Monday, July 15, 2013

█▓▒░(°TaNoLi°)░▒▓█ رمضان اور روزہ۔ پارٹ۳







السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

تعارف

رمضان تربیت و تزکیہ کا مہینہ ہے۔ اس میں نہ صرف ہم نے بھوک و پیاس برداشت کرے اللہ کا قرب حاصل کرنا ہے بلکہ اپنی احتساب بھی کرنا ہے کہ آج تک ہم نے کیا کھویا اور کیا پایا۔ اس احتساب کے کڑے عمل سے گذرنے بعد ہی ہم اس قابل ہوسکتے ہیں کہ اپنی اصلاح اور تزکیہ نفس کرکے خو د کو خدا کی بندگی میں دے دیں۔ یہ ای میل اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

ہم سب جانتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ہماری فطرت میں خیرو شر کا شعور رکھ دیا اور ساتھ ہی وحی کے ذریعے صراط مستقیم کا تعین کردیا تاکہ ہم خدا کی مرضی کے مطابق زندگی گذارکر جنت کی ابدی نعمتوں سے مستفید ہوں۔ اس اہتمام کے باوجود انسان اکثر گناہوں کی غلاظت میں ملوث ہوجاتا اور نیکیوں سے دور ہوجاتا ہے ۔ اس نافرمانی کی بنا پر انسانی ذات آلودگی کا شکار ہوجاتی ہے اور کوئی بھی شخص نافرمانی کی آلودگی کے ساتھ جنت میں داخل نہیں ہوسکتا ۔ چنانچہ اللہ کی رضا کے حصول کے لئے لازمی ہے کہ خود کو گناہوں سے پاک اور نیکیوں سے آراستہ کیا جائے۔ اس عمل کو تزکیہ نفس کہا جاتا ہے۔

یہ تزکیہ نفس اس وقت تک ممکن نہیں جب تک ایک مومن ان کاموں سے رک جائے جن سے اس کا رب روکے اور ان امور پر عمل کرے جن کو کرنے کا حکم دیا جائے۔ شریعت کی اصطلاح میں انہیں اوامر و نواہی سے جانا جاتا ہے۔ ان اوامرو نواہی پر عمل کرنے کا پہلا قدم یہ ہے کہ ان کے بارے میں علم حاصل کیا جائے اور دوسرا مرحلہ یہ ہے کہ اس علم پر عمل کیا جائے۔

اسلام کی یہ خوبی ہے کہ ایک دیہاتی شخص بھی اس پر عمل کرسکتا ہے اور ایک عالم فاضل اسکالر بھی۔ اسی لئے اسلام کو دین فطرت بھی کہا گیا ہے۔ یہ مختصر لسٹ اسی مقصد کے تحت ترتیب دی گئی ہے کہ مسلمانوں کو ان احکامات کی مختصر فہرست دے دی جائے جن پر ان کا رب عمل کروانا چاہتا ہے۔ اس میں اوامرو نواہی کی ایک جامع فہرست دی گئی ہےجو ان منکرات کے بارے میں بتاتی ہے جن سے بچنا لازم ہے اور ان اچھے اعمال کی نشاندہی کرتی ہے جن پر عمل کرنا ضروری ہے۔ اگر کوئی شخص خود کو ان منکرات سے محفوظ نہیں رکھتا یا ان لازمی اعمال کو نہیں اپناتا تو وہ اپنا نفس آلودہ کرتا اور خدا کی نافرمانی کا مرتکب ہوجاتا ہے۔ اس نافرمانی میں وہ جتنا آگے بڑھتا ہے اتنا ہی جنت سے دور اور جہنم کے قریب ہوتا جاتا ہے۔ چنانچہ ان اوامرو نواہی کو جاننا اور ان پر عمل کرنا ہر مسلمان کے لئے لازم ہے۔

آپ سے گذارش ہے کہ ان احکامات کو غور سے دیکھیں ، ان کے بارے میں اپنے علم میں اضافہ کریں اور پھر ان پر بھرپور عمل کرنے کی کوشش کریں کیونکہ یہی علم و عمل کی کاوش آخرت میں ہمیں سرخرو کرنے میں معاون ہوسکتی ہے جبکہ ایسا کرنے میں ناکامی کا انجام خد ا کی ناراضگی ہے جس کا متحمل ہم میں سے کوئی بھی نہیں ہوسکتا۔

 اوامر ونواہی کی فہرست

پہلا حصہ :عقائد

1۔اللہ پر ایمان

2۔حضرت محمد ﷺ پر ایمان

3۔یوم آخرت پر ایمان

4۔ پیغمبروں ، کتابوں ، اور فرشتوں پر ایمان

دوسرا حصہ :عبادات

5۔نماز قائم کرنا

6۔زکوٰۃ اور عشر ادا کرنا

7۔رمضان کے روزے رکھنا

8۔حج کرنا

9۔ جمعہ کی نماز پڑھنا

10۔عیدین کی نمازیں

11۔فطرہ ادا کرنا

تیسرا حصہ:تعلق با اللہ

12 ۔اللہ کا تقوٰی یا خوف رکھنا

13۔خدا کا شکر کرنا اور ناشکری سے گریز

14۔ اللہ کو یاد رکھنا

15۔اللہ سے دعا مانگنا

16۔ توبہ کرنا

17۔ آزمائش و مصیبت پر صبر کرنا

18۔ اللہ یا دین کے حوالے سے جھوٹی بات منسوب کرنا

19۔ بدعت سے گریز

20۔ غیراللہ کی قسم کھانے سے گریز

21۔ جھوٹی قسم کھانے سے گریز

22۔ قسموں کی پابندی اور کفارہ

23۔ توہماتی علوم سے مستقبل بینی سے گریز

24۔ نحوست اور بدشگونی سے گریز

25۔ محاسبہ کرنا

26۔ ریاکاری سے گریز

چوتھا حصہ :معاشرت

الف۔ مردو زن کا اختلاط

27۔زنا سے گریز

28۔اعضاء کے زنا سے گریز

29۔ باحیا ہونا

30۔نکاح میں تاخیر سے گریز

31۔حدود مباشرت کی پابندی کرنا

ب۔خاندانی معاملات

32۔والدین کے ساتھ حسن سلوک

33۔رحمی رشتوں کے حقوق کیادائیگی

34۔رحمی رشتوں سے قطع تعلق سے گریز

35۔شوہر اور بیوی کا باہمی حقوق ادا کرنا

36۔بیوی کا مہر ادا کرنا

37۔ ،طلاق کو شریعت کی حدود میں رکھنا

38۔عدت میں شریعت کو ملحوظ رکھنا

39 ۔اولاد کی تربیت کرنا

پانچواں حصہ: اخلاقیات

الف۔جان و مال کی حرمت

40۔ ناحق قتل سے گریز

41۔ اولاد کے قتل سے گریز

42۔ چوری سے گریز

43۔ ڈاکہ زنی سے گریز

44۔ املاک کو نقصان پہنچانے سے گریز

45۔ لڑائی جھگڑے سے گریز

46۔ جادو ٹونا اور سفلی عمل سے گریز

47۔ ظلم و زیادتی سے گریز

ب۔حسن سلوک

48۔پڑوسیوں اور کولیگز سے اچھا سلوک

49۔ ایفائے عہد

50۔ یتیم و مسکین سے حسن سلوک

51۔یتیم کے مال میں خیانت سے گریز

52۔ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر

53۔ دعوت و تبلیغ

54۔ امانت داری

55۔عدل و انصاف

ج: کلام کا تزکیہ

56۔خوش اخلاقی

57۔ جھوٹ بولنے سے گریز

58۔ تہمت، بہتان یا جھوٹا الزام لگانا

59۔غیبت سے گریز

60۔عیب لگانے اور طعنہ زنی سے پرہیز

61۔چغلی لگانے سے گریز

62۔ گالی اور لعنت دینے سے گریز

63۔فحش گوئی سے گریز

64۔برے القاب سے پکارنے سے گریز

65۔مسلمان کو کافر کہنے سے گریز

66۔ مذاق اڑانے سے گریز

67۔ گواہی دینا اور قائم رہنا

68۔جھوٹی گواہی سے گریز

د۔ ممنوعہ روئیے

69۔ تکبر سے گریز

70۔قول اور فعل میں تضاد سے گریز

71۔ خود غرضی سے گریز

72۔ دھوکہ دہی سے احتراز

73۔ حسد سے گریز

74۔ کینہ و نفرت سے گریز

75۔ غصہ پر قابو پانا

76۔بلاتحقیق اقدام سے گریز

77۔ ٹوہ لینے سے گریز

78۔ کثرت گمان سے گریز

79۔مایوسی سے گریز

چھٹاحصہ ۔معیشت 

80۔ سود لینے سے گریز

81۔جوا یا سٹہ کھیلنے سے احترا ز

82۔مال ناجائز طریقوں سے کھانا

83۔اسراف یا فضول خرچی سے گریز

84۔ بخل سے گریز

85 ۔ قرض کی ادائیگی میں تاخیر سے گر یز

86۔ناپ تول میں کمی سے گریز دوران ملازمت کام چوری سے گریز

87۔ناجائز ذخیرہ اندوزی کرنا

88۔ اشیاء میں ملاوٹ کرنا

89۔حرام اشیا ء یا خدمات کے کاروبار سے گریز

ساتواں حصہ ۔خوردو نوش

90۔حرام غذا سے گریز

91۔دیگر حرام کھانوں سے گریز

92۔نشہ آور اشیا کے استعمال سے گریز

آٹھواں حصہ ۔ متفرقات

93۔ ظاہری پاکی کا حصول

94۔ ظاہری وضع قطع

96۔ریاستی قونین کی پاسداری

 

اسائنمنٹ نمبر ۱

 سوالات: ان سوالات کے جواب اوپر دی گئی لسٹ کے مطابق دیں۔

۱۔ شیطان سے کون سا گناہ ہوا، اس کا نام لکھیں۔

۲۔ حضرت آدم و حو اعلیہما السلام سے کیا گناہ ہوا؟(اشارہ اس کا جواب تعلق باللہ میں تلاش کریں)

۳۔ حضرت آدم و حو اعلیہما السلام نے گناہ کے بعد کیا نیکی کا کام کیا؟

۴۔ قابیل سے کون سا گناہ سرزد ہوا اور اس کا محرک کون سا نامطلوب رویہ تھا؟

۵۔ حضرت یوسف علیہ السلام اور زلیخا کے قصے میں زلیخا نے جب حضرت یوسف سے تعلق کا اظہار کیا اور جب آپ کے پیچھے بھاگی تو اس نے سارا الزام حضرت یوسف پر لگانے کی کوشش کی۔ زلیخا سے کون کون سے گناہ سرزد ہوئے۔ کوئی دو کے نام لکھیں۔

۶۔حضرت لوط علیہ السلام کی قوم کا کیا گناہ تھا؟

۷۔عام طور پر جب کوئی قریبی عزیز فوت ہوجاتا ہے تو ہماری سوسائیٹی میں اس کے لواحقین کن گناہوں میں ملوث ہوجاتے ہیں؟ کوئی دو کے نام لکھیں۔

۸۔ شادی بیاہ میں بے جا اخراجات کس گناہ کی کیٹگری میں آتے ہیں؟

۹۔ایک شخص پیسہ کمانے میں بہت زیادہ مصروف ہے اس سے خاندانی معاملات میں کون کون سی کوتاہیاں سر زد ہوسکتی ہیں؟ کوئی دو کے نام لکھیں۔

۱۰۔ساس بہو کے جھگڑوں میں کن گناہوں کے امکانات ہوتے ہیں؟ کوئی تین لکھیں۔

 اسائنمنٹ نمبر ۲

۱۔ ان گناہوں کی فہرست لکھیں جو آپ عام دنوں میں کرتے ہیں لیکن روزے کی حالت میں نہیں کرتے۔

گناہ نمبر ۱۔------------------------------------------------------------

گناہ نمبر۲۔------------------------------------------------------------

گناہ نمبر۳۔------------------------------------------------------------

گناہ نمبر۴۔------------------------------------------------------------

گناہ نمبر ۵۔------------------------------------------------------------

دیگر گناہ ۔------------------------------------------------------------

۲۔ ان گناہوں /نافرمانیوں کے نام لکھیں جو آپ روزے کی حالت میں بھی کرتے ہیں کررہے ہیں۔

گناہ نمبر ۱۔------------------------------------------------------------

گناہ نمبر۲۔------------------------------------------------------------

گناہ نمبر۳۔------------------------------------------------------------

گناہ نمبر۴۔------------------------------------------------------------

گناہ نمبر ۵۔------------------------------------------------------------

دیگر گناہ ۔------------------------------------------------------

۳۔ رمضان میں کم از کم پانچ اضافی ٹارگٹ طے کریں ۔ رمضان کے بعد پھر ہم مل کر جائزہ لیں گے کہ یہ ٹارگٹ آپ نے حاصل کئے یا نہیں۔ چنانچہ احتیاط سے ان کا انتخاب کریں۔

ٹارگٹ نمبر ۱۔------------------------------------------------------------

ٹارگٹ نمبر۲۔------------------------------------------------------------

ٹارگٹ نمبر۳۔------------------------------------------------------------

ٹارگٹ نمبر۴۔------------------------------------------------------------

ٹارگٹ نمبر ۵۔------------------------------------------------------------

اس ای میل کو بہتر فونٹس میں پڑھنے کے لئے اپنے سسٹم میں جمیل نوری نستعلیق فونٹس انسٹال کرلیں۔ اس کا طریقہ کار یہاں موجود ہے۔

http://mubashirnazir.org/Setting%20Up%20Your%20System%20For%20Urdu.htm


Regards,

Muhammad Shoaib TaNoLi

Karachi Pakistan

Cell #               +92-300-2591223

Facebook :https://www.facebook.com/2mtanoli

Twitter:     tanolishoaib

Skype:    tanolishoaib


 پاکستان زندہ باد   ۔ پاکستان پائندہ باد


Long Live Pakistan

Heaven on Earth
Pakistan is one of the biggest blessings of Allah for any Pakistani. Whatever we have today it's all because of Pakistan, otherwise, we would have nothing. Please be sincere to Pakistan.
Pakistan Zindabad!

ہم پاکستان ایک وطن ایک قوم

IF YOU ARE NOT INTERESTED IN MY MAIL

PLEASE REPLY THIS E_,MAIL WITH THE SUBJECT.. UNSUBSCRIBE


E Mail: shoaib.tanoli@gmail.com

--
--
پاکستان کسی بھی پاکستانی کے لئے اللہ کی سب سے بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے. آج ہم جو بھی ہے یہ سب اس وجہ پاکستان کی ہے ، دوسری صورت میں ، ہم کچھ بھی نہیں ہوتا. براہ مہربانی پاکستان کے لئے مخلص ہو.
 
* Group name:█▓▒░ M SHOAIB TANOLI░▒▓█
* Group home page: http://groups.google.com/group/MSHOAIBTANOLI
* Group email address MSHOAIBTANOLI@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com
*. * . * . * . * . * . * . * . * . * . *
*. * .*_/\_ *. * . * . * . * . * . * . * . * .*
.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨) ¸.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨)
(¸.•´ (¸.•` *
'...**,''',...LOVE PAKISTAN......
***********************************
 
Muhammad Shoaib Tanoli
Karachi Pakistan
Contact us: shoaib.tanoli@gmail.com
+923002591223
 
Group Moderator:
*Sweet Girl* Iram Saleem
iramslm@gmail.com
 
Face book:
https://www.facebook.com/TanoliGroups
 
---
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "M SHOAIB TANOLI" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com.
For more options, visit https://groups.google.com/groups/opt_out.
 
 

No comments:

Post a Comment