Sunday, July 27, 2014

█▓▒░(°TaNoLi°)░▒▓█ پیشگی عید مبارک

For All Overseas Pakistani

عید آنیوالی ہے پیشگی عید مبارک

سب مسلمانوں کو پیشگی عید مبارک

روٹھے دوست منائیں چلو خوشیاں منائیں
میرے سب دوستوں کو پیشگی عید مبارک

تحفے تحائف لائیں عیدیاں لے کے جائیں
سارے رشتے داروں کو پیشگی عید مبارک

دوریاں ختم کر دیں سب کو اپنا بنالیں
اپنوں کو بیگانوں کو پیشگی عید مبارک

مہمانوں کو بلائیں اچھے پکوان بنائیں
بچوں بوڑھوں جوانوں کو پیشگی عید مبارک

دِلی جزبات بھیجیں سلام و پیام بھیجیں
دیسی پر دیسیوں کو پیشگی عید مبارک

خوشی محدود نہ ہو یکساں خوشیاں سب پائیں
امیروں کو غریبوں کو پیشگی عید مبارک

عید آنے والی ہے پیشگی عید مبارک
سب مسلمانوں کو پیشگی عید مبارک



عید کی پیشگی مبارک باد....!

ان تڑقتے نحیف کاندھوں پر
اپنے کنبے کا بوجھ ڈھوتا ہوں
اور جب دل کا بوجھ بڑھتا ہے
بیوی بچوں سے چھپ کے روتا ہوں
ضبط_غم کی نہیں کوئ میعاد
عید کی پیشگی مبارک باد

بجھتی آنکھیں،ستا ہوا چہرہ
یہی انجام_سخت کوشی ہے
جوڑتا ہوں رقم کفن کے لیے
یہی اصل_سفید پوشی ہے
ہر تگ و دو کی ہے یہی بنیاد
عید کی پیشگی مبارک باد

سیٹیاں بج رہی ہیں کانوں میں
سسکیوں اور ٹھنڈی آہوں سے
عید کا چاند کیا نظر آۓ
ڈبڈباتی ہوئ نگاہوں سے
عرض بے نطق،بے صدا ارشاد
عید کی پیشگی مبارک باد

کہہ رہی ہے زبان_حال مری
میں نے کی ہے ترقئ معکوس
روز چھپتا ہوں قرض خواہوں سے
کیسے بنواؤں خوش نما ملبوس
ہر ضرورت ہے بانجھ،بے ایجاد
عید کی پیشگی مبارک باد

تھک گیا ہے مرا رفوگر بھی
یوں ادھڑتا ہے چاک سل سل کر
کہتے ہیں عید ہنس کے ملتے ہیں
میں اگر رو پڑا گلے مل کر؟
مجھ کو اس رسم سے رکھو آزاد
عید کی پیشگی مبارک باد

ایک پتھر ہے میرے سینے میں
یا دل_ناصبور رکھتا ہوں
عید پر خوش لباس بچوں سے
اپنے بچوں کو دور رکھتا ہوں
آپ ہی صید آپ ہی صیاد
عید کی پیشگی مبارک باد

عید کے دن کہیں نکلتے نہیں
میں، مری اہلیہ، مری اولاد
اس لیے دوستوں کی خدمت میں
عید کی پیشگی مبارک باد

خوش رہیں سب بقدر _استعداد
عید کی پیشگی مبارک باد...!!


 پاکستان زندہ باد   ۔ پاکستان پائندہ باد


Long Live Pakistan


Regards,


Muhammad Shoaib TaNoLi


Karachi Pakistan

Cell #     +92-300-2591223


Facebook    www.facebook.com/2mtanoli

Twitter:       tanolishoaib

Skype:        tanolishoaib



ہم پاکستان ایک وطن ایک قوم

IF YOU ARE NOT INTERESTED IN MY MAIL

PLEASE REPLY THIS E_,MAIL WITH THE SUBJECT.. UNSUBSCRIBE


--
--
پاکستان کسی بھی پاکستانی کے لئے اللہ کی سب سے بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے. آج ہم جو بھی ہے یہ سب اس وجہ پاکستان کی ہے ، دوسری صورت میں ، ہم کچھ بھی نہیں ہوتا. براہ مہربانی پاکستان کے لئے مخلص ہو.
 
* Group name:█▓▒░ M SHOAIB TANOLI░▒▓█
* Group home page: http://groups.google.com/group/MSHOAIBTANOLI
* Group email address MSHOAIBTANOLI@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com
*. * . * . * . * . * . * . * . * . * . *
*. * .*_/\_ *. * . * . * . * . * . * . * . * .*
.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨) ¸.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨)
(¸.•´ (¸.•` *
'...**,''',...LOVE PAKISTAN......
***********************************
 
Muhammad Shoaib Tanoli
Karachi Pakistan
Contact us: shoaib.tanoli@gmail.com
+923002591223
 
Group Moderator:
*Sweet Girl* Iram Saleem
iramslm@gmail.com
 
Face book:
https://www.facebook.com/TanoliGroups

---
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "M SHOAIB TANOLI" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com.
For more options, visit https://groups.google.com/d/optout.

No comments:

Post a Comment