Wednesday, May 14, 2014

█▓▒░(°TaNoLi°)░▒▓█ دعا



جن گھروں میں چھوٹے بچے ہوتے ہیں وہاں ایک واقعہ اکثر پیش آتا ہے۔ وہ یہ کہ رات کے کسی پہر میں جب دنیا نیند کے مزے لے رہی ہوتی ہے، سوتا ہوا بچہ اپنی ماں کو پکارتا ہوا بیدار ہوجاتا ہے۔ اس کی آواز سن کر اس کی ماں بھی فوراً بیدار ہوجاتی ہے۔ بچہ بھوکا ہوتا ہے تو اسے دودھ دیتی ہے، بستر گیلا کردیتا ہے تو کپڑے بدلتی ہے۔ غرض بچے کو جو بھی تکلیف ہوتی ہے، ماں اپنی نیند اور آرام بھول کر اسے دور کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ ماں کی یہی محبت اسے ماں بناتی ہے۔


اسی طرح جب اللہ کو پکارا جاتا ہے تو وہ ایک ماں سے زیادہ تیزی سے اپنے بندے کی طرف لپکتا ہے۔ شرط یہ ہے کہ بندے کی دعا معرفت کی دعا ہو، وہ مفاد کی دعا نہ ہو۔ مفاد کی دعا وہ ہوتی ہے جس میں انسان خدا کو مسئلہ حل کرنے کی مشین سمجھ کر پکارتا ہے۔ جب دعا قبول ہوجاتی ہے تو اسے بھول جاتا ہے۔ اس کے پیش نظر صرف اپنی ذات ہوتی ہے۔ اللہ کی عنایت، مہربانی، صفات عالیہ اور شکر گزاری کا کوئی احساس اس کے دل میں نہیں ہوتا۔ 


اللہ تعالیٰ بہت کریم ہیں۔ وہ ایسی دعاؤں کا جواب بھی دیا کرتے ہیں۔ مگر اس میں وہ انسانوں کی حکمت و مصلحت کی رعایت ضرور کرتے ہیں۔


اس کے برعکس معرفت کی دعا اس دل سے نکلتی ہے جو اللہ کو اس کی عنایات اور صفات کے حوالے سے جانتا ہے۔ ایسا دل بچے کی طرح ہی اپنی تکلیف پر تڑپ کر اپنے رب کو پکارتا ہے۔ مگر اس کا پکارنا محض پکارنا نہیں ہوتا وہ رب کی صفات کا اعلیٰ ترین بیان بھی ہوتا ہے۔ وہ کسی بچے کی آواز پر ماں کو اٹھتے دیکھتا ہے تو کہتا ہے: '' اے رب! یہ سوئی ماں روتے ہوئے بچے کے لیے اٹھ گئی۔ میں کیسے مان لوں کہ وہ رب جسے نیند آتی ہے نہ اونگھ اپنے بندے کی آہ پر اس کے دکھ دور کرنے نہ اٹھے گا''۔ یہی وہ دعا ہے جس کے بعد ہر ناممکن ممکن ہوجاتا ہے۔ آسمان و زمین کا مالک ماں سے زیادہ تیزی سے لپک کر اپنے غلام کی دستگیری کرتا ہے۔ مگر بدقسمتی سے آج کثرت دعا کے اس دور میں یہی معرفت بھری دعا بہت کم ہے...


--


 پاکستان زندہ باد   ۔ پاکستان پائندہ باد


Long Live Pakistan


Regards,

Muhammad Shoaib TaNoLi

Karachi Pakistan

Cell #     +92-300-2591223


Facebook    www.facebook.com/2mtanoli

Twitter:       tanolishoaib

Skype:        tanolishoaib




ہم پاکستان ایک وطن ایک قوم

IF YOU ARE NOT INTERESTED IN MY MAIL

PLEASE REPLY THIS E_,MAIL WITH THE SUBJECT.. UNSUBSCRIBE


--
--
پاکستان کسی بھی پاکستانی کے لئے اللہ کی سب سے بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے. آج ہم جو بھی ہے یہ سب اس وجہ پاکستان کی ہے ، دوسری صورت میں ، ہم کچھ بھی نہیں ہوتا. براہ مہربانی پاکستان کے لئے مخلص ہو.
 
* Group name:█▓▒░ M SHOAIB TANOLI░▒▓█
* Group home page: http://groups.google.com/group/MSHOAIBTANOLI
* Group email address MSHOAIBTANOLI@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com
*. * . * . * . * . * . * . * . * . * . *
*. * .*_/\_ *. * . * . * . * . * . * . * . * .*
.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨) ¸.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨)
(¸.•´ (¸.•` *
'...**,''',...LOVE PAKISTAN......
***********************************
 
Muhammad Shoaib Tanoli
Karachi Pakistan
Contact us: shoaib.tanoli@gmail.com
+923002591223
 
Group Moderator:
*Sweet Girl* Iram Saleem
iramslm@gmail.com
 
Face book:
https://www.facebook.com/TanoliGroups

---
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "M SHOAIB TANOLI" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com.
For more options, visit https://groups.google.com/d/optout.

No comments:

Post a Comment