Sunday, October 4, 2015

█▓▒░(°TaNoLi°)░▒▓█ آئیے؛ اپنی اور اپنے بچوں کی ترجیحات بدلتے ہیں


آئیے؛ اپنی اور اپنے بچوں کی ترجیحات بدلتے ہیں

پتہ نہیں دوران تعلیم جو مضمون یاد کیا کرتے تھے (Aim of Life) یا دوسرے لفظوں میں (آپ بڑے ہو کر کیا بننا پسند کروگے)!

یہ سب کچھ کسی خاص ذہن سازی کیلئے ہوتا تھا یا پھر محض لفاظی سیکھنے اور باتیں بتانے کیلئے؟

وہ سب کچھ اب جھوٹ اور بکواس ہو چکا ہے کہ:

لگ بھگ ایک کروڑ روپے لگا کر کوئی ڈاکٹر بنے گا اور پھر ملک و قوم کی خدمت کرے گا!
پچیس تیس لاکھ روپے رشوت دے کر کندھوں پر ایک آدھا فیتہ لگوائے گا اور جرم کی سرکوبی کرے گا!
باقی بھی ہر طرف ایک سا حال ہے

امت کا رزق دس حصوں میں تقسیم ہے اور نو حصے تجارت میں رکھ دیئے گئے۔ تجارت کھجوریں ادھر سے لیکر اُدھر بیچ دینا بھی ہوتی ہے اور مال مویشی، ڈھور ڈنگر، اشیائے خوردو نوش، مال متاب کی بھی ہوتی ہے۔

وقت نے ترقی کی ہے ہائی ٹیک مصنوعات بھی خریدوفروخت ہوتی ہیں، کی ٹرن یونٹس بھی خریدے بیچے جاتے ہیں، آف شور، آف لینڈ، ان لینڈ منرلز بھی خریدے بیچے جا رہے ہیں۔

تجارت کا تاثر ایسا برباد کیا گیا کہ کوئی پڑھا لکھا اس طرف آنے کو اپنی توہین سمجھنے لگا۔ ارے اب ہماری بیٹی کیلیئے اس دکاندار کا رشتہ ہی رہ گیا تھا کیا جیسے محاورے سننے کو ملنے لگے۔

اپنا ذہن بنایئے، اپنے بچوں کو ٹریک بنا کر دیجیئے کہ نوکری نوکری ہی ہوتی ہے چاہے جتنی بڑی ہی کیوں نا ہو۔

تجارتی دھارے میں شامل ایک پرچون فروش کے گھر میں بھی اتنا ایک رزق فائق پڑا ہوتا ہے جتنے کو خریدنے کیلئے ایک نوکری پیشہ شخص اپنے بجٹ کو اتھل پتھل کر رہا ہوتا ہے۔

تجارت پر ان پڑھ، مجرمانہ ذہنیت رکھنے والے جرائم پیشہ، بے اصول، خوف خدا سے عاری بے ضمیر لوگوں کا تسلط ایسا بڑھا ہے کہ اب نتیجے کے طور پر، ان کی حیوانیت تو دیکھیئے کہ:

جان بچانے والی دوائیں نقلی بیچی جارہی ہیں
حلال کھانے والوں کو حرام کھلایا جا رہا ہے۔ 
بے حیائی پھیلانے والے جراثیم معاشرے میں کھلائے جا رہے ہیں۔ 
بنیادیں توڑی جا رہی ہیں، اثاثیں مٹائی جا رہی ہیں، کوکھیں اجاڑی جا رہی ہیں، زمینیں بنجر کی جا رہی ہیں، فصلیں جلائی جا رہی ہیں، نبانات تباہ، سبزہ ناپید اور ہریالی کا خاتمہ کیا جا رہا ہے۔

خدا کیلئے: کوریا، تائیوان، چین اور ہر اس ترقی کرتے ملک کی داستان اپنے بچوں کو سنائیے جنہوں نے اپنا انحصار نوکری سے ختم کیا اور باعزت لوگ بنے۔

--

Regards,

Muhammad Shoaib TaNoLi

Cell#03002591223

Karachi-Pakistan

--
--
پاکستان کسی بھی پاکستانی کے لئے اللہ کی سب سے بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے. آج ہم جو بھی ہے یہ سب اس وجہ پاکستان کی ہے ، دوسری صورت میں ، ہم کچھ بھی نہیں ہوتا. براہ مہربانی پاکستان کے لئے مخلص ہو.
 
* Group name:█▓▒░ M SHOAIB TANOLI░▒▓█
* Group home page: http://groups.google.com/group/MSHOAIBTANOLI
* Group email address MSHOAIBTANOLI@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com
*. * . * . * . * . * . * . * . * . * . *
*. * .*_/\_ *. * . * . * . * . * . * . * . * .*
.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨) ¸.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨)
(¸.•´ (¸.•` *
'...**,''',...LOVE PAKISTAN......
***********************************
 
Muhammad Shoaib Tanoli
Karachi Pakistan
Contact us: shoaib.tanoli@gmail.com
+923002591223
 
Group Moderator:
*Sweet Girl* Iram Saleem
iramslm@gmail.com
 
Face book:
https://www.facebook.com/TanoliGroups

---
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "M SHOAIB TANOLI" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com.
For more options, visit https://groups.google.com/d/optout.

No comments:

Post a Comment