Sunday, March 26, 2017

█▓▒░(°TaNoLi°)░▒▓█ معذرت

ایک مرتبہ حضرت خالد بن ولید،عبدالرحمن عوف،ابوذر غفاری اور حضرت بلال رضوان اللہ علیہم اجمعین آپس میں گفتگو کررہے تھے کہ کسی بات کے جواب میں حضرت ابوذر نے کہا کہ یہ کام ایسے کرنا چاھئے۔۔۔۔

جواب میں حضرت بلال نے کہا۔۔نہیں ایسے کرنا غلط ہے۔۔۔!
 حضرت ابوذر نے کہا۔۔۔اوہ کالے انسان کے بیٹے تم میری بات کو غلط کہتے ہو۔۔۔۔!

حضرت بلال غصے کی حالت میں اٹھے اور سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ و سلم کو ابو ذر کی شکایت کی۔۔آپ یہ سن کر سخت غصے ہوگئے۔۔ادھر حضرت ابوذر بھی آپ کے دربار میں حاضر ہوگئے۔۔

آپ نے انہیں دیکھ کر فرمایا؛
ابوذر تم نے بلال کو ان کی ماں کی وجہ سے عار دلائی،کیاتمہارے اندر جاہلیت کی سی خصلت ہے؟؟؟

حضرت ابو ذر یہ سن کر رونے لگ گئے۔۔۔کہنے لگے یارسول اللہ  اللہ سے میری اس خطا پر مغفرت طلب کردیجئے۔۔۔

ر مسجد سے روتے ہوئے نکل گئے۔۔ء

راستے میں انہوں نے حضرت بلال کو جاتے ہوئے دیکھا تو ان کے راستے میں اپنا چہرہ زمین پر رکھ دیا۔۔۔کہنے لگے بلال!
 اللہ کی قسم میں اپنا چہرہ مٹی سے اس وقت تک نہیں اٹھاؤں گا جب تک آپ اپنا پاؤں رکھ کر اس پر سے نہ گزرجائیں۔۔
تم معزز ہو اور میں گھٹیا !!

حضرت بلال رضی اللہ عنہ یہ دیکھ کر رونے لگ گئے،کہنے لگے ؛
 اللہ کی قسم میں اس چہرے پر کیسے پاؤں رکھنے کا سوچ سکتا ہوں جو صرف اللہ کے لیے سجدہ ریز ہوتا ہے۔۔۔

 پھر دونوں کھڑے ہوئے ایک دوسرے کو گلے ملے اور راضی ہوگئے۔۔۔۔۔

آج ہم میں سے کتنے لوگ ہیں جو دوسروں کے ساتھ بیسیوں دفعہ برا سلوک کرتے ہیں۔۔۔لیکن مجال ہے کہ کبھی ان سے معذرت کی ہو۔۔۔کتنے لوگ ہیں جو جان بوجھ کر دوسروں کا مذاق اڑاتے ہیں،ان کے دل زخمی کرتے ہیں لیکن پھر بھی نادم یا شرمندہ ہو کر اس سے معافی نہیں مانگتے۔۔۔

غلطی انسان ہی کرتے ہیں۔۔۔۔مگر غلطی پر انسان کبھی اتراتے نہیں۔۔۔غلطی پر معافی مانگنے سے آپ کی عزت کم نہیں،بلکہ ہزار گنا مزید آپ کی عزت بڑھ جاتی۔۔۔۔

آئیے آج سے عہد کریں کہ
 کسی کا دل نہیں دکھائیں گے۔۔۔اگر کبھی کسی کو ہماری وجہ سے کوئی تکلیف پہنچی تو بلاجھجھک اس سے معافی مانگ کر صحابہ کرام کے بہترین اسوہ کو زندہ کریں گے۔۔

--

Regards,

Muhammad Shoaib TaNoLi

Whats app>Cel# 03002591223

Long Live Pakistan

Heaven on Earth 
Pakistan is one of the biggest blessings of Allah for any Pakistani. Whatever we have today it's all because of Pakistan, otherwise, we would have nothing. Please be sincere to Pakistan. 
Pakistan Zindabad!

https://blogger.googleusercontent.com/img/proxy/AVvXsEjBPA1isH5ilppuJP3TS-TThWCn-vrn24ogjY3jY_7VL7zKbw-1tWbDdW_7YDpGcFpCRCLVb3WsmYEqlTBDai3DXzfgG2sio4SCxCNFTVmrWvWbOJNtj1Gai6iXUnEIyqptnWZPwLiFeUKSj2cqYCeDhpBtrGfmfk0KXKz_pWHbCN5cdBR_WiGdWQ=s0-d-e1-ft&e=5713573250596864

Note:  This is not a spam mail and is being sent to the mailing list of TaNoLi members and friends. If you would like to remove your e-mail address from our mailing list, please send an e-mail to shoaib.tanoli@gmail.com with 'remove' as the subject of the e-mail.

--
--
پاکستان کسی بھی پاکستانی کے لئے اللہ کی سب سے بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے. آج ہم جو بھی ہے یہ سب اس وجہ پاکستان کی ہے ، دوسری صورت میں ، ہم کچھ بھی نہیں ہوتا. براہ مہربانی پاکستان کے لئے مخلص ہو.
 
* Group name:█▓▒░ M SHOAIB TANOLI░▒▓█
* Group home page: http://groups.google.com/group/MSHOAIBTANOLI
* Group email address MSHOAIBTANOLI@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com
*. * . * . * . * . * . * . * . * . * . *
*. * .*_/\_ *. * . * . * . * . * . * . * . * .*
.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨) ¸.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨)
(¸.•´ (¸.•` *
'...**,''',...LOVE PAKISTAN......
***********************************
 
Muhammad Shoaib Tanoli
Karachi Pakistan
Contact us: shoaib.tanoli@gmail.com
+923002591223
 
Group Moderator:
*Sweet Girl* Iram Saleem
iramslm@gmail.com
 
Face book:
https://www.facebook.com/TanoliGroups

---
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "M SHOAIB TANOLI" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com.
For more options, visit https://groups.google.com/d/optout.

Wednesday, March 15, 2017

█▓▒░(°TaNoLi°)░▒▓█ -خون کی گرمی

خون کی گرمی 

ایک بادشاہ کا دربار لگا ہوا تھا، چونکہ سردی کا دن تھا اس لئے بادشاہ کا دربار کھلے میدان میں ہی لگا ہوا تھاسب خواص و عوام صبح کی دھوپ میں بیٹھے تھے۔بادشاہ کے تخت کے سامنے ایک میز تھی اور اس پر کچھ قیمتی اشیا رکھی تھیں۔وزیر ، مشیر اور امرا وغیرہ سب دربار میں بیٹھے تھے ، بادشاہ کے خاندان کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔اسی وقت ایک شخص آیا اوردربار میں داخلے کی اجازت چاہی۔اجازت مل گئی تو اس نے کہا "میرے پاس دو اشیاء ہیں ، میں ہرملک کے بادشاہ کے پاس گیا ہوں اوراپنی اشیاء کو بادشاہ کے سامنے رکھتا ہوں پر کوئی فرق جان نہیں پاتا ، تمام ہارچکے ہیں اور میں ہمیشہ کامران و کامیاب ہو کرلوٹتا ہوں "اب آپ کے ملک میں آیا ہوں بادشاہ نے کہا "کیا اشیاء ہیں ؟"تو اس نے دونوں اشیاء بادشاہ کے سامنے میز پر رکھ دیں۔وہ دونوں اشیاء رکھنے میں بالکل ایک جیسی جسامت، یکساں رنگ، یکساں چمک گویا کہ یہ دونوں اشیاء ایک دوسرے کی نقل محسوس ہوتی تھیں۔بادشاہ نے کہا یہ دونوں اشیاء تو بالکل ایک جیسی ہیں. تو اس شخص نے کہا جی ہاں دکھائی تو ایک سی ہی دیتی ہیں لیکن ہیں مختلف۔ان میں سے ایک ہے بہت قیمتی ہیرا اور ایک ہے شیشہ۔بظاہر یہ دونوں ایک سے ہیں ، کوئی آج تک یہ نہیں پہچان سکا کہ کون سا ہیرا ہے اور کون سا شیشہ۔کوئی جانچ کر بتائے کہ ان میں سے ہیرا کونسا ہے اور کونسا شیشہ ؟اگر کوئی صحیح پہچان گیا اور میں ہار گیا تو یہ قیمتی ہیرا آپ کا ہو جائے گا لیکن شرط یہ ہے کہ اگر کوئی پہچان نہیں پایا تو اس ہیرے کی جو قیمت ہے اتنی رقم آپ کو مجھے بطور انعام دینا ہوگی۔اسی طرح میں کئی ممالک سے جیت کرآیا ہوں۔بادشاہ نے کہا میں تو نہیں پہچان سکتا ، وزیر و مشیر بولے ہم بھی جانچ نہیں سکتے کیونکہ دونوں بالکل ایک جیسے ہیں۔سب کو گمان تھا کہ اب تو شکست ہی مقدر ہے لیکن شکست پر انعام کا مسئلہ بھی نہیں تھا ، کیونکہ بادشاہ کے پاس بہت دولت تھی، بادشاہ کی عزت کا مسئلہ تھا کیونکہ تمام عالم میں یہ مشہور تھا کہ بادشاہ اور اس کی رعایا بہت ذہین ہے اور اس طرح اْن کی سْبکی ہوتی۔ کوئی شخص بھی پہچان نہیں پا رہا تھا۔آخر کار تھوڑی سی ہلچل ہوئی۔ ایک نابینا شخص ہاتھ میں لاٹھی لے کر اٹھا ، اس نے کہا مجھے بادشاہ کے پاس لے چلو میں نے تمام باتیں سنی ہیں اور یہ بھی سنا ہے کہ کوئی پہچان نہیں پا رہا ہے ایک موقع مجھے بھی دیں۔ایک آدمی کے سہارے وہ بادشاہ کے پاس پہنچا اس نے بادشاہ سے درخوست کی کہ ایسے تو میں پیدائشی نابینا ہوں لیکن پھر بھی مجھے ایک موقع دیا جائے جس میں بھی ایک بار اپنی ذہانت کوجانچ سکوں اور ہو سکتا ہے کہ کامیاب بھی ہو جاؤں اور اگر کامیاب نہ بھی ہوا تو ویسے بھی آپ تو ہارے ہوئے ہی ہیں۔بادشاہ کو محسوس ہو کہ اسے موقع دینے میں کیا حرج ہے۔بادشاہ نے کہا کہ ٹھیک ہے۔اس نابینا شخص کو دونوں چیزیں چھو نے کے لیے دے دی گئیں اور پوچھا گیا ،اس میں کون سا ہیرا ہے ؟اور کون سا شیشہ؟یہی آپکو معلوم کرنا ہے۔اس آدمی نے ایک لمحے میں کہہ دیا کہ یہ ہیرا ہے اور یہ شیشہ۔جو آدمی اتنے جگہوں سے جیت کر آیا تھا وہ بہت حیران ہو گیا اورکہا"ٹھیک ہے آپ نے صحیح پہچانا آپکو مبارک ہو۔ اپنے وعدہ کے مطابق اب یہ ہیرا بادشاہ کا ہوا "تمام لوگ بہت حیران ہوئے کہ ایک نابینا شخص نے کیسے جان لیا کہ اصل ہیرا کونسا ہے اور سب نے یہی سوال اس نابینا شخص سے کیا۔اس نابینا شخص نے کہا کہ سیدھی سی بات ہے دھوپ میں ہم سب بیٹھے ہیں ، میں نے دونوں کو چھو کر محسوس کیا۔جو ٹھنڈا رہا وہ ہیراجو گرم ہو گیا وہ شیشہ اسی طرح زندگی میں بھی جو شخص سخت اور مشکل حالات میں گرم ہو جائے اور حالات کا سامنا نہ کر سکے وہ شیشہ کی مانند ہے اور جو تمام حالات میں ٹھنڈا رہے ہو ہیرے کی مانند ہے۔جبکہ ہمارے خون میں اتنی گرمی ہوچکی ہے کہ ہم معمولی معمولی بات پر اگلے بندے کا خون پینے تک تیار ہوجاتے ہیں برداشت کا مادہ ختم ہوچکا ہے آئے روز چھوٹی چھوٹی غلطی اور کوتاہی کی وجہ سے لوگ قتل ہورہے ہیں اور قتل کرنے والا تو سزا بھگتے گا ہی اسکے گھر والے بھی دن رات جیتے اور مرتے ہیں لوگوں کے تلخ رویوں کو برداشت کرنا ،تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرنا کمزوری اور بزدلی کی نشانی نہیں بلکہ بڑے پن کا مظاہرہ ہوتا ہے اور وہ انسان نہایت ہی عظیم انسان ہوتا ہے جو اپنے خون کی گرمی کو مثبت سرگرمیوں میں استعمال کرے ایک دوسری کی مشکلات کو کم کریں مگر ہم الٹا کام کرتے ہیں خوشیوں کو اپنے تک محدود جبکہ غموں اور دکھوں کو دوسروں تک پھیلانا چاہتے ہیں مجھے یاد ہے کہ ہمارے بزرگ جب کسی باادب ،انتہائی ٹھنڈے مذاج اور دوسروں کی کڑوی کسیلی باتوں کو برداشت کرنے والے بچے کو ہیرا بچہ پکارتے تھے مگر آج ہمارے نوجوانوں سمیت بچے اور بڑے سب کے خون میں گرمی بڑھ چکی ہے بعض دوست تو ایسے بھی ہیں جو کسی کا مذاق بھی برداشت نہیں کرتے ہماری جیلوں میں اکثریت ایسے قیدیوں کی ہے جنہوں نے غصہ میں آکر کوئی نہ کوئی ایسی حرکت کردی کہ قانون کی گرفت میں آگئے ایسی غلطیاں جو انسان غصہ اور خون میں گرمی کی وجہ سے ایک بار کربیٹھتا ہے تو پھر اس بار ساری عمر پچھتاتا رہتا ہے ہمارے مذہب نے غصہ کو حرام قرار دیا مگر ہم پھر بھی اکثر چھوٹی چھوٹی باتوں پر بڑا بڑا غصہ نکالتے ہیں انسان کو ہیرے کی طرح اپنے دل ،دماغ اورخون کو ٹھڈا رکھنا چاہیے غصہ چند لمحوں کا ہوتا ہے مگر بعد میں پچھتانا ساری عمر کا بن جاتا ہے اس لیے والدین ،اساتذہ ،بہن بھائی ،یار دوست اور محلے داروں کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں اوراردگرد بسنے والوں کو اپنے جذبات ٹھنڈے اور ان پر قابورکھنے کا سبق دیتے رہیں بڑوں کو اپنے غصے پر کنٹرول رکھ کر بچوں کے لیے ایک نمونہ بننا چاہیے تاکہ ہمارا آنے والا کل سکون اور بغیر کسی جھنجٹ کے گذر سکے ورنہ تو لڑائی جھگڑے کے لیے خون تو ہر وقت گرم ہی ہے ہمارا ۔ تحریر۔روہیل اکبر 

-- 
روہیل اکبر

--

Regards,

Muhammad Shoaib TaNoLi

Whats app>Cel# 03002591223

Long Live Pakistan

Heaven on Earth 
Pakistan is one of the biggest blessings of Allah for any Pakistani. Whatever we have today it's all because of Pakistan, otherwise, we would have nothing. Please be sincere to Pakistan. 
Pakistan Zindabad!

https://blogger.googleusercontent.com/img/proxy/AVvXsEjBPA1isH5ilppuJP3TS-TThWCn-vrn24ogjY3jY_7VL7zKbw-1tWbDdW_7YDpGcFpCRCLVb3WsmYEqlTBDai3DXzfgG2sio4SCxCNFTVmrWvWbOJNtj1Gai6iXUnEIyqptnWZPwLiFeUKSj2cqYCeDhpBtrGfmfk0KXKz_pWHbCN5cdBR_WiGdWQ=s0-d-e1-ft&e=5713573250596864

Note:  This is not a spam mail and is being sent to the mailing list of TaNoLi members and friends. If you would like to remove your e-mail address from our mailing list, please send an e-mail to shoaib.tanoli@gmail.com with 'remove' as the subject of the e-mail.

--
--
پاکستان کسی بھی پاکستانی کے لئے اللہ کی سب سے بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے. آج ہم جو بھی ہے یہ سب اس وجہ پاکستان کی ہے ، دوسری صورت میں ، ہم کچھ بھی نہیں ہوتا. براہ مہربانی پاکستان کے لئے مخلص ہو.
 
* Group name:█▓▒░ M SHOAIB TANOLI░▒▓█
* Group home page: http://groups.google.com/group/MSHOAIBTANOLI
* Group email address MSHOAIBTANOLI@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com
*. * . * . * . * . * . * . * . * . * . *
*. * .*_/\_ *. * . * . * . * . * . * . * . * .*
.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨) ¸.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨)
(¸.•´ (¸.•` *
'...**,''',...LOVE PAKISTAN......
***********************************
 
Muhammad Shoaib Tanoli
Karachi Pakistan
Contact us: shoaib.tanoli@gmail.com
+923002591223
 
Group Moderator:
*Sweet Girl* Iram Saleem
iramslm@gmail.com
 
Face book:
https://www.facebook.com/TanoliGroups

---
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "M SHOAIB TANOLI" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com.
For more options, visit https://groups.google.com/d/optout.

Friday, March 10, 2017

█▓▒░(°TaNoLi°)░▒▓█ کامیابی کے لئے وقت سے پہلے کی تیاری

کامیابی کے لئے وقت سے پہلے کی تیاری
''مؤثر ترین لوگوں کی سات عادات'' دنیا کی معروف ترین اور سب سے زیادہ بکنے والی کتب میں سے ایک ہے' اس کی ایک کروڑ پچاس لاکھ سے زائد کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں جبکہ پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں اس کی غیر قانونی پرنٹنگ ہو کر بھی فروخت ہو رہی ہے، جس کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں کہ اس طرح کتنی کتب فروخت ہوئی ہیں۔

اس کتاب میں سٹیفن نے موثر ترین لوگوں کی سب سے پہلی عادت Proactiveness بیان کی ہے، Proactive کا مطلب ہے کہ آپ مستقبل میں آنے والے حالات و واقعات کے لئے پہلے سے تیار ہوتے ہیں۔ کسی شاعر نے بھی اسی نقطہ کو بیان کیا تھا کہ ''سفینہ بنائے رکھنا طوفان آنے سے پہلے''۔ لہذا وقت سے پہلے ہی ہمیں آنے والے حالات کا بندوبست کرنا ہوتا ہے' آپ نے روزانہ کچھ ایسا کرنا ہوتا ہے جو آپ آج کے لئے نہیں بلکہ آنے والے کل کے لئے کر رہے ہوتے ہیں۔ آپ اپنے اردگرد موجود لوگوں پر غور کریں تو آپ کو علم ہو گا کہ ہمارے معاشرے میں زیادہ تر لوگ آج کے لئے یا گزرے ہوئے کل کے کاموں میں مشغول ہیں جبکہ یہ لوگ مستقبل سے پریشان تو ضرور ہیں مگر انہوں نے اس کو سنوارنے کے لئے کچھ نہیں کیا ہوتا۔

اگر آپ Proactive ہیں تو دنیا کے مؤثر ترین لوگوں میں شمار ہوتے ہیں اور اگر نہیں ہے تو پھر آپ کو اس بارے میں لازمی سوچنا ہے۔ کامیاب وہ ہوتے ہیں جو لوگ آج کے کاموں کے ساتھ ساتھ تھوڑے کام ایسے بھی کرتے ہیں جن کا کوئی بھی فائدہ آج میں نہیں ہوتا مگر مستقبل میں اس کام کے بہت ہی سود مند نتائج سامنے آنے کی امید ہوتی ہے۔ اگر آپ ایسا کر رہے ہیں تو آپ Visionary انسان ہو' Visionary انسان وہ ہوتا ہے جس نے اپنے کل کا خواب دیکھ لیا ہوتا ہے' مستقبل جس کی آنکھوں کے سامنے ہوتا ہے' جس نے اپنی منزل کو اپنی نظروں میں رکھا ہوتا ہے۔ تو سب سے پہلے آپ کو اپنے اندر Proactiveness پیدا کرنا ہے۔

تعلیم کا سب سے زیادہ تعلق مستقبل سے ہوتا ہے' اسی نے کل کو قوم کا مستقبل سنوارنا ہوتا ہے تو یوں اساتذہ کرام کے لئے Proactive ہونا نہایت ضروری ہے۔ آپ نے حضرت موسیٰ ؑ کی یہ دعا تو سنی ہو گی کہ یا اللہ میرا سینہ کھول دے میری زبان کی لکنت ختم کر دے اور میرا کام مجھ پہ آسان کر دے تاکہ یہ میری بات کو سمجھ پائیں۔ اس دعا میں استاد کے لئے مکمل پیغام موجود ہیں۔

آپ نے سوچا کہ حضرت موسیٰ ؑ نے یہ کیوں نہیں کہا کہ یا اللہ ان کو بدل دیں یہ بہت لائق ہو جائیں' یہ بہت تہذیب یافتہ ہو جائیں' یہ بہت نیک و پرہیز گار ہو جائیں۔ اگر یہ ایسے ہو جائیں تو پھر تو موسیٰ علیہ السلام کی ضرورت ہی نہیں رہنی تھی۔ استاد کی ضرورت ہی تب پڑتی ہے جب اس نے ایک عام سے بچے کو شاہکار بنانا ہوتا ہے اور تب ہم کو وہ کام سیکھنے ہوتے ہیں جن سے ہم ان کی تربیت کر سکیں اور ان کو شاہکار بنا سکیں، ہمیں اپنے کام کا طریقہ بدلنا پڑتا ہے۔

مثال کے طور پر آپ کا بچہ اگر کھیل رہا ہو اور ساتھ ہی ایک کھائی ہو تو آپ اس کے بارے میں بڑے فکر مند ہوں گے اور آپ کا مکمل دھیان بچے کی طرف ہو گا کہ کہیں وہ کھائی میں گر نہ جائے تو آپ اسے کھائی کے پاس جانے سے پہلے ہی روک لو گے۔ اسی طرح آپ کو اپنے شاگردوں کے بارے میں بھی فکر مند ہونا چاہیے۔ ان کی مانیٹرنگ کریں کیوں کہ یہی چیز آپ کے شاگردوں کو شاہکار بنائے گی۔ آخری قطار میں بیٹھے بچوں کو پتہ ہو کہ استاد ہر وقت انہیں دیکھ رہا ہے تو پھر سمجھ لیں کہ وہ بچے بھی مکمل دھیان سے آپ کو سننے لگ جائیں گے۔ استاد کی اس Observationکا اگر بچے کو پتہ ہے تو وہ غلطی ہی نہیں کرے گا۔ بچہ فنکار تب ملتا ہے جب اسے یقین ہوتا ہے کہ استاد کو نہیں پتہ چلتا اور پھر وہ کلاس میں ہر وہ کام کرتا ہے جس کی اجازت نہیں ہوتی۔

اساتذہ کرام کے ساتھ جو سب سے بڑا مسئلہ ہوتا ہے کہ وہ پرانے طریقے ہی استعمال کرتے چلے جاتے ہیں جبکہ آج کے دور میں روزانہ بہت کچھ نیا کرنے کو ملتا ہے۔ اساتذہ کو چاہیے کہ وہ بھی نئے نئے پڑھانے کے طریقے استعمال کریں۔ اپنے پڑھانے کے طریقے کو ترقی یافتہ دور سے ہم آہنگ کریں۔ اپنی کارکردگی کو تنخواہ کے ساتھ مت منسلک کریں کہ ہم کو اتنی تنخواہ ملتی ہے تو ہم اس میں صرف اسی طرح کا پڑھا سکتے ہیں۔ آپ اپنے کام کو عروج پر لے کر آئیں اور وہ مہارت سیکھیں جس سے آپ اپنے شاگردوں کو شاہکار بنا سکیں۔ ہمیشہ اپنے مضامین میں ہونے والے تازہ ترین ایجادات اور جدت سے واقف رہیں۔

ہر ایک انسان کے اندر اچھائی اور برائی ہوتی ہے' غصہ اور پیار' نفرت اور محبت ہوتی ہے۔ ہمارے بزرگ کہا کرتے تھے کہ اچھا انسان وہ ہے جو اپنے اندر موجود غیر ضروری چیزیں نکال دیتا ہے۔ اب آپ کو بھی یہی کرنا ہے جو چیزیں آپ کی راہ کی رکاوٹ ہے ان کو اپنی شخصیت میں سے نکال دینا ہے۔ اچھا استاد وہ ہے جو پہلے خود کی تربیت کرتا ہے، اپنے اندر کے بھیڑیے کو بھوکا مار دے۔ ہم جن چیزوں کو اہمیت نہیں دیتے وہ ہماری شخصیت سے نکل جاتی ہیں۔ اپنی شخصیت کی منفی چیزوں کو اہمیت دینا بند کر دیں اور جو مثبت ہیں ان کو اہمیت دیں، ان کی تعریف کریں اور سننا پسند کریں۔ کہتے ہیں کہ تعریف ہی ایک چھوٹے سے چور کو بہت بڑا چور بناتی ہے اور ایک چھوٹی سی نیکی کرنے والے کو بھی دنیا کا نیک ترین انسان بنانے میں بھی اسی تعریف کا ہی عمل دخل ہوتا ہے۔

یہ بات ہمیشہ ذہن نشین رکھیں کہ جو کام ہم آج کر سکتے ہیں وہ ہم کو کل کرنے کا موقع نہیں ملے گا تو ہم کو آج ہی ان کاموں سرانجام دینا ہے۔ دنیا میں کوئی بھی انسان واپس نہیں جا سکتا مگر ہر کوئی آگے جا سکتا ہے، سو ہم کو اب آگے کا سوچنا ہے اور ہر نئے دن کو زندگی کا پہلا دن سمجھ کر گزاریں، نئی سوچ کے ساتھ نئے کام کریں۔ ماضی کا صرف ایک کام ہے کہ ماضی کی غلطیوں سے سیکھیں اور مستقبل کی فکر کریں۔