لہٰذا اس دن ایک بڑی قدرتی آفت کے ذریعے قیامت برپا ہو جائے گی، جبکہ مایا اقوام

پر تحقیق کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دنیا پانچ عہدوں میں بٹی ہوئی ہے اور مایا لوگ چوتھے

عہد میں جی رہے ہیں۔ ان کے کلینڈر کے مطابق چوتھے عہد کو آج کے عیسوی کلینڈر کے حساب

سے اکیس دسمبر میں ختم ہو جانا ہے اور پھر اس کے بعد دنیا کا آخری اور پانچواں عہد شروع ہو
جائے گا۔


ماضی میں ایک عیسائی مبلغ کی طرف سے سن دو ہزارہ گیارہ میں دنیا کے خاتمے کی پیش گوئی

 بھی غلط ثابت ہو چکی ہے۔ گزشتہ سال اکیس اکتوبر کا دن خیریت اور سکون سے گزر گیا، حالانکہ 

امریکا سمیت کئی ملکوں میں بہت سے لوگ اس فکر میں تھے کہ اس دن دنیا ختم ہو سکتی ہے،

 کیوں کہ عیسائی مبلغ ہیرالڈ کیمپنگ نے پیش گوئی کی تھی کہ اس دن قیامت آ جائے گی۔ اس
 
عیسائی مبلغ نے پہلے اکیس مئی کو قیامت آنے کی پیش گوئی کی تھی مگر جب مئی کا یہ دن 

خیریت سے گزر گیا تو پھر اس نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ان سے جمع تفریق میں تھوڑی بہت گڑ 

بڑ ہو گئی تھی، جسے اب ٹھیک کرلیا گیا ہے، لہٰذا اب اکیس اکتوبر دو ہزار گیارہ کو قیامت آئے گی۔

 کائنات کے خاتمے کے حوالے سے پیش گوئی کرنے والے وہ اکیلے نہیں ہیں بلکہ مغربی دنیا میں ان

 سے پہلے بھی کئی لوگ قیامت کی ناکام پیش گوئیاں کر چکے ہیں، حتیٰ کہ متعدد سائنس دان 

بھی مختلف موقعوں پر خلاء میں بھٹکتے ہوئے کئی بڑے اجرام فلکی کے زمین سے ٹکرانے کے نتیجے 

میں قیامت برپا ہونے کی پیش گوئیاں کر چکے ہیں، مگر ہر بار کرہ ارض ایسے کسی ممکنہ حادثے سے بچتا رہا ہے۔

قیامت کے بارے میں اسلامی عقیدہ دیگر تمام مذاہب کے 


نظریات کی نفی کرتا ہے۔ اسلام کے عقیدہ 



کے مطابق دنیا کے خاتمے کا علم اللہ تعالیٰ کی ذات کے 


سوا کسی کو بھی نہیں ہے، البتہ قیامت 




سے قبل اس کی چند علامات ضرور ظہور پذیر ہوں گی۔ ان 


علامات میں سیدنا امام مہدی کا ظہور،



 سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کا آسمان سے اترنا اور زمین 


سے ایک جانور کا نکلنا جو بات کرے گا، 



یاجوج ماجوج کا ظہور اور اللہ کے غضب سے ان کی 



ہلاکت، سورج کا مغرب سے نکلنا اور آگ کا ظاہر



ہونا وغیرہ شامل ہیں۔ کائنات کے اختتام کے حوالے سے 



اسلامی عقیدہ قرآن و سنت سے ثابت ہے،



البتہ اسلام نے اس سلسلے میں صدیوں پہلے جو نظریہ 


دیا، آج سائنس کے بیان کردہ اندازے اس کے 


قریب تر ہیں
-- 

--

میرا نیا بلاگ - اپنی رائے کا اظہار کیجئے



http://shoaibtanoli.wordpress.com/


Regards,

 

M Shoaib TaNoLi


Karachi Pakistan


Email@            shoaib.tanoli@gmail.com
Cell #               
+92-300-2591223

Facebook :           https://www.facebook.com/mtanoli

Twitter:                  tanolishoaib

Skype:                     shoaib.tanoli2

Linkedn:             http://www.linkedin.com/profile/view?id=60781943&trk=tab_pro


 پاکستان زندہ باد   ۔ پاکستان پائندہ باد
Long Live Pakistan


Heaven on Earth
Pakistan is one of the biggest blessings of Allah for any Pakistani. Whatever we have today it's all because of Pakistan, otherwise, we would have nothing. Please be sincere to Pakistan.
Pakistan Zindabad!

ہم پاکستان ایک وطن ایک قوم
Dear Readers: My mails are my personal choice. The purpose of these mails is to establish contact with you, make you aware of different cultures ,disseminate knowledge and information. If these (mails) sound you    unpleasant, please intimate .
IF YOU ARE NOT INTERESTED IN MY MAIL

PLEASE REPLY THIS E_,MAIL WITH THE SUBJECT.. UNSUBSCRIBE


E Mail: shoaib.tanoli@gmail.com

--
پاکستان کسی بھی پاکستانی کے لئے اللہ کی سب سے بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے. آج ہم جو بھی ہے یہ سب اس وجہ پاکستان کی ہے ، دوسری صورت میں ، ہم کچھ بھی نہیں ہوتا. براہ مہربانی پاکستان کے لئے مخلص ہو.
 
* Group name:█▓▒░ M SHOAIB TANOLI░▒▓█
* Group home page: http://groups.google.com/group/MSHOAIBTANOLI
* Group email address MSHOAIBTANOLI@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com
*. * . * . * . * . * . * . * . * . * . *
*. * .*_/\_ *. * . * . * . * . * . * . * . * .*
.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨) ¸.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨)
(¸.•´ (¸.•` *
'...**,''',...LOVE PAKISTAN......
***********************************
 
Muhammad Shoaib Tanoli
Karachi Pakistan
Contact us: shoaib.tanoli@gmail.com
+923002591223
 
Group Moderator:
*Sweet Girl* Iram Saleem
iramslm@gmail.com
 
Face book:
https://www.facebook.com/TanoliGroups

No comments:

Post a Comment