Sunday, March 11, 2012

█▓▒░(°TaNoLi°)░▒▓█ Wake Up Pakistan جاگ ميرے پاکستان

Wake Up Pakistan
جاگ ميرے پاکستان

رونا آتا ہے کہ وطن کا شیرازہ بکھرا جارہا ہے،قومی سلامتی کی چولیں ہل رہی ہیں، تینتالیس فی صد پاکستان بے یقینی کی گہری دھند میں لپٹا ہوا ہے، اس کے کوچہ و بازار میں پاکستانیت اجنبی ہوتی جارہی ہے، پرچم ستارہ و ہلال چند سرکاری عمارتوں اور فوجی چھاؤنیوں تک محدود ہوکر رہ گیا ہے، پاکستان کے بدخواہ اُسے عالمی چوپالوں تک لے آئے ہیں۔ بھارت بنگلہ دیش کی تاریخ دہرانے کے لئے ایک نئی تجربہ گاہ میں سرگرم ہوچکا ہے، جمہوریت کے قومی دھارے میں رہنے والی قوم پرست جماعتوں نے بھی اپنے آپ کو نئے موسموں کے سپرد کردیا ہے، وفاق اور پاکستان کے حق میں بلند ہونے والی آوازیں اب سرگوشیوں میں بھی سنائی نہیں دیتیں، لاشیں مسلسل گررہی ہیں، بلوچ قوم پرستوں کی لاشیں، پنجابی آباکاروں کی لاشیں، جنہوں نے مشکل حالات میں بلوچستان کی صنعتی و تجارتی ترقی میں اہم کردار ادا کیا، سندھیوں کی لاشیں، ہزارہ قبائل کی لاشیں، دوسرے صوبوں سے بلوچستان میں آکر آباد رزق حلال کمانے والوں کی لاشیں، پروفیسروں، اساتذہ، ڈاکٹروں اور انجینئروں کی لاشیں، قاتل ایک نہیں، مختلف کمین گاہوں سے تیر چل رہے ہیں، مختلف سینے چھلنی ہورہے ہیں۔ یہ فضا الزامات کے لئے ساز گار ہوتی ہے اور الزامات کا کوئی چہرہ نہیں ہوتا۔ بلاشبہ بلوچوں کی مسخ شدہ لاشیں، ایجنسیوں کے طفلان خود معاملہ کے سر تھوپی جاسکتی ہیں لیکن ان کے علاوہ بھی تو لاشوں کی برکھا برس رہی ہے، خون کی ندیاں بہہ رہی ہیں۔ہزاروں آباد کار اپنے گھر بار چھوڑ کر دوسرے صوبوں کو ہجرت کر گئے ہیں۔ ہزاروں کے کاروبار تباہ ہوگئے۔کس کو قاتل کہیں، کس کے سینے پر معصومیت کا تمغہ سجائیں۔ موت کا بے رحم رقص جاری ہے۔ اس سارے کھیل میں پہلی بار آزاد بلوچستان کا نعرہ پور توانائی کے ساتھ اٹھا ہے اور ان حالات میں اٹھا ہے کہ بلوچستان میں پاکستان کی وحدت اور سلامتی کے حق میں اٹھنے والی توانا سیاسی آوازیں گنگ ہوچکی ہیں۔


--

https://fbcdn-sphotos-a.akamaihd.net/hphotos-ak-ash4/425309_312967702090896_100001330062290_785595_1236526474_n.jpg


Muhammad Shoaib Tanoli

محمد شعیب تنولی


پاکستان زندہ باد   ۔ پاکستان پائندہ باد
Long Live Pakistan


Long Live Pakistan
Heaven on Earth
Pakistan is one of the biggest blessings of Allah for any Pakistani. Whatever we have today it's all because of Pakistan, otherwise, we would have nothing. Please be sincere to Pakistan.
Pakistan Zindabad!

ہم پاکستان ایک وطن ایک قوم



--
پاکستان کسی بھی پاکستانی کے لئے اللہ کی سب سے بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے. آج ہم جو بھی ہے یہ سب اس وجہ پاکستان کی ہے ، دوسری صورت میں ، ہم کچھ بھی نہیں ہوتا. براہ مہربانی پاکستان کے لئے مخلص ہو.
 
* Group name:█▓▒░ M SHOAIB TANOLI░▒▓█
* Group home page: http://groups.google.com/group/MSHOAIBTANOLI
* Group email address MSHOAIBTANOLI@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com
*. * . * . * . * . * . * . * . * . * . *
*. * .*_/\_ *. * . * . * . * . * . * . * . * .*
.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨) ¸.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨)
(¸.•´ (¸.•` *
'...**,''',...LOVE PAKISTAN......
***********************************
 
Muhammad Shoaib Tanoli
Karachi Pakistan
Contact us: shoaib.tanoli@gmail.com
+923002591223
 
Group Moderator:
*Sweet Girl* Iram Saleem
iramslm@gmail.com
 
Face book:
https://www.facebook.com/TanoliGroups

No comments:

Post a Comment