Thursday, July 2, 2015

█▓▒░(°TaNoLi°)░▒▓█ لوڈشیڈنگ


پاکستان میں لوڈشیڈنگ کے مسئلہ کا حل نئے بجلی پیدا کرنے کے پلانٹس نہیں ھے۔ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ بجلی چوری اور اس کی غیرمساوی تقسیم ھے۔ ہم چاھے 30 ہزار میگاواٹ بجلی بھی پیدا کرلیں، بجلی چور مزید ائیرکنڈیشنر لگالیں گے اور مزید چوری کرنا شروع کردیں گے۔ جب تک یہ چوری نہیں رکتی، بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری رھے گی۔
حکومت کو اب غیرروایتی طریقے اپنانے ہونگے۔ مثال کے طور پر اگر سسٹم لایا جائے جس میں ہر گھر، دکان اور انڈسٹری کو آپشن دی جائے کہ انہیں ہر مہینے ایک مقررہ کلوواٹ میں بجلی لازمی مہیا کی جائے گی جو وہ اپنی مرضی سے، اپنی مرضی کے اوقات میں استعمال کرسکیں گے۔ اس سے ایک فائدہ تو یہ ہوگا کہ ہر گھر اور کمرشل آؤٹ لیٹ کو گارنٹی ہوگی کہ کم از کم ایک خاص یونٹ بجلی کے اسے ضرور ملیں گے جس سے وہ اپنی پلاننگ بہتر کرسکیں گے۔ دوسرا فائدہ یہ ہوگا کہ چاھے وہ بجلی کے یونٹ استعمال کریں یا نہ کریں، انہیں اس کا بل ضرور دینا ہوگا۔ اس سے ایک تو ہر کوئی اپنا فکس کوٹہ کم سے کم رکھے گا اور دوسرا حکومت کی ریونیو کولیکشن بہتر رھے گی۔
حکومت اس مقصد کیلئے مختلف پیکجز لا سکتی ھے۔ مثال کے طور پر پیک ٹائم بجلی مہیا کرنے کے ریٹس زیادہ ہونگے، اسی طرح ویک اینڈز پر بجلی کے ریٹ کمرشل مارکیٹوں میں سستے رکھے جاسکتے ہیں۔
زرا سوچیں، ایک عام درزی جو بے چارہ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا شکار ہو کر اپنا کاروبار تباہ ہوتے دیکھ رھا ھے، اگر اسے پتہ ہو کہ ہر مہینے اسے 600 یونٹ بجلی کے ضرور ملیں گے تو وہ 200 یونٹ دن کے وقت اور 400 یونٹ رات کے وقت کے حساب سے خرید سکتا ھے۔ دن کو وہ صرف کٹنگ اور کسٹمرز کے آرڈرز لے گا اور رات کو وہ سلائی مشینیں چلا سکتا ھے۔ اسی طرح اگر وہ زیادہ بجلی لینا چاھے تو وہ اسے سٹینڈرڈ ریٹ پر دستیاب ہوسکتی ھے۔
یہ ایک win-win سچوئشن ہوگی جس میں صارف بھی خوش ہوگا اور حکومت بھی ریونیو کولیکشن اور لوڈشیڈنگ کے جھنجھٹ سے بہت حد تک بچ جائے گی۔
ایک دوسرا غیر روایتی طریقہ یہ ھے کہ عام صارفین کو بجلی کے متبادل ذرائع استعمال کرنے پر اکسایا جائے۔ اگر وہ سولر سسٹم لگا لیں جس سے کچھ بجلی وہ اپنی ضروریات کیلئے استعمال کرلیں اور باقی بجلی وہ واپڈا کے گرڈ میں ڈال دیں اور حکومت فی یونٹ کے حساب سے بیچنے والے کو اس کی ادائیگی کردے یا پھر اس کے بجلی کے بل سے اتنے یونٹ منفی کردے۔
اس سے اکثریت فی الفور سولر سسٹم استعمال کرنا شروع کردے گی جس سے مقامی صنعت کو ترقی ملے گی، مینوفیکچرنگ سے لے کر مارکیٹنگ تک کے شعبوں میں نئی ملازمتیں نکلیں گی اور حکومت بآسانی 3 سے 5 ہزار میگاواٹ بجلی گھریلو صارفین سے ہر مہینے سستے داموں خرید کر آگے استعمال کرسکتی ھے۔
میں  نہ تو کوئی انجینئر ہوں اور نہ ہی فنانس کا ماہر۔ ہوسکتا ھے میری پیش کی ہوئی تجاویز قابل عمل نہ ہوں لیکن اگر سوچنے اور غور کرنے کا عمل جاری رکھا جائے تو کوئی نہ کوئی اچھا طریقہ نکل سکتا ھے جس سے ہم لوڈشیڈنگ جیسے مسائل سے ہمیشہ کیلئے نجات پاسکتے ہیں۔
اگر آپ اس سے اتفاق کرتے ہیں تو پوسٹ شئیر کریں۔ ہوسکتا ھے خواجہ آصف یا احسن اقبال یا پلاننگ منسٹری میں کسی کی نظر پڑجائے اور انہیں خوف خدا آئے کہ وہ بھی اپنے دماغ کے بند دریچوں کو کھول سکیں!!! 

--

Regards,

Muhammad Shoaib TaNoLi

Karachi Pakistan

Cell #               +92-300-2591223

Facebook :https://www.facebook.com/2mtanoli

Skype:    tanolishoaib

Long Live Pakistan

Heaven on Earth

Pakistan is one of the biggest blessings of Allah for any Pakistani. Whatever we have today it's all because of Pakistan, otherwise, we would have nothing. Please be sincere to Pakistan. 
Pakistan Zindabad!

 

ہم پاکستان ایک وطن ایک قوم

IF YOU ARE NOT INTERESTED IN MY MAIL

PLEASE REPLY THIS E_,MAIL WITH THE SUBJECT.. UNSUBSCRIBE 

E Mail: 
shoaib.tanoli@gmail.com


--
--
پاکستان کسی بھی پاکستانی کے لئے اللہ کی سب سے بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے. آج ہم جو بھی ہے یہ سب اس وجہ پاکستان کی ہے ، دوسری صورت میں ، ہم کچھ بھی نہیں ہوتا. براہ مہربانی پاکستان کے لئے مخلص ہو.
 
* Group name:█▓▒░ M SHOAIB TANOLI░▒▓█
* Group home page: http://groups.google.com/group/MSHOAIBTANOLI
* Group email address MSHOAIBTANOLI@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com
*. * . * . * . * . * . * . * . * . * . *
*. * .*_/\_ *. * . * . * . * . * . * . * . * .*
.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨) ¸.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨)
(¸.•´ (¸.•` *
'...**,''',...LOVE PAKISTAN......
***********************************
 
Muhammad Shoaib Tanoli
Karachi Pakistan
Contact us: shoaib.tanoli@gmail.com
+923002591223
 
Group Moderator:
*Sweet Girl* Iram Saleem
iramslm@gmail.com
 
Face book:
https://www.facebook.com/TanoliGroups

---
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "M SHOAIB TANOLI" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com.
For more options, visit https://groups.google.com/d/optout.

No comments:

Post a Comment