Friday, April 27, 2012

█▓▒░(°TaNoLi°)░▒▓█ کالا جادو اور ہم:



کالا جادو اور ہم:

---------------------
السلام عیلکم ورحمۃ وبرکاتہ،
کالےجادو کا تصور آتے ہی انسان کا ذہن تاریکی کی طرف چلا جاتا ہے کیونکہ کالا جادو کا تصور ہی کالا ہے لیکن آجکل کیونکہ ہم سب ہر کام کو شارٹ کٹ میں کرنے کے بیتاب ہوتے ہیں اور ہر کام کو کم سے کم وقت میں سرانجام دینا چاہتے ہیں اسلئے کالا جادو ایک آسان حل نظر آتا ہے ،جادو برحق ہے مگر ہمارے ملک کی بہت بڑی تعداد کالا جادو کرنے والے جعلی عاملوں کے ہاتھوں روز بیوقوف بنتی ہے اور اس کے لیے ہرشہر میں ہر موڑ پر کوئی نہ کوئی جعلی بنگالی باوا، باوا عامل بیٹھے ہوئے ہیں جو کہ نا صرف عوام کےجیبوں سے کھیلتے ہیں بلکہ ان کو ایمان کی دولت سے بھی محروم کر دیتے ہیں ان کی زیادہ تر گاہک عورتیں ہوتی ہیں جوکہ ان کی چکنی چپڑی باتوں میں آ کر پیسوں کےساتھ ساتھ بعض اوقات اپنی عزت کا جنازہ بھی نکلوا لیتی ہیں لیکن ان کےحصےمیں کچھ نہیں آتا سوائے ذلت و پستی کے ، یہ لوگ انتہائی چالاک باتونی ہوتے ہیں اس لیے جسطرح کا گاہک ان کے پاس آتا ہے وہ ان کو اسی اندازمیں لوٹتے ہیں اور لوٹنے والے کو اس وقت تک خبر نہیں ہوتی جب ان کا سب کچھ لٹ جاتا ہے تو پھر ان کو خبر ہوتی ہے کہ وہ تو ایک سراب کے پیچھے بھاگتے رہے ہیں لیکن اب کیا ہوت جب چڑیاں چگ گئی کھیت ۔ یہ عامل لوگوں کو سو جھوٹی باتیں بتاتے ہیں ان میں سے ایک آدھ سچی ہو جاتی ہے۔ لوگ اسی سچی بات کو لیکر ان کے پیچھے لگے رہتے ہیں۔

کالا جادو دراصل تاریکی کا دوسرا نام ہے۔ اس میں لوگ انسانیت سے انتہائی نیچے گر جاتے ہیں کیونکہ شیطان کا کام انسان کو انسان کے رتبے سے گرانا ہوتا ہے۔ کیونکہ وہ انسان کےدل میں وسوسے ڈالتا ہے۔ اور پھر انسان لالچ میں انتہائی ذلت میں گرتا جاتا ہے اور اپنے ایمان سے ہاتھہ دھو بیٹھتا ہے ۔ کالا جادو والا عامل ہروقت ناپاک رہتا ہے اور وہ اپنےگاہک کو بھی ایسی ہی تربیت دیتا ہے بلکہ ایسی تعلیم دیتا ہے کہ گاہک بھی پستی میں گرتا ہی جاتا ہے۔ جب انسان کسی بھی بندے سے حسد کرتا ہے تو اس کی ہرچیز اس کو بری نظر آتی ہے۔ بلکہ اس کو وہ طریقے سے تباہ کرنے کی سوچتا ہے تو وہ کالا علم والوں کےپاس جاتا ہےجو کہ اسی ہی کی طرح خود کالے ہوتے ہیں تو اس کو بھی کالا کر دیتے ہیں۔ کیونکہ جادو ایک حقیقت ہے لیکن اس کو کرنے والا کافر ہے۔
دراصل انسان جب صبر کا دامن چھوڑ دیتا ہے لالچ اس کے دل میں گھر کر لیتا ہے تو پھر وہ ہرقسم کی انسانیت سے نیچے گر جاتا ہے۔ اور اپنے آپ کو ایسا بنانے کے لیے ہر طرح کا کام کرنےکے لیے تیار ہو جاتا ہے۔ کالا جادو زیادہ تربھارت میں ہوتا ہےکیونکہ انکی ایک دیوی ہے کالی ماں اور بھی بہت شیطانی نام ہیں لیکن اب پاکستان میں بھی آپ کو ہر شہر ہر قصبہ میں اس کے کرنے والے مل جائیں گے ان کےخلاف کوئی کاروائی نہیں کرتا۔ اگر کوئي کاروائی کرے تو یہ ان کو دھمکیاں دیتے ہیں بلکہ بعض اوقات پولیس بھی ان کی پشت پناہی کرتی ہے۔ اور یہ دھندہ آجکل عروج پر جارہا ہے .

کالا جادو ایک ایسی وباء ہےجو کہ ہمارے لوگوں کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے ، اس عارضی دنیا کی خاطر ہم بڑی خوشی سے اس تباہی کے اندھے کنویں میں گرنے کے لیے تیار ہو جاتے ہیں جبکہ ہم اچھی طرح جانتے بھی ہیں کہ آخرت کی دنیا ہی اصل حقیقت ہے لیکن انسان اپنی خواہشوں کے آگے اسطرح جھک جاتا ہے کہ اس کو یہی دنیا سب کچھ نظر آتی ہے۔
ہم مسلمان ہیں ہمارا توکل اللہ تعالی کی ذات پر کامل ہونا چاہیے اور ہر حال میں بس اسی سے مانگنا چاہئے۔ کسی دوسرے مسلمان کو تنگ کرنا کبیرہ گناہ ہے اور ہمارا کام ہے کہ نیکی طرف دعوت دینا اور برائی سے روکنا اس لئے ہمیں چاہئے کہ جہاں بھی یہ مذموم دھندہ ہوتے دیکھیں لوگوں کو آگاہ کریں۔ اللہ تعالی شاید آپ کی بات کی بدولت اس بندے کو ہدایت دے دے۔
کبھی بھی کسی کا نقصان کرنے کا نہ سوچو ، یہ نہ ہو کسی کے لئے گڑھا کھودو اور کہیںن خود ہی نہ گر جاؤ اس میں !

اپنا بھلا چاھتے ہو تو پہلے دوسروں کا بھلا سوچو !

شرک اور جادو ان گناہوں میں سے ہیں جو آدمی کو تباہ کردیتے ہیں!

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا

تباہ کردینے والی چیز اللہ کے ساتھ شرک کرنا ہے اس سے بچو اور جادو کرنے کرانے سے بھی بچو..!

كتاب الطب - صحيح البخاري
5764 - حديث

اللہ تعالی ہم کو جادو جیسی بری لعنت سے بچائے ، ہماری زندگی میں آسانیاں عطا فرماۓ اور ہمیں دوسروں کی زندگی میں آسانیاں تقسیم کرنے کا شرف عطا فرماۓ۔

آمین يارب العالمين

https://fbcdn-sphotos-a.akamaihd.net/hphotos-ak-ash3/582628_406888672668843_111207722236941_1430361_1525617481_n.jpg
--

Regards

 

M Shoaib TaNoLi
Karachi Pakistan

Email@ shoaib.tanoli@gmail.com
Cell # +92-300-2591223

Facebook :https://www.facebook.com/mtanoli

SKYPE:        shoaib.tanoli2


 پاکستان زندہ باد   ۔ پاکستان پائندہ باد
Long Live Pakistan


Heaven on Earth
Pakistan is one of the biggest blessings of Allah for any Pakistani. Whatever we have today it's all because of Pakistan, otherwise, we would have nothing. Please be sincere to Pakistan.
Pakistan Zindabad!

ہم پاکستان ایک وطن ایک قوم
Dear Readers: My mails are my personal choice. The purpose of these mails is to establish contact with you, make you aware of different cultures ,disseminate knowledge and information. If these (mails) sound you    unpleasant, please intimate .
IF YOU ARE NOT INTERESTED IN MY MAIL

PLEASE REPLY THIS E_,MAIL WITH THE SUBJECT.. UNSUBSCRIBE

E Mail: shoaib.tanoli@gmail.com

--
پاکستان کسی بھی پاکستانی کے لئے اللہ کی سب سے بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے. آج ہم جو بھی ہے یہ سب اس وجہ پاکستان کی ہے ، دوسری صورت میں ، ہم کچھ بھی نہیں ہوتا. براہ مہربانی پاکستان کے لئے مخلص ہو.
 
* Group name:█▓▒░ M SHOAIB TANOLI░▒▓█
* Group home page: http://groups.google.com/group/MSHOAIBTANOLI
* Group email address MSHOAIBTANOLI@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com
*. * . * . * . * . * . * . * . * . * . *
*. * .*_/\_ *. * . * . * . * . * . * . * . * .*
.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨) ¸.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨)
(¸.•´ (¸.•` *
'...**,''',...LOVE PAKISTAN......
***********************************
 
Muhammad Shoaib Tanoli
Karachi Pakistan
Contact us: shoaib.tanoli@gmail.com
+923002591223
 
Group Moderator:
*Sweet Girl* Iram Saleem
iramslm@gmail.com
 
Face book:
https://www.facebook.com/TanoliGroups

No comments:

Post a Comment