Sunday, July 8, 2012

█▓▒░(°TaNoLi°)░▒▓█ اے غیرت مسلم جاگ ذرا !

اے غیرت مسلم جاگ ذرا !
------------------------------
شرم وحیا، عفت و پاک دامنی نہ جانے کہاں کھو گئی ہے۔ آزادی کے نام پر عریانیت کو فروغ دیا جا رہا ہے !

موجودہ دور میں لباس کے نام پر جو بے لباسی چھاتی جا رہی ہے وہ باعث شرم بھی ہے اور قابل اصلاح بھی۔
آج راہ چلتے اپنی نظروں کی حفاظت کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

انٹرنیٹ سے لےکر موبائل تک فحاشی ، بےحیائی اتنی سستی اور عام ہے
کہ مقدر والے ہی اس کے ناپاک اثرات سے بچ سکتے ہیں۔

بہت افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ آج کل ایسے ایسے باریک و چست لباس ملبوسات دیکھنے کو ملیں گے، جن سے انسانیت شرما جائے۔ لباس میں تو پہلے سے بے احتیاطی عروج پر تھی پر ظلم بالائے ظلم یہ کہ گرمی کے بہانے نے رہی سہی کسر بھی پوری کر دی۔ معاذ اللہ گرمی کا بہانہ بنا کر اتنا باریک اور چست لباس پہنا جا رہا ہے کہ اللہ کی پناہ۔ خواتین تو خواتین، مرد حضرات بھی شیطان کی پیروی کی بدترین مثال قائم کرنے میں پیچھے نہیں رہے۔ مفتی رشید رحمہ اللہ فرمایا کرتے تھے "گناہ کا سب سے پہلا حملہ عقل پر ہوتا ہے۔"

یہ ہمارے گناہوں کا ہی وبال ہے کہ نت نئے فحش لباس بازار میں آتے ہیں اور فیشن بن جاتے ہیں۔
حیرت اور افسوس ہوتا ہے کہ آج کی نوجوان نسل پر کہ اللہ اور اس کے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ و سلم کے حکم پر
پائنچے تو ٹخنوں سے اوپر کرتے نہیں پر فیشن کے نام پر اپنے ستر کی نمائش کرانے سے شرماتے نہیں
ایسے ہی لوگوں کے بارے میں شاعرِ مشرق علامہ اقبال مرحوم نے فرمایا تھا:

"وضع میں تم ہو نصاری تو تمدن ہنود
یہ مسلمان ہیں جنہیں دیکھ کر شرمائیں یہود "

والدین ، علماء ، اساتذہ ، مفتیان، آئمہ مساجد اور ہر ذمہ دار کو چاہیے کہ نئی نسل کی درست رہنمائی کریں اور بالخصوص "لباس و ستر پوشی" کے بارے میں اللہ تبارک و تعالی اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کے احکامات کے بارے میں آگاہ کریں تاکہ کل کو حاکم اعلیٰ کے دربار میں حاضری کے وقت سرخرو ہو سکیں کہ ہم نے اپنی ذمہ داری پوری کر دی تھی۔ اب پانی سر سے گذر رہا ہے۔ پہلے تو صرف غیر شرعی لباس کا شکوہ تھا اب تو بات فحش و غیر اخلاقی لباس تک جا پہنچی ہے۔ اگر اب بھی اس معصیت الہی و اطاعت شیطانی کو نہ روکا گیا تو خدشہ ہے کہ موجودہ بحرانوں کی طرح ہم پر پے در پے بحران آتے رہیں گے۔

لباس پہننے کے آداب :
---------------------------
اسلام میں جہاں ضرورت زندگی کے ہر شعبہ میں رہنمائی کی گئی ہے وہیں ایک لباس کی اہمیت اور اس کی حدود بھی بیان کردی ہیں۔ لباس کا صاف و ستھرا ہونا بھی ضروری ہے لیکن اس سے کہیں زیادہ ستر کو ڈھاپنے والا لباس ہونا بھی ضروری ہے۔

اللہ تعالیٰ نے اس بارے میں قرآن کریم میں ارشاد فرمایا کہ
"اے بنی آدم! ہم نے تمہارے لیے ایسا لباس اتارا ہے، جو تمہاری شرم کی چیزوں کو چھپاتا ہے اور زینت کا باعث ہے اور تقوی کا لباس زیادہ بہتر ہے۔ یہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہے تاکہ وہ (لوگ) نصیحت حاصل کریں۔
(سورہ اعراف آیت نمبر 26)

"لباس" بھی انسانی زندگی کا ایک اہم گوشہ ہے اور اسلام نے اس گوشہ ¿ زندگی کے بارے میں بھی مسلمانوں کو ہدایات دی ہیں۔ مذکورہ بالا آیت میں اللہ تبارک و تعالی نے "لباس" کے بارے میں چند اصول بیان فرما دیے ہیں۔

(1) لباس اتنا باریک نہ ہو کہ اس سے جسم نظر آتا ہو۔
(2) لباس اتنا تنگ نہ ہو کہ جسم کے اعضاءکا حجم دکھتا ہو۔
(3) لباس اتنا چھوٹا نہ ہو کہ ستر پوشی کا مقصد ہی پورا نہ کرتا ہو۔
(4) لباس ایسا ہو کہ غیر مسلموں سے مشابہت نہ ہوتی ہو۔
(5) لباس ایسا نہ ہو کہ اس سے تکبر کی گھن آتی ہو۔


اللہ سے دعا ہے کہ ہمیں حلال کا علم خصوصاً لباس کے احکامات کا علم عطا کرے اور پھر اس پر عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین


















--

میرا نیا بلاگ - اپنی رائے کا اظہار کیجئے



http://shoaibtanoli.wordpress.com/


Regards

 

M Shoaib TaNoLi
Karachi Pakistan

Email@ shoaib.tanoli@gmail.com
Cell # +92-300-2591223

Facebook :https://www.facebook.com/mtanoli

SKYPE:        shoaib.tanoli2


 پاکستان زندہ باد   ۔ پاکستان پائندہ باد
Long Live Pakistan


Heaven on Earth
Pakistan is one of the biggest blessings of Allah for any Pakistani. Whatever we have today it's all because of Pakistan, otherwise, we would have nothing. Please be sincere to Pakistan.
Pakistan Zindabad!

ہم پاکستان ایک وطن ایک قوم
Dear Readers: My mails are my personal choice. The purpose of these mails is to establish contact with you, make you aware of different cultures ,disseminate knowledge and information. If these (mails) sound you    unpleasant, please intimate .
IF YOU ARE NOT INTERESTED IN MY MAIL

PLEASE REPLY THIS E_,MAIL WITH THE SUBJECT.. UNSUBSCRIBE

E Mail: shoaib.tanoli@gmail.com

--
پاکستان کسی بھی پاکستانی کے لئے اللہ کی سب سے بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے. آج ہم جو بھی ہے یہ سب اس وجہ پاکستان کی ہے ، دوسری صورت میں ، ہم کچھ بھی نہیں ہوتا. براہ مہربانی پاکستان کے لئے مخلص ہو.
 
* Group name:█▓▒░ M SHOAIB TANOLI░▒▓█
* Group home page: http://groups.google.com/group/MSHOAIBTANOLI
* Group email address MSHOAIBTANOLI@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com
*. * . * . * . * . * . * . * . * . * . *
*. * .*_/\_ *. * . * . * . * . * . * . * . * .*
.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨) ¸.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨)
(¸.•´ (¸.•` *
'...**,''',...LOVE PAKISTAN......
***********************************
 
Muhammad Shoaib Tanoli
Karachi Pakistan
Contact us: shoaib.tanoli@gmail.com
+923002591223
 
Group Moderator:
*Sweet Girl* Iram Saleem
iramslm@gmail.com
 
Face book:
https://www.facebook.com/TanoliGroups

No comments:

Post a Comment