Thursday, May 22, 2014

█▓▒░(°TaNoLi°)░▒▓█


جیو ٹی وی کی ایک سابقہ اینکر نادیہ خان کا مارننگ شو انتہائی مقبولیت اختیار کرگیا۔ وہ اپنی مقبولیت کے نشے میں مبتلا ہو کر ہر ایک کو رگیدنے لگ گئی اور اسی خمار میں دبئی میں اپنے پروگرام کی گیسٹ کے انڈین شوہر کو دھمکا کر اپنا پروگرام بند کروا بیٹھی۔ اس کے بعد وہ اب تک دوبارہ پہلے والا سٹیٹس بحال نہ کرواسکی۔ ماضی میں مایا خان سما ٹی وی سے اٹھی اور اپنے بولڈ پروگرام سے مقبول ہوگئی۔ پھر اسی نشے میں اس نے ایک پروگرام کیا جس میں لائیو نوجوان جوڑوں کو پارک میں دکھا کر بدنام کردیا۔ سوشل میڈیا پر مہم چلی اور وہ معافی مانگ کر ایک سال تک غائب ہو گئی۔ اب بیچاری کسی چینل پر بیٹھی اپنے زخم چاٹ رہی ھے۔ مبشر لقمان کی شہرت ایک بلیک میلر کی تھی اور دنیا ٹی وی میں بیٹھ کر اس نے اپنی صلاحیتوں کو خوب استعمال کیا۔ وہ بہت تیزی سے آگے جارھا تھا کہ وہ بھی قدرت کے انتقام کا شکار ہوگیا۔ اس نے بحریہ ٹاؤن کے ملک ریاض سے پیسے لے کر جیف جسٹس افتخار چوہدری کے خلاف ایک پیڈ پروگرام کیاجس کے آف لائن کلپس سوشل میڈیا پر آگئے۔ مبشر لقمان بھی ذلیل و خوار ہو کر دنیا ٹی وی سے نکل گیا اور کئی مہنے غائب رھا۔ آجکل وہ اے آر وائی کا بیڑہ غرق کرنے میں مصروف ھے۔ ڈاکٹر عامر لیاقت نے رمضان فروشی کا نیا آئیڈیا نکالا اور راتوں رات اس کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوگیا۔ وہ بہت تیزی سے نوٹ چھاپنے والی مشین بن گیا اور پھر ایک دن رمضان میں ہی اس کی بھی آف لائن کلپس مارکیٹ میں آگئیں جن میں وہ بے ہودہ زبان کا استعمال کرتا پایا گیا۔ آج تک وہ اپنے اوپر لگنے والا داغ نہ مٹا سکا۔ نادیہ خان کے بعد شائستہ واحدی جیو پر لائی گئی اور وہ چھچھورے پن کی نئی حدیں کراس کربیٹھی۔ جوڑوں کی شادیاں کروانے کے نام پر بے ہنگم پروگرام جس میں ڈانس، گانا بجانا اور ایسی ہی دوسری لغویات تھیں، اسی نے شروع کیا اور پھر تمام چینلز نے کاپی کرنا شروع کردیا۔ بالآخر شائستہ واحدی قدرت کے انتقام کا شکار ہوکر ایسی غلطی کربیٹھی کہ اب اس کا دوبارہ منظر پر آنا مشکل ہوگیا۔ مقصد کہنے کا یہ ھے کہ اللہ ہر ایک کی رسی دراز کرتا ھے لیکن ایک خاص حد تک۔ پھر جب رسی کھنچتی ھے تو چاھے کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ھو، وہ دھڑام سے نیچے ضرور گرتا ھے۔ جیو ہو، اے آروائی ہو یا دوسرے چینلز۔ ان سب نے قوم کے اخلاق تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ بجائے اس کے کہ تعمیری پروگرام کرتے، انہوں نے فحاشی اور بلیک میلنگ کا سہارا لینا شروع کردیا۔ ان سب کی رسی کھینچے جانے کا عمل شروع ہوگیا ھے۔

--



 پاکستان زندہ باد   ۔ پاکستان پائندہ باد


Long Live Pakistan


Regards,

Muhammad Shoaib TaNoLi

Karachi Pakistan

Cell #     +92-300-2591223


Facebook    www.facebook.com/2mtanoli

Twitter:       tanolishoaib

Skype:        tanolishoaib




ہم پاکستان ایک وطن ایک قوم

IF YOU ARE NOT INTERESTED IN MY MAIL

PLEASE REPLY THIS E_,MAIL WITH THE SUBJECT.. UNSUBSCRIBE


--
--
پاکستان کسی بھی پاکستانی کے لئے اللہ کی سب سے بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے. آج ہم جو بھی ہے یہ سب اس وجہ پاکستان کی ہے ، دوسری صورت میں ، ہم کچھ بھی نہیں ہوتا. براہ مہربانی پاکستان کے لئے مخلص ہو.
 
* Group name:█▓▒░ M SHOAIB TANOLI░▒▓█
* Group home page: http://groups.google.com/group/MSHOAIBTANOLI
* Group email address MSHOAIBTANOLI@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com
*. * . * . * . * . * . * . * . * . * . *
*. * .*_/\_ *. * . * . * . * . * . * . * . * .*
.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨) ¸.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨)
(¸.•´ (¸.•` *
'...**,''',...LOVE PAKISTAN......
***********************************
 
Muhammad Shoaib Tanoli
Karachi Pakistan
Contact us: shoaib.tanoli@gmail.com
+923002591223
 
Group Moderator:
*Sweet Girl* Iram Saleem
iramslm@gmail.com
 
Face book:
https://www.facebook.com/TanoliGroups

---
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "M SHOAIB TANOLI" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com.
For more options, visit https://groups.google.com/d/optout.

No comments:

Post a Comment