Wednesday, March 28, 2012

█▓▒░(°TaNoLi°)░▒▓█ -- U R D U -- HE REASONS BEHIND THE MARRIAGES OF HOLY PROPHET

 مکرر

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ


 

سركار دوعالم صلى الله عليہ وسلم

كى شاديوں كى كثرت ميں كيا حكمت تهى؟

كيا جواب ديا كرتے ہيں آپ اس سوال كا؟

فرض كرتے ہيں ايک شخص برى نيت سے آپ كے پاس آتا ہے، تاكہ يہ سوال اس طرح كرے كہ يا تو آپ كا ايمان شكستہ ہو كر رہ جائے يا پهر آپ سے جواب نہ بن پڑے اور وہ آپ كو شرمسار كر جائے!!!  تو كيا پهر آپ جواب دينا جانتے ہيں؟

 

 سب سے پہلے: كيا آپ كے پاس دفاع كى كوئى صلاحيت ہے كہ وه كيا حالات تهے جن ميں سركار دوعالم صلى الله عليہ وسلم كو متعدد شادياں كرنا پڑيں؟

 

ليجيئے يہ ہے جواب.... در حقيقت يہ جواب فاضل استاد جناب عمرو خالد كے ايک ليكچر پر مبنى ہے جو انہوں نے "امہات المؤمنين" پر ديا تها، آپ كى معلومات كيلئے تلخيص و ترجمہ حاضر خدمت ہے:

سب سے پہلے آپ سے ہى ايک سوال:::

آپ صلى الله عليہ وسلم كى زوجات مباركہ كى كل تعداد كيا تهى؟

زوجات رسول صلى الله عليہ وسلم كى كل تعداد 12 ہے.

جب حضور اكرم صلى الله عليہ وسلم كا وصال ہوا تو ان ميں سے 10 حيات تهيں. حضرت خديجہ  اور حضرت زينب بنت خزيمہ رضى الله عنہما سركار دوعالم صلى الله عليہ وسلم كى حياتِ مباركہ ميں ہى انتقال فرما چكى تهيں.

 

آپ سے ہى ميرا دوسرا سوال: كيا آپ كو اپنى امہات ....امہات المؤمنين.... كے اسماءِ مباركہ آتے ہيں؟

 

الله تبارک و تعالى تمہارى اور ميرى مغفرت فرمائے، ليجيئے، يہ ہيں اسماء مباركہ:

·        خديجہ  بنت خويلد رضی اللہ عنہا

        سودة بنت زمعہ  رضی اللہ عنہا

·       عائشہ  بنت ابي بكر  رضی اللہ عنہا

·        حفصہ  بنت عمر  رضی اللہ عنہا

·        زينب بنت خزيمہ  رضی اللہ عنہا

·        أم سلمہ  ہند بنت عتبہ  رضی اللہ عنہا

·        زينب بنت جحش  رضی اللہ عنہا

·        جويريہ  بنت الحارث رضی اللہ عنہا

·        صفيہ  بنت حيي بن أخطب رضی اللہ عنہا

·        أم حبيبہ  رملہ  بنت ابي سفيان رضی اللہ عنہا

·        ماريا بنت شمعون المصريہ   رضی اللہ عنہا

·       ميمونہ  بنت الحارث رضی اللہ عنہا

 

اسماء مباركہ جان لينے كے بعد آپ سے يہ پوچهتے ہيں كہ آپ صلى الله عليہ وسلم سے شادى كے وقت ان ميں سے كتنى كنوارى تهيں اور كتنى پہلے سے شادى شده؟

شادى كے وقت صرف ايک كنوارى تهيں اور وہ ہيں سيده عائشہ  رضى الله عنہا، جبكہ باقى سب ہى  ثيبات تهيں.

 

كيا سب كى سب عرب تهيں؟

جى ہاں، سب كى عرب تهيں ما سوائے سيده ماريا رضى الله عنہا کے، وه جزيرة العرب كے باہر سے تهيں اور ان كا تعلق مصر كى كى سر زمين سے تها.

 

كيا وه سب كى سب مسلمان تهيں؟

جى ہاں، سب كى سب مسلمان تهيں ما سوائے دو كے: سيده صفيہ يہوديہ تهيں اور سيدة ماريا مسيحيہ تهيں، رضي الله عنہن جميعا

 

اور اب.........

دوسرے سوال كا جواب ديتے ہيں:

كيا آپ صلى الله عليہ وسلم كى ان تمام شاديوں كا سبب شہوت تهى؟

اگر حبيبنا صلى الله عليہ وسلم كى شادى شده زندگى پر ايک نظر ڈالى جائے تو ہم يہ جان ليتے ہيں كہ شہوت تو آپ صلى الله عليہ وسلم كى زندگى سے ختم ہى ہو چكى تهى،  ليجئے اس بار عقلى دليل ديتا ہوں:

1.    رسول الله صلى الله عليہ وسلم شروع سے ليكر 25 سال كى عمر تک كنوارے رہے.

2.    رسول الله صلى الله عليہ وسلم نے 25 سال سے ليكر 50 سال كى عمر تک (يہ بات ذہن ميں ركهيئے كہ يہى عمر حقيقى جوانی  كى عمر ہوتى ہے) ايک ايسى عورت سے شادى كيئے ركهى جو كہ نہ صرف آپ صلى الله عليہ وسلم سے 15 برس بڑى تهيں بلكہ اس سے قبل دو اور اشخاص كے نہ صرف نكاح ميں رہ چكى تهيں بلكہ ان سے اولاديں بهى تهيں.

3.    رسول الله صلى الله عليہ وسلم 50 سال كى عمر سے 52 سال كى عمر تک بغير شادى كے (بغير بيوى كے) حالت افسوس ميں رہے اپنى پہلى بيوى كى وفات كى وجہ سے.

4.    رسول الله صلى الله عليہ وسلم نے 52 سال كى عمر سے ليكر 60 سال كى عمر كے درميانے عرصے ميں متعدد شادياں كيں (جنكے سياسى، دينى اور معاشرتى وجوہات ہيں، انكى تفصيل ميں بعد ميں بتاؤنگا).

 

اچها تو پهر......

كيا يہ بات معقول لگتى ہے كہ 52 سال كى عمر كے بعد ہى سارى شہوت كهل كر سامنے آ جاتى ہے؟

اور كيا يہ  بات بهى معقول ہے كہ شاديوں كو پسند كرنے والا شخص، عين شباب ميں، ايک ايسى ثيب عورت سے شادى كرے جو اس سے پہلے دو شادياں كر چكى ہو اور پهر اس عورت كے ساتھ  بغير كوئى دوسرى شادى كيئے 25 سال بهى گزارے.

اور پهر اس عورت كى وفات كے بعد دو سال تک بغير شادى كيئے ركا رہے صرف اس عورت كى تكريم اور اس كے ساتھ   وفاء كے طور...

سيده خديجہ رضى الله عنہا كى وفات كے آپ الله صلى الله عليہ وسلم نے جو شادى فرمائى وہ سيدہ سودہ رضى اللہ عنہا سے تهى، اور بوقت شادى سيده سوده رضى الله عنہا كى عمر اسى  (80) سال تهى، يہ زمانہ اسلام ميں ہونے والى پہلى بيوہ تهيں. ان سے سركارِ دوعالم الله صلى الله عليہ وسلم كى شادى كا مقصد نہ صرف ان كى عزت افزائى كرنا تهى بلكہ ان جيسى اور بيوہ خواتين كو معاشرے ميں ايک با عزت مقام عطا فرمانا تها جس كى ابتداء آپ الله صلى الله عليہ وسلم نے خود اپنے آپ سے فرمائى. چاہتے تو آپ الله صلى الله عليہ وسلم صرف دوسروں كو ايسا كرنے كا حكم بهى فرما سكتے تهے مگر نہيں، آپ الله صلى الله عليہ وسلم نے خود يہ عمل فرما كر آئنده بنى نوع آدم كيلئے ايک مثال قائم كر دى.

 

اچها ۔ يہ سب كچھ  كہنے كے بعد ہم يہ نتيجہ اخذ كر سكتے ہيں كہ:

 حضور اكرم صلى الله عليہ وسلم نے دو طريقوں سے شادياں كيں:

1.    محمد رسول الله صلى الله عليہ وسلم بحيثيت ايک مرد (صرف سيدہ خديجہ سے شادى كى)

2.    محمد رسول الله صلى الله عليہ وسلم بحيثيت ايک رسول (باقى سارى خواتين سے شادياں كيں)

 

اچها اب ايک اور سوال پوچهتے ہيں:

كيا محمد رسول الله اكيلے ہى ايسے نبى ہيں جنہوں نے متعدد شادياں كيں يا دوسرے نبيوں نے بهى ايسا كيا؟

جى، اسكا جواب ہاں ميں ہے.

كئى رسولوں اور نبيوں نے (مثال كے طور پر) سيدنا ابراہيم ، سيدنا داؤود اور  سيدنا سليمان صلوات الله وسلامہ عليہم أجمعين نے ايسا كيا.

اور يہ سب كچھ  آسمانى كتابوں ميں لكها ہوا ہے، تو پهر بات كيا ہے كہ مغربى ممالک اسى بات كو ہى بنياد بنا كر ہم پر حملے كرتے ہيں؟ جبكہ حقيقت كا وہ نہ صرف اعتراف كرتے ہيں بلكہ يہ سب كچھ  ان كے پاس لكها ہوا بهى ہے.

 

آئيے اب ان سياسى، اجتماعى اور دينى وجوہات پر بات كرتے ہيں جن كى بناء پر سركارِ دو عالم صلى الله عليہ  وسلم كو متعدد شادياں كرنا پڑيں:

 

سب سے پہلی وجہ:

تاكہ اسلام نہايت ہى اہتمام سے اپنى مكمل خصوصيات اور تفاصيل كے ساتھ  (مثال كے طور پر نماز اپنى پورى حركات و سكنات كے ساتھ ) نسل در نسل چلتا جائے. تو اس كيلئے تو بہت ہى ضرورى تها كہ لوگ رسول صلى الله عليہ وسلم كے گهر ميں داخل ہوں اور وہاں سے يہ سارى تفاصيل ملاحظہ كريں اور امت كى تعليم كيلئے عام كريں.

اس مقصد كيلئے الله سبحانہ و تعالى نے سيده عائشہ  سے رسول اكرم صلى الله عليہ وسلم كى شادى لكھ  دى، ان كى كم عمرى كى بنا پر ان ميں سيكهنے كى صلاحيتيں زيادہ تهيں (عربى مقولہ ہے:العلم في الصغر كالنقش على الحجر- بچپن ميں سيكها ہوا علم پتهر پر نقش كى مانند ہوتا ہے)، اور حضرت عائشہ رضى الله عنہا آپ صلى الله عليہ وسلم كے وصال كے بعد بياليس (42) برس زندہ رہيں اور دين كى ترويج و اشاعت كا كام كيا.

اور آپ رضى الله عنہا لوگوں ميں سب سے زيادہ فرائض و نوافل كا علم ركهنے والى تهيں.

اور زوجات الرسول صلى الله عليہ وسلم سے اجمالى طور پر روايت كردہ احاديث كى تعداد تين ہزار (3000) ہے.

اور جہاں تک حضرت عاشہ  رضى اللہ عنہا كى كم عمرى كى شادى سے شبہات پيدا كئے جاتے ہيں يہ تو عرب كے صحرا كے دستور تهے كہ ايک تو بچياں بهى ادهر جلدى بلوغت كو پونہچا كرتى تهيں اور دوسرا كم سنى ميں شادياں بهى كى جاتى تهيں، اور پهر يہ دستور اس زمانے ميں صرف عربوں ميں ہى نہيں تها بلكہ روم و فارس ميں بهى يہى ہوتا تها.

 

دوسرى وجہ:

تاكہ صجابہ كرام كو ايک ايسا رشتے باندھ  ديا جائے جو امت كو مضبوطى سے جكڑے  ركهے

يہى وجہ تهى كہ سركار دوعالم  صلى الله عليہ وسلم  نے سيدنا ابو بكر كى بيٹى سے شادى فرمائى

اور سيدنا عثمان سے اپنى دو بيٹيوں كى شادى فرمائى

اور اپنى تيسرى بيٹى كى شادى سيدنا على سے كى

 رضي الله عنہم جميعا وأرضاهم

 

تيسرى وجہ:

بيواؤں كے ساتھ  رحمت والا سلوک اور برتاؤ، چنانچہ آپ صلى الله عليہ وسلم  نے بذات خود بيواؤں (سيدة سودہ ، أم سلمہ اور ام حبيبہ) سے شادياں فرمائيں

 

چوتهى وجہ:

اسلامى شريعت كا مكمل طور پر نفاذ، چنانچہ آپ صلى الله عليہ وسلم  نے بذات خود اپنے آپ پر لاگو كركے دوسروں اور بعد ميں آنے والے مسلمانوں كيلئے اسوہ بناديا. چاہے يہ بيواؤں كى عزت و تكريم كا معاملہ تها يا اسلام ميں داخل ہونے والے ان نو مسلموں كے ساتھ  رحمت و شفقت كے اظہار كيلئے تها مثال كے طور پر حضرت صفيہ رضى الله عنہا سے شادى جو كہ آپ صلى الله عليہ وسلم  نے ان كے والد كے اسلام ميں داخل ہونے كے بعد فرمائى. اور حضرت صفيہ كى عزت و منزلت كو يہوديوں ميں ايک مثال بنا ديا.

 

پانچويں وجہ:

محبتِ رسول صلى الله عليہ وسلم – تاكہ دنيا كے ہر خطے اور طول و عرض كے ملكوں تک محبتِ رسول  صلى اللہ عليہ وسلم  لوگوں كے دِلوں ميں گهر كر جائے، اسى وجہ سے رسول اللہ صلى الله عليہ وسلم نے سيدہ ماريا (مصريہ) سے شادى كر كے خطہ عرب سے باہر كے ملكوں كو بهى اپنى محبت ميں پرو كر ركھ  ديا، اور اسى طرح سيده جويريہ سے شادى كا معاملہ ہے جو كہ ان كے قبيلہ (بنو المصطلق) كے اسلام لانے كا سبب بنا، حالانكہ اس وقت يہ سارا قبيلہ غزوة بني المصطلق كے بعد مسلمانوں كى قيد ميں تها جو كہ بذاتِ خود ايک بہت ہى مشہور واقعہ ہے.

 

**** ميں اميد كرتا ہوں كہ جو كچھ  كہا ہے وہ آپ كيلئے نہ صرف يہ كہ دلى اطمئنان كا باعث بنے گا بلكہ ايسے لوگوں كا سامنا كرتے وقت قوت و ثابت قدمى بهى دے گا جو آپ كے ايمان كو متزلزل كرنے يا ہمارے دين اسلام اور نبى اكرم صلى الله عليہ وسلم  كى شان ميں زبان درازى كى جرأت كرنے آپ كے سامنے آتے ہيں.

**** اور الله تبارک و تعالٰى بہتر جانتے ہيں كہ ان سب باتوں كے بيان كرنے سے ميرا مقصد كيا تها

**** ميرى اس ترجمے كى كاوش كيلئے اور آپكو جن لوگوں نے يہ ميل بهيجى ہے ان كيلئے بهى دعا كيجئے تاكہ فرشتے پكار اٹهيں كہ تمہارے لئے بهى اتنا اجر لكھ  ديا گيا ہے.



Regards

 

M Shoaib TaNoLi
Karachi Pakistan

Email@ shoaib.tanoli@gmail.com
Cell # +92-300-2591223

Facebook :https://www.facebook.com/mtanoli

SKYPE:        shoaib.tanoli2


 پاکستان زندہ باد   ۔ پاکستان پائندہ باد
Long Live Pakistan


Heaven on Earth
Pakistan is one of the biggest blessings of Allah for any Pakistani. Whatever we have today it's all because of Pakistan, otherwise, we would have nothing. Please be sincere to Pakistan.
Pakistan Zindabad!

ہم پاکستان ایک وطن ایک قوم
Dear Readers: My mails are my personal choice. The purpose of these mails is to establish contact with you, make you aware of different cultures ,disseminate knowledge and information. If these (mails) sound you    unpleasant, please intimate .
IF YOU ARE NOT INTERESTED IN MY MAIL

PLEASE REPLY THIS E_,MAIL WITH THE SUBJECT.. UNSUBSCRIBE

E Mail: shoaib.tanoli@gmail.com

--
پاکستان کسی بھی پاکستانی کے لئے اللہ کی سب سے بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے. آج ہم جو بھی ہے یہ سب اس وجہ پاکستان کی ہے ، دوسری صورت میں ، ہم کچھ بھی نہیں ہوتا. براہ مہربانی پاکستان کے لئے مخلص ہو.
 
* Group name:█▓▒░ M SHOAIB TANOLI░▒▓█
* Group home page: http://groups.google.com/group/MSHOAIBTANOLI
* Group email address MSHOAIBTANOLI@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com
*. * . * . * . * . * . * . * . * . * . *
*. * .*_/\_ *. * . * . * . * . * . * . * . * .*
.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨) ¸.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨)
(¸.•´ (¸.•` *
'...**,''',...LOVE PAKISTAN......
***********************************
 
Muhammad Shoaib Tanoli
Karachi Pakistan
Contact us: shoaib.tanoli@gmail.com
+923002591223
 
Group Moderator:
*Sweet Girl* Iram Saleem
iramslm@gmail.com
 
Face book:
https://www.facebook.com/TanoliGroups

No comments:

Post a Comment