معاشرہ میں بڑھتی بے رہ روی اور ہماری زندگی پر اثر انداز ہوتے غلط رسم و رواج
معاشرہ میں بڑھتی بے رہ روی اور ہماری زندگی پر اثر انداز ہوتے غلط رسم و رواج
شادی ایک ایسا بندھن ھے جو کہ انسان کو ذہنی پختگی اور پاکیزگی کی زندگی گزارنے میں مدد دیتا ہے اور انسان اپنی شخصیت کی تکمیل
اپنے جیون ساتھی سے مل کر ہی کر پاتا ھے ۔ میاں بیوی کا رشتہ بڑا پاک اور برکتوں والا ہوتا ہے کہ میاں بیوی ایک دوسرے سے محبت کرے تو بھی رضا خداوندی حاصل ہوتی ہے ۔ کتنی ایسی برائیاں ہیں جن سے انسان خود کو بچا لیتا ہے صرف ایک نکاح کے بندھن سے ۔ دین اسلام عورت و مرد کے جذبات کو مقدم رکھتا ہے اور محبت کا جو فطری جذبہ ہر انسان میں موجود ہوتا ہے اسلام اس کی تکمیل چاہتا ہے اسی لیے قرآن اور سنت میں شادی کو بڑا اہم اور ضروری عنصر قرار دیا ہے ۔اس نے عمر، ذات پات کی کسی قسم کی قید نہیں رکھی اب رہی بات کہ شادی کرنا اسلام میں مشکل ہے یا کہ ہمارے معاشرے میں تو اس کا جواب بڑا آسان ہے کہ ہمارے معاشرتی رسوم و رواج نے اس رشتے کی راہ میں بے پناہ رکاوٹیں کھڑی کردی ہیں ۔ ایک جوان لڑکی یا لڑکا جب جوانی کی حدود میں قدم رکھتا ہے تو اس کے اندر بہت جذبات پیدا ہوتے ہیں اور اس وقت ان کے جذبات اور احساسات کا خیال رکھنا چاہیے۔
اسلام نے تو اس کا حل دے دیا کہ نکاح کے سادہ بندھن میں باندھ لو مگر آج معاشرے میں بڑھتی مادیت پسندی اور نافذ نظام نے اس چھوٹے سے اورآسان کام کو اتنا مشکل بنا دیا کہ جو کام دنوں میں ہونے والا تھا اسے سال لگ گئے لڑکی والے جہیز جمع کرتے رہے اور لڑکے والے اچھی نوکریوں اور گھر بار کے چکروں میں پڑ گئے اس کا نقصان کیا ہوا کہ جوان دلوں کے جذبات رفتہ رفتہ ماند پڑنے لگے یا اور بہت سی خرابیاں پیدا ہوگئی جن کا علم صرف یا تو لڑکی کو ہوتا ہے یا پھر لڑکے کو ۔ والدین ان باتوں سے ناآشنا ہوتے ہیں ۔
زندگی کے نہایت اہم سال اس مسئلے کے حل کے لیے صرف ہوجاتے ہیں اور وہی وقت جو برباد ہوتا ہے اس میں نجانے کتنے تعمیری کام ہوتے ہیں جن کو وہ کرسکتے تھے مگر ذہنی الجھنوں اور پریشانیوں کی وجہ سے نا کرپائے ۔ پھر خدا خدا کرکے جب شادی ہوئی بھی تو کیا حاصل شادی کے اخراجات پورے کرنے کے لیے جو قرض و ادھار لیا تھا وہ بھی چکانا ہے۔ اس طرح میاں بیوی کے جو شروع کے حسین پل جو کہ خوشیوں کے دن ہوتے ہیں وہ ان معاشی پریشانیوں میں کٹ جاتے ہیں بعض جوڑے تو ان مشکلات میں خود کو سنبھال لیتے ہیں لیکن بعض ایسا نہیں کرپاتے کیوں کہ ہر مرد وفادار نہیں ہوتا اور نہ ہی ہر عورت وفا کرسکتی ہے غرض غیر اسلامی طرز زندگی گو کہ ہمارے لیے وقتی خوشی تو لاتی ہے لیکن وہ خوشی زیادہ عرصہ قائم نہیں رہ سکتی کیوں کہ اس کی بنیادیں کمزور ہوتی ہیں ۔ ہمیں چاہئے کہ اپنی اولاد کے ساتھ ظلم نہ کرے بلکہ سادہ اسلامی اصولوں کو اپنائیں اگر اتنی استطاعت ہے کہ دھوم دھام سے شادی کرسکیں تو اسلام جائز کاموں سے نہیں روکتا لیکن اگر اس کی استطاعت نہیں تو پھر صرف چند رسموں اور فضولیات کی تکمیل کے لیے اپنی اولاد کی خوشیوں کا گلا مت گھونٹیں اسی میں ہمارا اور ہمارے معاشرے کا بھلا ہوگا ۔ نہیں تو پھر آج کے دور میں برائیوں کے راستے ہزار کھلے ہیں تباہیوں کے منہ کھلے ہیں اور گناہ ، ذلت کی زندگی میں دب کر ہم سب تباہ و برباد ہوجائیں گے۔
--
Muhammad Shoaib Tanoli
محمد شعیب تنولی
پاکستان زندہ باد ۔ پاکستان پائندہ باد
Long Live Pakistan
Heaven on Earth
Pakistan is one of the biggest blessings of Allah for any Pakistani. Whatever we have today it's all because of Pakistan, otherwise, we would have nothing. Please be sincere to Pakistan.
Pakistan Zindabad!
ہم پاکستان ایک وطن ایک قوم
--
پاکستان کسی بھی پاکستانی کے لئے اللہ کی سب سے بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے. آج ہم جو بھی ہے یہ سب اس وجہ پاکستان کی ہے ، دوسری صورت میں ، ہم کچھ بھی نہیں ہوتا. براہ مہربانی پاکستان کے لئے مخلص ہو.
* Group name:█▓▒░ M SHOAIB TANOLI░▒▓█
* Group home page: http://groups.google.com/group/MSHOAIBTANOLI
* Group email address MSHOAIBTANOLI@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com
*. * . * . * . * . * . * . * . * . * . *
*. * .*_/\_ *. * . * . * . * . * . * . * . * .*
.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨) ¸.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨)
(¸.•´ (¸.•` *
'...**,''',...LOVE PAKISTAN......
***********************************
Muhammad Shoaib Tanoli
Karachi Pakistan
Contact us: shoaib.tanoli@gmail.com
+923002591223
Group Moderator:
*Sweet Girl* Iram Saleem
iramslm@gmail.com
Face book:
https://www.facebook.com/TanoliGroups
No comments:
Post a Comment