Sunday, July 6, 2014

█▓▒░(°TaNoLi°)░▒▓█ بارہ برسوں میں کیا بدلا?



چوہدری صاحب کی پہلی ناراضگی کی کہانی دلچسپ ہے۔ یہ کہانی اس وقت شروع ہوئی جب نواز شریف کو غیر متوقع طور پر جنرل جہانگیر کرامت نے مستعفی ہونے کی پیشکشں کی۔ تب سوال پیدا ہوا کہ نیا آرمی چیف کون ہو۔چوہدری نثار کے والد اور بھائی فوج میں رہے ہیں' لہٰذا مستند تھا ان کا فرمایا ہوا۔ جنرل آصف نواز کی اچانک موت کے بعد بھی نیا آرمی جنرل ڈھونڈنے کی ذمہ دار چوہدری نثار علی خان نے لی تھی کیونکہ ان کے اپنے بھائی جنرل افتخار علی خان بھی اس وقت فوج میں تھے ۔ تاہم صدر غلام اسحاق خان نے چوہدری نثار کے جنرل کا نام قبول نہ کیا اور اپنی مرضی کا جنرل وحید کاکڑ نامزد کر دیا جس سے نواز شریف اور اسحاق خان میں پہلی دفعہ شدید پھڈا ہوا اور جس کا انجام سب کو معلوم ہے۔
1998ء میں نئے آرمی چیف کی پھر ضرورت پڑی تو چوہدری نثار نے ہی ذمہ لیا کہ وہ ایک وفادار ڈھونڈ کر لائیں گے۔ اگرچہ جنرل علی قلی سینئر تھے لیکن سیکرٹری دفاع جنرل افتخار علی خان ناراض تھے کہ علی قلی کو جنرل کرامت نے چیف آف جنرل اسٹاف لگا دیا تھا جب کہ افتخار علی خان اس پوسٹ پر نواز شریف سے اپنی توسیع لینا چاہتے تھے اور ان کی کوشش تھی کہ ایک برس بعد اگلے آرمی چیف بن جائیں۔ تاہم انہیں ریٹائر ہو کر سیکرٹری دفاع لگنا پڑا تھا۔ جب نئے آرمی چیف کے لیے نام آئے تو چوہدری نثار اور افتخار نے جنرل علی قلی خان کو یہ کہہ کر نواز شریف سے دور کر دیا کہ ان کی بہن گوہر ایوب کی بیگم ہیں اور یہ سیاسی جنرل ان کے لیے مسائل کھڑے کر سکتا تھا ۔ اگرچہ علی قلی جانتے تھے کہ ان کے باپ جنرل حبیب کوصدر ایوب نے آرمی چیف نہیں لگایا تھا تو ان کا بیٹا اسے کیسے آرمی چیف لگنے دے گا ۔ یوں چوہدری نثار نے نواز شریف سے جنرل مشرف کی خفیہ ملاقات کرائی اور اپنے تئیں ایک سادہ لوح فوجی آرمی چیف بنا دیا گیا۔
نواز شریف اور چوہدری نثار میں ناراضگی اس دن شروع ہوئی جس دن بغاوت ہوئی۔ کلثوم نواز نے نواز شریف کو اٹک قلعے میں بتایا کہ وہ سب تو وہاں قید ہیں جب کہ چوہدری نثار نہ صرف اپنے گھر پر قید ہیں بلکہ ان کے چکری آنے جانے پر بھی کوئی پابندی نہیں ہے۔ یہاں سے نواز شریف کے دل میں گرہ پڑنی شروع ہوئی کہ انہیں مروانے والے چوہدری نثار تھے اور یہ گرہ آج تک نہیں کھل سکی اور نہ ہی کھلے گی۔ اس گرہ میںزیادہ گانٹھیں اس وقت پڑیں جب نواز شریف جدہ چلے گئے اور بعد میں چوہدری نثار گھریلو قید سے رہا ہوئے۔ نثار نے رہائی کے بعد سب لیڈروں کا نام لے کر پریس میں شکریہ ادا کیا لیکن نواز شریف کا نام تک نہ لیا ۔ اس بات پر نواز شریف مزید خفا ہوئے۔
اس دوران چوہدری نثار کو محسوس ہوا کہ ان پر نواز لیگ کے دروازے بند ہوگئے ہیں۔ انہوں نے بھی کچی گولیاں نہیں کھیلی تھیں ۔ انہوں نے مشترکہ خاندانی دوست کے ذریعے بینظیر بھٹو سے رابطہ کیا۔ خبر لیک کرائی گئی ۔ شہباز شریف کو پتہ چلا تو انہوں نے منت کر کے نثار کو راضی کر لیا کہ وہ بینظیر بھٹو سے ملنے سے پہلے ایک دفعہ جدہ میں نوازشریف سے مل لیں۔ جدہ میں نواز شریف کی ملاقات ہوئی تو انہوں نے نثار سے گلہ کیا کہ انہوں نے رہائی کے بعد ان کا شکریہ تک ادا نہ کیا۔ نثار نے جواب دیا' کیونکہ آپ نے مجھے فون کر کے مبارکباد نہیں دی تھی۔ بات یہیں ختم ہو گئی۔
اسمبلی میں جاوید ہاشمی کی جگہ چوہدری نثار کو اپوزیشن لیڈر بنایا گیا تو نواز شریف کے قریبی حلقوں نے کہا تھا کہ انہیں اس لیے اپوزیشن لیڈر بنایا گیا ہے کہ وہ نواز لیگ میں مقبول نہیں ہیں اور میاں صاحب کی عدم موجودگی میں بغاوت نہیں کراسکے کیونکہ تکبر کی وجہ سے کوئی ان کو پسند نہیں کرتا' جب کہ جاوید ہاشمی پارٹی میں مقبول تھے' اس لیے اپوزیشن لیڈر نہ بنائے گئے۔
جب پچھلے سال حکومت بنی تو ہم کچھ صحافی جو چوہدری نثار کے مزاج کو جانتے تھے حیران تھے کہ وہ وزیرداخلہ ہوتے ہوئے بھی وزیراعظم ہائوس میں طالبان مذاکرات کے لیے ہونے والے اجلاس میں ایک صوفے پر دس وزراء کے ساتھ کیسے بیٹھے ہیں جب کہ عرفان صدیقی نواز شریف کے برابر ایک کرسی پر یوں بیٹھے جیسے دونوں اس اجلاس کی صدارت کررہے ہوں۔
مجھے تبھی محسوس ہو گیا تھا کہ نواز شریف ابھی نثار سے خوش نہیں ہیں ۔ نثار کو ان کے سائز میں رکھنے کے لیے طالبان کمیٹی سے اندر باہر کیا جارہا تھا ۔ میں خود حیران تھا کہ نثار کب تک یہ سلوک برداشت کریں گے کیونکہ ان کی لغت میں مل کر کام کرنے یا بانٹ کر کھانے کی عادت ہی نہیں ہے۔ وہ اکیلے ہی کام کرتے ہیں اور کسی کو اپنے کام میں مداخلت کی اجازت نہیں دیتے۔ تاہم یہ نواز شریف کا مزاج نہیں ہے کہ وہ کسی کو اتنی کھلی چھٹی دے دیں کہ وہ آپے سے باہر ہوجائے۔ یہی وجہ ہے کہ اہم وزارتیں اب تک اپنے پاس رکھی ہوئی ہیں۔
دھیرے دھیرے نواز شریف کے قریبی ساتھیوں اسحاق ڈار، خواجہ آصف اور چوہدری آصف کے درمیان اختلافات پیدا ہوئے۔ ان دنوں یہ خبریں گردش کرنے لگی تھیں کہ شاید ان وزراء کی نگرانی کرائی جارہی تھی کہ وہ کیا کیا کام کررہے ہیں ۔ دوسری طرف یہ الزام بھی سامنے آیا کہ وزیرداخلہ کو کشمیری وزراء اوروزیراعظم ہائوس میںبیٹھے کشمیری ڈی ایم جی افسران کام نہیں کرنے دے رہے تھے۔ چوہدری نثار نے اسی لیے تو نادرا کے چیئرمین طارق ملک کے خلاف ایف آئی اے استعمال نہیں کی تھی کہ شریف فیملی کے ایک وفادار ملازم کا بیٹا اس پوسٹ پر بیٹھے گا ۔ یہ ناراضگی کی ایک اور وجہ بنی۔ چودھری نثار کے سامنے اب دو آپشن تھے۔ وہ اسی تنخواہ پر کام کرتے رہیں اور اپنے آپ کو تسلی دیتے رہیں کہ ان کے نام سے پہلے یا بعد میں ڈار، خواجہ یا بٹ نہیں لگتا لہٰذا ان کی نواز شریف کی کچن کیبنٹ میں جگہ نہیں بنتی' یا ماضی کی طرح کا دھچکا شہباز شریف کو دیں اور نواز شریف سے اپنی کچھ شرائط منوا لیں۔ یوں سمجھداری سے چوہدری نثار نے قومی اسمبلی اور میڈیا میں عمران خان اور ان کی پارٹی کے طالبان پر اسٹینڈ کی تعریف شروع کر دی ۔ سمجھدار لوگوں کے کان کھڑے ہوئے کہ کچھ گڑ بڑ ہے۔ جاوید ہاشمی بھی چونک گئے ہوں گے' لہٰذا انہوں نے جواباً نواز شریف کو اپنا لیڈر کہنا شروع کردیا تاکہ عمران خان نثار سے زیادہ محبت نہ دکھائیں۔ تاہم چودھری نثار کو پتہ تھا کہ انہوں نے عمران خان اور ان کی پارٹی کا محض ڈراوا دینا ہے' وہ سادہ لوح جاوید ہاشمی نہیں تھے کہ اس وقت اقتدار کی کشتی سے اترکر پانی میں ڈوب جاتے جب کشتی اپنی منزل پر پہنچ چکی تھی ۔ اس لیے نثار نے بڑی سمجھداری سے عمران خان کا کارڈ کھیلا۔
چنانچہ وزارت داخلہ کے دفتر سے بیس دن دور رہنے کے بعد وہی کچھ ہوا جو نثار چاہتے تھے۔ شہباز شریف خصوصی جہاز لے کر پنڈی پہنچے اور ' یہ خبر چل رہی ہے کہ نواز شریف اور چوہدری نثار علی خان کی ملاقات لاہور میں شروع ہوگئی ہے۔ شہباز شریف اور مستقبل کے وزیراعلیٰ حمزہ شریف بھی شامل ہیں۔ مجھے چودھری نثار کا نواز شریف کو بینظیر بھٹو کا ڈراوا دے کر ان سے جدہ جا کر صلح کرنے کے لیے کیا گیا بارہ برس پرانا سفر اور ملاقات یاد آرہے ہیں۔
اب کی دفعہ دھمکی عمران خان کی کام آرہی ہے۔
ان بارہ برسوں میں کیا بدلا ہے؟ وہی سب پرانے کردار، وہی گلے شکوے، وہی لین دین۔ پٹواریوں، تھانے داروں، اہم عہدوں پر تعیناتیوں کا حق، مرضی کے افسران، اختیارات۔ آخر مجروح انا کا مساج ہوگا اور پھر صلح! اس قوم کی قسمت دیکھیں۔ ایک جنگ فوج طالبان سے ملک کی بقا کے لیے لڑرہی ہے اور دوسری جنگ اسی ملک کے وزیراعظم اور وزیرداخلہ کے درمیان چل رہی ہے۔




____________________________________________________________________________



 پاکستان زندہ باد   ۔ پاکستان پائندہ باد


Long Live Pakistan


Regards,


Muhammad Shoaib TaNoLi


Karachi Pakistan

Cell #     +92-300-2591223


Facebook    www.facebook.com/2mtanoli

Twitter:       tanolishoaib

Skype:        tanolishoaib



ہم پاکستان ایک وطن ایک قوم

IF YOU ARE NOT INTERESTED IN MY MAIL

PLEASE REPLY THIS E_,MAIL WITH THE SUBJECT.. UNSUBSCRIBE


--
--
پاکستان کسی بھی پاکستانی کے لئے اللہ کی سب سے بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے. آج ہم جو بھی ہے یہ سب اس وجہ پاکستان کی ہے ، دوسری صورت میں ، ہم کچھ بھی نہیں ہوتا. براہ مہربانی پاکستان کے لئے مخلص ہو.
 
* Group name:█▓▒░ M SHOAIB TANOLI░▒▓█
* Group home page: http://groups.google.com/group/MSHOAIBTANOLI
* Group email address MSHOAIBTANOLI@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com
*. * . * . * . * . * . * . * . * . * . *
*. * .*_/\_ *. * . * . * . * . * . * . * . * .*
.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨) ¸.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨)
(¸.•´ (¸.•` *
'...**,''',...LOVE PAKISTAN......
***********************************
 
Muhammad Shoaib Tanoli
Karachi Pakistan
Contact us: shoaib.tanoli@gmail.com
+923002591223
 
Group Moderator:
*Sweet Girl* Iram Saleem
iramslm@gmail.com
 
Face book:
https://www.facebook.com/TanoliGroups

---
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "M SHOAIB TANOLI" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com.
For more options, visit https://groups.google.com/d/optout.

No comments:

Post a Comment