Tuesday, May 20, 2014

█▓▒░(°TaNoLi°)░▒▓█ دین باختہ چینلوں اور اینکروں کا ’معافی‘ مانگنا! ---------------------------------------------------


دین باختہ چینلوں اور اینکروں کا 'معافی' مانگنا!

---------------------------------------------------

کیا واقعتاً معاملہ اتنا ہی سادہ ہے کہ کسی دین دشمن پر خدا خدا کرکے جب کبھی 'گرفت' کی نوبت آئی تو اس نے یکدم پینترا بدلا اور کہا کہ اس نے استغفار کرلیا ہے لہذا اس کے منصب اور حیثیت پر ہرگز کوئی ہاتھ نہ ڈالا جائے!!!؟
ان ظالموں کی حیاباختگی پر تو اہل دین روز کوئلوں پر لوٹتے ہیں اور ان کا گھناؤنا کردار تو پوری قوم پر واضح ہے، آئیے آپ کو ایک ایسا واقعہ سنائیں جہاں ایک صالح آدمی سے محض نادانستگی میں ایک ایسا فعل سرزد ہوجاتا ہے جو قبلہ کے شایانِ شان نہ تھا۔۔۔ دیکھئے اس پر کس طرح ایکشن لیا جاتا ہے (مسئلہ خدا کی حرمتوں کی دھاک بٹھانا ہے)

یہ حدیث سنن ابی داوٗد ، صحیح ابن حبان اور دیگر کتب میں وارد ہوئی ہے، اور محدث البانی نے اس کی تحسین کی ہے
''سائب بن خلاد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہ رسول اللہﷺ نے ایک آدمی کو دیکھا جو ایک قوم کی امامت کروا رہا تھا۔ اس آدمی نے قبلے کی طرف تھوکا جبکہ رسول اللہﷺ اُسے دیکھ رہے تھے۔ جب وہ فارغ ہولیا تو رسول اللہﷺ نے فرمایا: اب یہ تم لوگوں کو نماز نہ پڑھائے۔ پھر جب اُس نے ان کو نماز پڑھانا چاہی تو انہوں نے اُسے روک دیا اور رسول اللہﷺ کا حکم سنایا۔ تب اُس آدمی نے رسول اللہﷺ سے اس بات کا ذکر کیا تو آپﷺ نے فرمایا: ہاں۔ اور غالباً یہ بھی فرمایا: ''تم نے اللہ اور اس کے رسول کو اذیت دی ہے''
یعنی اس نیک آدمی کا مسلمانوں کی امامت پر فائز رہنا پھر بھی بحال نہیں ہوا۔
آخر کیوں؟
غزوہ تبوک میں رسول اللہﷺ کے حکم عام کی نافرمانی کر بیٹھنے والے تین برگزیدہ اصحاب سے رسول اللهﷺ کے حکم پر مسلسل پچاس روز تک اہل مدینہ کا بائیکاٹ رہا، باوجود اس کے کہ وہ نیک ارواح توبہ کر چکی تھیں، محض اس وجہ سے کہ آئین خداوندی کی ایک دھاک بیٹھ جائے، ورنہ اُن برگزیدہ ہستیوں سے محبت تو سبھی کر رہے تھے اور ان کی جگمگاتی سیرت اور سابقہ کردار ہر کسی سے تحسین پاتا رہا تھا۔

جب ایسا ہے تو پھر جن ظالموں کی پوری سیرت فحاشی اور بےحیائی کی ترویج سے پُر ہے، ان کے دعوائے معافی پر ہم ایک سیکنڈ میں سب کچھ بھول جائیں؟

'معافی' مانگنا بندے اور خدا کا معاملہ ہے۔ مگر معاشرے پر اسلامی حرمتوں کی دھاک بٹھا کر رکھنا ایک سماجی معاملہ ہے۔ یہ اتنا آسان نہیں کہ آپ نے خدا کی حرمتوں کی سرعام پامالی کرکے ایک 'س۔و۔ر۔ی' بولا اور ہم نے آپ کو پھر سر آنکھوں پر بٹھا لیا اور آپ کے حق میں مولویوں کے فتووں کا تانتا بندھ گیا!!

بھائی تم نے معافی مانگ لی ہے تو بہت اچھا کیا۔۔۔
مگر اب ایسے کرو کہ اپنی اس پوزیشن سے ہٹ جاؤ۔ مسلمانوں کو 'آگہی' اور 'راہنمائی' دینے کے اس منصب سے سبکدوش ہوجاؤ۔ یہ بھی ایک طرح سے معاشرے کی امامت ہی ہے، اور تم کبھی بھی اس کے اہل نہیں رہے۔ اب اگر مسلمانوں کی گرفت میں تم تھوڑا بہت آئے ہو، تو تمہاری معافی تمہارے اور خدا کے مابین ہوگی، مسلمان تمہیں اس پوزیشن پر بہرحال نہیں دیکھنا چاہیں گے۔ تمہارا چینل بند کردیا جانا پھر بھی ان شاء اللہ ایک نہایت راست اور موافق شریعت اقدام ہوگا۔

مسلمان ہمت کرکے ان بدزبانوں کو لگام ڈال لیں تو
ان شاء اللہ اہل الحاد کے حوصلے پست اور اہل شریعت کے حوصلے بلند ہوجائیں گے اور دیگر بدزبانوں کی جانب بڑھنا بھی کچھ نہ کچھ آسان ہوجائے گا۔
بنابریں۔۔۔ 'معافی' کی بات ہرگز مسلمانوں کو اپنے مطالبے سے پیچھے ہٹانے کا باعث نہیں ہونا چاہئے!

آئندہ بھی کوئی موذی اہل بیت اور صحابہ کرام کا گستاخ اپنی 'لائیو معافی' کا ڈھول پیٹے تو اسے یہی کہا جائے کہ
برخوردار معافی مانگنا بہت اچھی بات ہے لیکن تمہیں اپنی پوزیشن سے بہرحال اترنا ہوگا!

Photo: ‎جاگو پاکستان !!!    جیو نے ہمیشہ مسلمانوں کی تاریخ کا مذاق اڑایا، مسلمان شخصیات کو ٹارگٹ کیا۔ تاریخ کو مسخ کرنیکی کوشش کرتا رہا۔ بھارت کی طرف تو جیو کا جھکاؤ ہمیشہ سے ہی رہا ہے۔     ہم اچھے ہیں یا برے ہیں مگر ہمیں اپنے پاکستانی ہونے پر فخر ہے اور ہم سب کو یہ بات کبھی نہیں بھولنی چاہئے !  ہمیں اپنے دین  ، اپنی تہذیب ، ثقافت اور اقدار کو فروغ دینا ہے ، نہ کہ مندر کی گھنٹیاں بجاتے کافر معاشرے کو !!!    جیو جس طرح انڈین کلچر کو پاکستان میں فروغ دے رہا ہے ، اسی طرح پاکستانی کلچر کو انڈیا میں کیوں پروموٹ نہیں کرتا ؟  دال میں کچھ کالا تو ہے !  ہے نہ سوچنے والی بات !!!    ہمیں اس بات کو جان لینا چاہئے کہ یہ محض پیسے کمانے کا لالچ نہیں بلکہ پاکستان کی سالمیت کو تباہ کرنے کی سوچی سمجھی سازش ہے !!!‎
--


 پاکستان زندہ باد   ۔ پاکستان پائندہ باد


Long Live Pakistan


Regards,

Muhammad Shoaib TaNoLi

Karachi Pakistan

Cell #     +92-300-2591223


Facebook    www.facebook.com/2mtanoli

Twitter:       tanolishoaib

Skype:        tanolishoaib




ہم پاکستان ایک وطن ایک قوم

IF YOU ARE NOT INTERESTED IN MY MAIL

PLEASE REPLY THIS E_,MAIL WITH THE SUBJECT.. UNSUBSCRIBE


--
--
پاکستان کسی بھی پاکستانی کے لئے اللہ کی سب سے بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے. آج ہم جو بھی ہے یہ سب اس وجہ پاکستان کی ہے ، دوسری صورت میں ، ہم کچھ بھی نہیں ہوتا. براہ مہربانی پاکستان کے لئے مخلص ہو.
 
* Group name:█▓▒░ M SHOAIB TANOLI░▒▓█
* Group home page: http://groups.google.com/group/MSHOAIBTANOLI
* Group email address MSHOAIBTANOLI@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com
*. * . * . * . * . * . * . * . * . * . *
*. * .*_/\_ *. * . * . * . * . * . * . * . * .*
.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨) ¸.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨)
(¸.•´ (¸.•` *
'...**,''',...LOVE PAKISTAN......
***********************************
 
Muhammad Shoaib Tanoli
Karachi Pakistan
Contact us: shoaib.tanoli@gmail.com
+923002591223
 
Group Moderator:
*Sweet Girl* Iram Saleem
iramslm@gmail.com
 
Face book:
https://www.facebook.com/TanoliGroups

---
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "M SHOAIB TANOLI" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com.
For more options, visit https://groups.google.com/d/optout.

No comments:

Post a Comment