Thursday, January 24, 2013

█▓▒░(°TaNoLi°)░▒▓█ ”مختصر مگر مفید“

بادشاہ کےجوتے

کہتے ہیں کسی بڑے ملک کے بادشاہ نے رعایا کی خبر گیری کیلئے مملکت کے طول و عرض کا دورہ کیا۔ اس لمبے سفر سے  واپسی پر بادشاہ کے پیر کچے پکےر استوں اور سنگلاخ چٹانوں پر چل چل کر متورم اور زخمی ہو گئے تھے۔ بادشاہ نے حکم دیا  کہ مملکت کے جن راستوں سے میں گزرا ہوں ان پر چمڑہ چڑھا دیا جائے۔ ایک وزیر نے ڈرتے ڈرتے کہا؛ بادشاہ سلامت، بجائے اس کے کہ ہم ایسا کام کرنا شروع کریں جو ممکن نہیں ہے کیوں ناں ہم ایک چمڑے کا ٹکڑا آپ کے قدموں کے نیچے لگانے کا انتظام کریں جس سے آپ کو چلتے ہوئے راحت ملا کرے۔ اور کہتے ہیں یہاں سے جوتے پہننے کا رواج پڑا.

اس دنیا میں ہنسی خوشی رہنے بسنے کیلئے سارے جہان کو اپنے انداز میں تبدیل کرنے کی کوشش کرنا فضول ہوگا، کیوں ناں جس قدر ممکن ہو ہم اپنے آپ کو ہی تبدیل کرکے ہنسی خوشی رہنے کا راز پا لیں۔

******

اندھا اور اس کی اپیل

کسی عمارت کےسامنے ایک اندھا اپنی ٹوپی کو سامنے رکھے بھیک مانگ رہا تھا، ساتھ ہی اس نے ایک تختی لگا رکھی تھی جس پر لکھا تھا "میں اندھا ہوں میری مدد کیجیئے"۔ اعلانات اور انکی اہمیت جاننے والے ایک شخص کا ادھر سے گزر ہوا جس نے دیکھا کہ اندھا تو قابل رحم ہے مگر اسکی ٹوپی میں چند سکوں کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔ اندھے سے پوچھے بغیر اس نے تختی اٹھائی اور پہلے والی عبارت مٹا کر ایک نئی عبارت لکھدی۔ دیکھتے ہی دیکھتے ٹوپی میں سکے اور نوٹ گرنا شروع ہو گئے۔ اندھے نے محسوس کیا کہ کچھ تبدیل ضرور آئی ہے اور شاید آئی بھی اس تختی کی عبارت سے ہے جس پر اس نے کچھ لکھا جانا محسوس کیا تھا۔ ایک پیسے ڈالنے والے سے اس نے پوچھا اس تختی پر کیا لکھا ہے؟ اس نے بتایا کہ لکھا ہے؛ ہم بہار کے موسم میں رہ رہے ہیں مگر میں اس بہار کی لائی ہوئی خوبصورتی کو دیکھنے سے محروم ہوں۔

جب نتائج آپ کی توقع کے مطابق نا ہوں تو مختلف وسائل کو استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں ہوتا۔

 ******

عقاب کی کہانی

کہتے ہیں ایک پہاڑ کی چوٹی پر لگےد رخت پر ایک عقاب نے اپنا گھونسلہ بنا رکھا تھا جس میں اس کے دیئے ہوئے چار انڈے پڑے تھے کہ زلزلے کے جھٹکوں سے ایک انڈا نیچے گرا جہاں ایک مرغی کا ٹھکانہ تھا۔ مرغی نے عقاب کے انڈے کو اپنا انڈا سمجھا اور سینے کیلئے اپنے نیچے رکھ لیا۔ ایک دن اس انڈے میں سے ایک پیارا سا ننھا منا عقاب پیدا ہوا جس نے اپنے آپ کو مرغی کا چوزہ  سمجھتے ہوئے پرورش پائی  اور مرغی سمجھ کر بڑھا بڑا ہوا۔ ایک دن باقی مرغیوں کےساتھ کھیلتے ہوئے اس نے آسمان کی بلندیوں پر کچھ عقاب اڑتے دیکھے۔ اس کا بہت دل چاہا کہ کاش وہ بھی ایسے اڑ سکتا! جب اس نے اپنی اس خواہش کا اظہار دوسری مرغیوں سے کیا تو انہوں نے اس کا تمسخر اڑایا اور قہقہے لگاتے ہوئے کہا تم ایک مرغی ہو اور تمہارا کام عقابوں کی طرح اڑنا نہیں۔ کہتے ہیں اس کے بعد اس عقاب نے اڑنے کی حسرت دل میں دبائے ایک لمبی عمر پائی اور مرغیوں کی طرح جیتا رہا اور مرغیوں کی طرح ہی مرا۔

 منفی سوچوں کو دل میں بسا کر رہنا ان سوچوں کا غلام بن کر رہنے کے مترادف ہوتا ہے۔ اگر آپ عقاب تھے اور آپ کے خواب آسمان کی بلندیوں میں اڑنے کے تھے تو پھر اپنے خوابوں کو عملی جامہ دیجیئے، کسی مرغی کی بات پر دھیان نا دیجیئے کیونکہ انہوں نے تمہیں بھی اپنے ساتھ ہی پستیوں میں ڈالے رکھنا ہے۔ اپنے شخصی احترام کو بلند رکھنا اور اپنی نظروں کو اپنی منزل پر مرکوز رکھتے ہوئے پرعزم اور بلند حوصلے کے ساتھ آگے بڑھنا ہی تمہاری کامیابی کا راستہ ہوگا۔ جب معاملات آگے نا بڑھ رہے ہوں تو اپنی روزمرہ کی عادتوں سے ہٹ کر کچھ کرنا بھی کامیابیوں کو آسان بناتا ہے۔ اور پھر یہ بھی تو ذہن میں رکھنا ہوگا کہ

إن الله لا يغير ما بقوم حتى يغيروا  ما  بأنفسهم

خدا  نے  آج  تک  اس  قوم کی  حالت نہیں  بدلی

نا ہو خیال جس کو آپ اپنی حالت کے بدلنے کا

******


--
...



http://shoaibtanoli.wordpress.com/


Regards,

 

M Shoaib TaNoLi


Karachi Pakistan



Cell #               
+92-300-2591223


Facebook :


https://www.facebook.com/2mtanoli



Twitter:     tanolishoaib



Skype:    tanolishoaib



Linkedn:  

           http://www.linkedin.com/profile/view


?id=60781943&trk=tab_pro



 پاکستان زندہ باد   ۔ پاکستان پائندہ باد



Long Live Pakistan


Heaven on Earth
Pakistan is one of the biggest blessings of Allah for any Pakistani. Whatever we have today it's all because of Pakistan, otherwise, we would have nothing. Please be sincere to Pakistan.
Pakistan Zindabad!

ہم پاکستان ایک وطن ایک قوم

IF YOU ARE NOT INTERESTED IN MY MAIL

PLEASE REPLY THIS E_,MAIL WITH THE SUBJECT.. UNSUBSCRIBE


E Mail: shoaib.tanoli@gmail.com

--
--
پاکستان کسی بھی پاکستانی کے لئے اللہ کی سب سے بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے. آج ہم جو بھی ہے یہ سب اس وجہ پاکستان کی ہے ، دوسری صورت میں ، ہم کچھ بھی نہیں ہوتا. براہ مہربانی پاکستان کے لئے مخلص ہو.
 
* Group name:█▓▒░ M SHOAIB TANOLI░▒▓█
* Group home page: http://groups.google.com/group/MSHOAIBTANOLI
* Group email address MSHOAIBTANOLI@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com
*. * . * . * . * . * . * . * . * . * . *
*. * .*_/\_ *. * . * . * . * . * . * . * . * .*
.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨) ¸.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨)
(¸.•´ (¸.•` *
'...**,''',...LOVE PAKISTAN......
***********************************
 
Muhammad Shoaib Tanoli
Karachi Pakistan
Contact us: shoaib.tanoli@gmail.com
+923002591223
 
Group Moderator:
*Sweet Girl* Iram Saleem
iramslm@gmail.com
 
Face book:
https://www.facebook.com/TanoliGroups
 
 
 

No comments:

Post a Comment