Sunday, August 30, 2015

█▓▒░(°TaNoLi°)░▒▓█ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر عائشہ ممتاز

پچھلے 6 ماہ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر عائشہ ممتاز نے جس جس ریسٹورنٹ چھاپہ مارا، وہاں قواعد کی خلاف ورزی نظر آئی۔ 90 فیصد رسیٹورنٹس سیل کرنا پڑے، باقی کے 10 فیصد کو بھاری جرمانے ہوئے۔

ان ریسٹورنٹس میں کچھ چیزیں مشترک نظر آئیں۔ مردہ اور ایکسپائرڈ گوشت، گلی سڑی سبزیاں، غیرمعیاری تیل اور مصالحہ جات، انتہائی گندی جگہ جہاں کھانا پکایا یا سٹور کیا جاتا تھا، سٹاف کی پرسنل ہائی جین، وغیرہ وغیرہ۔ فائیوسٹار ریسٹورنٹس سے لے کر ایک معمولی ڈھابے تک ہر جگہ یہی حال نظر آیا۔

سوچنے کی بات یہ ھے کہ اگر عائشہ ممتاز نامی خاتون ڈائریکٹر نہ ہوتی اور وہ چھاپے نہ مارتی تو عوام یہی ذہر کھاتے رہتے۔ 80 اور 90 کی دہائی کو بھول جائیں، خادم اعلی کے پچھلے 8 سالوں میں ان کے اپنے شہر لاہور کے عوام یہ ذہر کھاتے آئے ہیں اور کسی کو پتہ تک نہیں چلا۔

جو میں سسٹم نہ بنانے کا شور مچاتا آیا ہوں، اس پیچھے یہی وہ وجہ ھے۔ آخر ہم کیوں ادارے یعنی نظام نہیں بناتے؟ ہم کیوں اپنے آپ کو شخصیتوں کا محتاج بنائے رکھنا چاہتے ہیں؟ اگر خدانخواستہ عائشہ ممتاز کو کچھ ہوتا ھے تو پھر سے وہی سلسلہ دوبارہ شروع ہوجائے گا۔

ویسے بھی جس جس ڈیپارٹمنٹ میں عائشہ ممتاز نہیں ھے، وہاں یہی حال ھے۔ صحت سے لے کر زراعت تک، تعلیم سے لے کر پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ تک، ہر جگہ چور بازاری اور دھوکہ دہی کا بازار گرم ھے۔

لیکن ہم "دیکھو دیکھو کون آیا، شیر آیا شیر آیا" کے نعرے لگا کر خوش ہوئے جاتے ہیں۔ ایک میٹرو، ایک انڈرپاس، ایک اوورہیڈبرج اور ایک لیپ ٹاپ کے بدلے ہم خود کو اور آنے والی نسلوں کو ذہر دیئے جارھے ہیں۔

ہم خود بھی ذلیل و خوار ہوتے آئے ہیں اور ہم اپنی آنے والی نسلوں کو بھی یہی خواری تحفے میں دے کر جائیں گے۔ بہتر ہوگا کہ اب ہم اپنے اپنے بنائے ہوئے بتوں کو توڑیں اور جہاں جہاں برائی نظر آئے، اسے برا کہیں۔ اگر ایسا نہ کیا تو موجودہ حکمرانوں کی آئیندہ آنے والی نسلیں حکمران اور ہماری نسلیں ان کی غلام۔

فیصلہ آپ کا!!! 


--

Regards,

Muhammad Shoaib TaNoLi

Cell#03002591223



PLEASE REPLY THIS E_,MAIL WITH THE SUBJECT.. UNSUBSCRIBE 


--
--
پاکستان کسی بھی پاکستانی کے لئے اللہ کی سب سے بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے. آج ہم جو بھی ہے یہ سب اس وجہ پاکستان کی ہے ، دوسری صورت میں ، ہم کچھ بھی نہیں ہوتا. براہ مہربانی پاکستان کے لئے مخلص ہو.
 
* Group name:█▓▒░ M SHOAIB TANOLI░▒▓█
* Group home page: http://groups.google.com/group/MSHOAIBTANOLI
* Group email address MSHOAIBTANOLI@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com
*. * . * . * . * . * . * . * . * . * . *
*. * .*_/\_ *. * . * . * . * . * . * . * . * .*
.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨) ¸.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨)
(¸.•´ (¸.•` *
'...**,''',...LOVE PAKISTAN......
***********************************
 
Muhammad Shoaib Tanoli
Karachi Pakistan
Contact us: shoaib.tanoli@gmail.com
+923002591223
 
Group Moderator:
*Sweet Girl* Iram Saleem
iramslm@gmail.com
 
Face book:
https://www.facebook.com/TanoliGroups

---
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "M SHOAIB TANOLI" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com.
For more options, visit https://groups.google.com/d/optout.

No comments:

Post a Comment