Sunday, October 7, 2012

█▓▒░(°TaNoLi°)░▒▓█ سب کا پاکستان؟

سب کا پاکستان؟

آ

برِصغیر کے تمام مسلمان بچے تعلیم کے کسی نا کسی مرحلے پر کسی نا کسی استاد سے یہ ضرور سنتے یا پڑھتے آئے ہیں کہ تمام کافر ملتِ واحدہ اور تمام مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں۔ جس طرح ایک عضو کو تکلیف ہو تو سارا جسم بے چین ہوجاتا ہے اسی طرح کسی ایک مسلمان کو تکلیف ہو تو ملتِ اسلامیہ بے چین ہوجاتی ہے۔

اسی تعلیم کے خمیر سے زوال زدہ ترک سلطنتِ عثمانیہ کو یورپی سامراج کے پنجے سے بچانے کے لئے ہندوستان میں تحریکِ خلافت اٹھی۔ لیکن ہندوستان میں انگریزی اقتدار سے نجات کی جدوجہد سے یکجہتی کے لئے عثمانی یا کمالی ترکی میں تحریک تو کجا کبھی کوئی احتجاجی مظاہرہ تک نا ہوا ؟؟

افغانستان پر جب جب بھی برا وقت آیا تو انگریز کے غلام متحدہ ہندوستان اور بعد از آزادی پاکستان میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور افغانیوں کی انفرادی و اجتماعی سطح پر بساط بھر دامے درمے قدمے سخنے امداد کی کوشش کی گئی۔ مختلف ادوار میں متعدد مصائب زدہ افغان گروہ متحدہ ہندوستان اور پھر پاکستان میں آ آ کر بستے رہے۔ لیکن برِ صغیر سے تحریکِ ترک ِ موالات سمیت با امرِ مجبوری افغانستان ہجرت کرنے والے کتنے افراد یا گروہوں کو افغانوں نے آج تک مستقل پناہ دی ؟؟

دنیائے عرب کے ہر بحران میں عربوں سے اظہارِ یکجہتی بیشتر پاکستانیوں کے لئے کارِ ثواب ہے ۔ سنہ اڑتالیس میں اسرائیل کے قیام اور سنہ چھپن کی جنگِ سویز سے لے کر دو ہزار تین کی عراق امریکہ جنگ تک کونسی ایسی گھڑی ہے جب پاکستان میں کہیں نا کہیں کسی نا کسی نے احتجاجی مظاہرہ نا کیا ہو۔ جب جب بھی شام ، اردن یا خلیجی ممالک کو ضرورت پڑی پاکستان نے اپنے عسکری وسائل اور قوت ان برادر ممالک کو مستعار کی۔

کیا کسی کو یاد پڑتا ہے کہ پاکستان کے اپنے کسی بھی ہمسائیہ ملک سے کسی بھی تنازعے میں مراکش سے انڈونیشیا تک کسی بھی برادر مسلمان ملک نے کبھی بھی پاکستان کی غیر مشروط حمایت کی ہو۔ جلوس تو کجا کہیں بھی پاکستان کے تعلق سے کبھی یومِ یکجہتی ہی منایا گیا ہو ؟

نائن الیون کے واقعے میں کوئی پاکستانی ہائی جیکر ملوث نہیں تھا۔ نائن الیون کے ماسٹر مائنڈز میں کوئی پاکستانی نہیں تھا۔ پھر بھی پاکستان میں چالیس ہزار سے زائد سویلین دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مرگئے۔ پھر بھی پاکستان کو دہشت گردی کی لیبارٹری کہا جارہا ہے ؟

"علامہ اقبال نے انیس سو بارہ میں طرابلس کی ایک بچی فاطمہ بنتِ عبداللہ پر بڑی تڑپ کے ساتھ ایک نظم لکھی تھی۔آج بھی پنجاب کے بعض قصبات میں کسی نا کسی حجام کی دوکان پر لگے پوسٹروں کے درمیان فلسطینی مجاہدہ لیلی خالد کی تصویر بھی دکھائی پڑ جاتی ہے۔۔۔ اس بابت کسی مسلمان ملک میں کبھی کوئی ریلی، بیان ، پوسٹر ؟؟"

یہ سارے مسلح چیچن ، ازبک ، مصری ، یمنی ، سعودی ، الجزائری، صومالی ، لیبیائی اور انڈونیشیائی وغیرہ پاکستان میں ہی کیوں رہتے ہیں یا پاکستان سے ہی کیوں گزرتے ہیں۔ یہ اپنے آبائی ممالک کی امیگریشن ڈیسک بار بار کیسے عبور کر جاتے ہیں اور دوبارہ وہاں کیسے داخل ہوجاتے ہیں؟ یا کبھی کسی نے سوچا کہ کتنے غیر ملکی مسلمان پاکستانی جیلوں میں ہیں اور ان کے مقابلے میں کتنے پاکستانی برادر مسلمان ملکوں کی جیلوں میں ہیں؟

علامہ اقبال نے انیس سو بارہ میں طرابلس کی ایک بچی فاطمہ بنتِ عبداللہ پر بڑی تڑپ کے ساتھ ایک نظم لکھی تھی۔آج بھی پنجاب کے بعض قصبات میں کسی نا کسی حجام کی دوکان پر لگے پوسٹروں کے درمیان فلسطینی مجاہدہ لیلی خالد کی تصویر بھی دکھائی پڑ جاتی ہے۔ کراچی کی دیواریں دیکھ کر لگتا ہے کہ جماعتِ اسلامی کی زندگی کا ایک ہی مقصد ہے، عافیہ صدیقی کی رہائی۔ کیا جماعتِ اسلامی کی ہم نظریہ اخوان المسلمون سمیت کوئی اور عافیہ صدیقی کا نام یا مسئلہ جانتا ہے ؟ اس بابت کسی مسلمان ملک میں کبھی کوئی ریلی، بیان ، پوسٹر ؟؟

پاکستان پر دو ہزار چار سے آج تک لگ بھگ تین سو بیس ڈرون حملے ہوچکے ہیں۔ کون سے مسلمان ملک یا وہاں کی کسی مقامی سیاسی و مذہبی تنظیم نے ڈرون حملوں پر تشویش کا اظہار یا ان کے اثرات پر تحقیق کی؟ کیا سب نے جملہ حقوق عمران خان اور مغربی تحقیقی اداروں کو دے دیے ہیں؟

تمام پاکستانی فوجی و غیر فوجی حکومتیں متفق ہیں کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے۔ کیا پاکستان کے علاوہ بھی کوئی مسلمان ملک یہ دعوی مانتا ہے؟ اور اگر یہ اسلام کا قلعہ ہے تو پھر طالبان اسلام کے قلعے کو کیوں فتح کرنے کے لئے اس قدر بے چین ہیں ؟

مگر ہر بیگانی شادی میں دیوانےعبداللہ کو ان باتوں سے کیا؟؟؟



--

میرا نیا بلاگ - اپنی رائے کا اظہار کیجئے



http://shoaibtanoli.wordpress.com/


Regards

 

M Shoaib TaNoLi
Karachi Pakistan

Email@ shoaib.tanoli@gmail.com
Cell # +92-300-2591223

Facebook :https://www.facebook.com/mtanoli

SKYPE:        shoaib.tanoli2


 پاکستان زندہ باد   ۔ پاکستان پائندہ باد
Long Live Pakistan


Heaven on Earth
Pakistan is one of the biggest blessings of Allah for any Pakistani. Whatever we have today it's all because of Pakistan, otherwise, we would have nothing. Please be sincere to Pakistan.
Pakistan Zindabad!

ہم پاکستان ایک وطن ایک قوم
Dear Readers: My mails are my personal choice. The purpose of these mails is to establish contact with you, make you aware of different cultures ,disseminate knowledge and information. If these (mails) sound you    unpleasant, please intimate .
IF YOU ARE NOT INTERESTED IN MY MAIL

PLEASE REPLY THIS E_,MAIL WITH THE SUBJECT.. UNSUBSCRIBE

E Mail: shoaib.tanoli@gmail.com

--
پاکستان کسی بھی پاکستانی کے لئے اللہ کی سب سے بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے. آج ہم جو بھی ہے یہ سب اس وجہ پاکستان کی ہے ، دوسری صورت میں ، ہم کچھ بھی نہیں ہوتا. براہ مہربانی پاکستان کے لئے مخلص ہو.
 
* Group name:█▓▒░ M SHOAIB TANOLI░▒▓█
* Group home page: http://groups.google.com/group/MSHOAIBTANOLI
* Group email address MSHOAIBTANOLI@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com
*. * . * . * . * . * . * . * . * . * . *
*. * .*_/\_ *. * . * . * . * . * . * . * . * .*
.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨) ¸.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨)
(¸.•´ (¸.•` *
'...**,''',...LOVE PAKISTAN......
***********************************
 
Muhammad Shoaib Tanoli
Karachi Pakistan
Contact us: shoaib.tanoli@gmail.com
+923002591223
 
Group Moderator:
*Sweet Girl* Iram Saleem
iramslm@gmail.com
 
Face book:
https://www.facebook.com/TanoliGroups

No comments:

Post a Comment