Sunday, August 4, 2013

█▓▒░(°TaNoLi°)░▒▓█ آخری عشرے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا معمول:


آخری عشرے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا معمول:
--------------------------------------------- ---------------------------- 
یہ بات واضح ہے کہ رمضان کے آخری عشرے ہی میں اعتکاف کیا جاتا ہے اور اسی عشرے کی طاق راتوں میں سے ایک رات، لیلۃ القدر بھی ہے، جس کی تلاش وجستجو میں ان راتوں کو قیام کرنے اور ذکر وعبادت میں رات گذارنے کی تاکید ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نبیٔ کریم صلى الله تعالى عليه واله وسلم اس عشرۂ اخیر میں عبادت کے لیے خود بھی کمر کس لیتے اور اپنے گھر والوں کو بھی حکم دیتے۔ 

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں:
'کَانَ رَسُولُ اللّٰہِﷺ إِذَا دَخَلَ الْعَشْرُ، أَحْیَا اللَّیْلَ وَ أَیْقَظَ أَہْلَہُ، وَ جَدَّ، وَ شَدَّ الْمِئْزَرَ'
''رسول اللہ صلى الله تعالى عليه واله وسلم کا معمول تھا کہ جب رمضان کا آخری عشرہ شروع ہوتا تو آپ صلى الله تعالى عليه واله وسلم رات کا بیشتر حصہ جاگ کر گزارتے اور اپنے گھر والوں کو بھی بیدار کرتے اور (عبادت میں) خوب محنت کرتے اور کمر کس لیتے۔'' 
(صحیح مسلم، الاعتکاف، باب الاجتھاد في العشر الأواخر من شھر رمضان،حدیث: 1174۔)

ایک دوسری روایت میں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں:
'کَانَ رَسُولُ اللّٰہِﷺ یَجْتَہِدُ فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ، مَا لَا یَجْتَہِدُ فِيْ غَیْرِہٖ'
''رسول اللہ صلى الله تعالى عليه واله وسلم آخری عشرے میں جتنی محنت کرتے تھے اور دنوں میں اتنی محنت نہیں کرتے تھے۔'' 
(صحیح مسلم، الاعتکاف، باب الاجتھاد في العشر الأواخر …حدیث: 1175۔)

اس محنت اور کوشش سے مراد، ذکر وعبادت کی محنت اور کوشش ہے، اس لیے ہمیں بھی
ان آخری دس دنوں میں اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کے لیے ذکر و عبادت اور توبہ و استغفار کا خوب خوب اہتمام کرنا چاہیے۔

لیلۃ القدر کی فضیلت کا حصول:
------------------------------------
لیلۃ القدر، جس کی یہ فضیلت ہے کہ ایک رات ہزار مہینوں سے بہتر ہے، یہ بھی رمضان کے آخری عشرے کی پانچ طاق راتوں میں سے کوئی ایک رات ہوتی ہے۔ اور اسے مخفی رکھنے میں بھی یہی حکمت معلوم ہوتی ہے کہ ایک مومن اس کی فضیلت حاصل کرنے کے لیے پانچوں راتوں میں اللہ تعالیٰ کی خوب عبادت کرے۔ نبی صلى الله تعالى عليه واله وسلم نے اس کی فضیلت میں بیان فرمایا ہے:
'مَنْ قَامَ لَیْلَۃَ الْقَدْرِ إِیمَانًا وَّاحْتِسَابًا غُفِرَ لَہُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہِ'
''جس نے شب قدر میں قیام کیا، (یعنی اللہ تعالیٰ کی عبادت کی) اس کے پچھلے گناہ معاف کر دیے جائیں گے۔''
(صحیح البخاري، فضل لیلۃ القدر، باب فضل لیلۃ القدر،حدیث: 2014۔)

اسی طرح نبی ٔ کریم صلى الله تعالى عليه واله وسلم نے اسے تلاش کرنے کی تاکید بھی فرمائی ہے۔ فرمایا:
'إِنِّي أُرِیتُ لَیْلَۃَ الْقَدْرِ، وَ إِنِّي نَسِیتُہَا (أَوْ أُنْسِیتُہَا) فَالْتَمِسُوہَا فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ مِنْ کُلِّ وِتْرٍ'
''مجھے لیلۃ القدر دکھائی گئی تھی لیکن (اب) اسے بھول گیا (یا مجھے بھلا دیا گیا)، چنانچہ تم اسے رمضان کے آخری دنوں کی طاق راتوں میں تلاش کرو۔''
(صحیح مسلم، الصیام، باب فضل لیلۃ القدر والحث علی طلبھا…الخ،حدیث: 1167)

یعنی ان طاق راتوں میں خوب اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو تاکہ تم لیلۃالقدر کی فضیلت پا سکو۔

-- 



http://shoaibtanoli.wordpress.com/


Regards,

Muhammad Shoaib TaNoLi

Karachi Pakistan

Cell #               +92-300-2591223

Facebook :https://www.facebook.com/2mtanoli

Twitter:     tanolishoaib

Skype:    tanolishoaib


 پاکستان زندہ باد   ۔ پاکستان پائندہ باد


Long Live Pakistan

Heaven on Earth
Pakistan is one of the biggest blessings of Allah for any Pakistani. Whatever we have today it's all because of Pakistan, otherwise, we would have nothing. Please be sincere to Pakistan.
Pakistan Zindabad!

ہم پاکستان ایک وطن ایک قوم

IF YOU ARE NOT INTERESTED IN MY MAIL

PLEASE REPLY THIS E_,MAIL WITH THE SUBJECT.. UNSUBSCRIBE


E Mail: shoaib.tanoli@gmail.com

--
--
پاکستان کسی بھی پاکستانی کے لئے اللہ کی سب سے بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے. آج ہم جو بھی ہے یہ سب اس وجہ پاکستان کی ہے ، دوسری صورت میں ، ہم کچھ بھی نہیں ہوتا. براہ مہربانی پاکستان کے لئے مخلص ہو.
 
* Group name:█▓▒░ M SHOAIB TANOLI░▒▓█
* Group home page: http://groups.google.com/group/MSHOAIBTANOLI
* Group email address MSHOAIBTANOLI@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com
*. * . * . * . * . * . * . * . * . * . *
*. * .*_/\_ *. * . * . * . * . * . * . * . * .*
.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨) ¸.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨)
(¸.•´ (¸.•` *
'...**,''',...LOVE PAKISTAN......
***********************************
 
Muhammad Shoaib Tanoli
Karachi Pakistan
Contact us: shoaib.tanoli@gmail.com
+923002591223
 
Group Moderator:
*Sweet Girl* Iram Saleem
iramslm@gmail.com
 
Face book:
https://www.facebook.com/TanoliGroups
 
---
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "M SHOAIB TANOLI" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com.
For more options, visit https://groups.google.com/groups/opt_out.
 
 

No comments:

Post a Comment