Tuesday, November 19, 2013

█▓▒░(°TaNoLi°)░▒▓█ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال سے سانحہ کربلا تک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قسط نمبر 8 ( آخری قسط )



 
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال سے سانحہ کربلا تک
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قسط نمبر 8 ( آخری قسط )

حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت

حضرت حسین رضی اللہ عنہ نے خود تلوار ہاتھ میں لی اور مردانہ وار مقابلہ کیا اور لڑتے لڑتے شہید ہو گئے۔ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ۔۔۔
اور جس شخص کے ہاتھ سے حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ شہید ہوئے وہ قبیلہ مذحج کا آدمی تھا۔ اگرچہ اس کے بارے میں اور بھی اقوال ہیں۔ حج ھانی بن عروہ کا وہی قبیلہ جس نے قصر امارت پر چڑھائی کر دی۔ یہ شخص آپ کا سر تن سے جدا کر کے ابن زیاد کے پاس لے کر گیا۔ اس نے سر مبارک یزید کے پاس بھیج دیا۔ ادھر عمر بن سعد بھی حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے اہل خانہ کو لے کر ابن زیاد کے پاس پہنچ گیا۔ ان کا صرف ایک لڑکا علی بن حسین رضی اللہ عنہ زین العابدین بچا تھا۔ جو اس روایت کے راوی ابو جعفر باقر کے والد تھے۔ (الاصابہ ص : 17 ج2 ) تاریخ طبری کی روایت میں ہے کہ سنان بن انس نخعی نے شہید کیا اور خولی الاصبحی نے سرکاٹا۔ 
(تاریخ طبری ص246 ج : 14 )

اور وہ یہ شعر پڑھتا تھا :
میرے اونٹ سونے اور چاندی سے لادو
میں نے ایسے بادشاہ کو قتل کیا ہے
جس تک رسائی مشکل ہے ،
میں نے ایسے انسان کو مارا 
جس کے ماں باپ سب سے افضل ہیں
اور نسب کے اعتبار سے بہتر ہے۔

خواتین و بچے یزید کے دربار میں

حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے بچے ، افراد خانہ یزید کے دربار میں پہنچے تو درباریوں نے فتح کی مبارکباد دی۔ دربار میں سے ایک شخص نے جرات کر کے ایک لڑکی کی طرف اشارہ کر کے کہا کہ امیر المومنین یہ مجھے دے دو یہ سن کر زینب بن علی رضی اللہ عنہ نے کہا اللہ کی قسم یہ نہیں ہو سکتا کہ بجز اس کے یزید دین الٰہی سے نکل جائے۔ جب دوبارہ اس شخص نے کہا تو یزید نے اس کو ڈانٹا اور ان سب کو اپنے محل میں بھیج دیا۔

اھل بیت کی مدینہ روانگی

یزید نے سب کو تیار کرا کر مدینہ روانہ کر دیا۔ جب یہ مظلوم قافلہ مدینہ پہنچا تو خاندان عبدالمطلب کی ایک خاتون روتی ہوئی آئی اور یہ اشعار پڑھتی تھی۔
اگر پیغمبر علیہ السلام نے پوچھا تو کیا جواب دو گے 
کہ تم آخری امت ہو کر میری وفات کے بعد 
میرے گھرانے کے ساتھ کیا سلوک کیا ہے۔ 
ان میں کچھ قیدی ہیں اور کچھ خون میں لتھڑے ہوئے ہیں۔
میں زندگی بھر جو تمہیں نصیحت کرتا رہا 
تو اس کی یہ جزا نہ تھی کہ تم میرے رشتہ داروں سے ایسا سلوک کرتے۔

(ختم شد ) 
نوٹ :

حافظ ابن حجر رحمہ اللہ عمار الدھنی کی یہ روایت الاصابہ فی تمییز الصحابہ میں نقل کرنے بعد لکھتے ہیں :
متقدمین نے شہادت حسین رضی اللہ عنہ پر بہت کتابیں لکھی ہیں جس میں رطب و یابس بھر دیا ہے۔ لیکن یہ روایت جو میں نے بیان کی ہے تمام تصانیف سے بے نیاز کر دیتی ہے۔
(الاصابہ ص : 17 ج : 2 )

محرم الحرام میں تمام مسلمانوں کو اخوت و بھائی چارہ کا مظاہرہ کرنا چاہئے اور ملک و ملت کی حفاظت و بقا اور قیام امن کے لئے تقریر و تحریر میں تحقیقی و علمی ، مثبت اور مہذب انداز اختیار کرنا چاہئے

Share this:

--

میرے کارواں میں شامل کوئی کم ظرف نہیں ہے
جو نہ مٹ سکے وطن پر وہ میرا ہمسفر نہیں ہے


Regards,

Muhammad Shoaib TaNoLi

Karachi Pakistan

Cell #               +92-300-2591223

Facebook :https://www.facebook.com/2mtanoli

Twitter:     tanolishoaib

Skype:    tanolishoaib


 پاکستان زندہ باد   ۔ پاکستان پائندہ باد


Long Live Pakistan

Heaven on Earth
Pakistan is one of the biggest blessings of Allah for any Pakistani. Whatever we have today it's all because of Pakistan, otherwise, we would have nothing. Please be sincere to Pakistan.
Pakistan Zindabad!

ہم پاکستان ایک وطن ایک قوم

IF YOU ARE NOT INTERESTED IN MY MAIL

PLEASE REPLY THIS E_,MAIL WITH THE SUBJECT.. UNSUBSCRIBE




--
--
پاکستان کسی بھی پاکستانی کے لئے اللہ کی سب سے بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے. آج ہم جو بھی ہے یہ سب اس وجہ پاکستان کی ہے ، دوسری صورت میں ، ہم کچھ بھی نہیں ہوتا. براہ مہربانی پاکستان کے لئے مخلص ہو.
 
* Group name:█▓▒░ M SHOAIB TANOLI░▒▓█
* Group home page: http://groups.google.com/group/MSHOAIBTANOLI
* Group email address MSHOAIBTANOLI@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com
*. * . * . * . * . * . * . * . * . * . *
*. * .*_/\_ *. * . * . * . * . * . * . * . * .*
.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨) ¸.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨)
(¸.•´ (¸.•` *
'...**,''',...LOVE PAKISTAN......
***********************************
 
Muhammad Shoaib Tanoli
Karachi Pakistan
Contact us: shoaib.tanoli@gmail.com
+923002591223
 
Group Moderator:
*Sweet Girl* Iram Saleem
iramslm@gmail.com
 
Face book:
https://www.facebook.com/TanoliGroups
 
---
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "M SHOAIB TANOLI" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com.
For more options, visit https://groups.google.com/groups/opt_out.

No comments:

Post a Comment