Tuesday, May 15, 2012

█▓▒░(°TaNoLi°)░▒▓█ WAKE UP Pakistan

WAKE UP Pakistan

توانائی پیدا کرنے کا ایک متبادل طریقہ' ہوا ' ہے ۔ 13کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہوئی ہوا بجلی پیدا کرنے کیلئے کافی ہوتی ہے۔اس وقت صرف سندھ میں ہوا سے 50000میگا واٹ بجلی با آسانی پیدا کی جاسکتی ہے۔ایک امریکی سروے کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقے ہوا سے بجلی پیدا کرنے کیلئے موزوں ترین ہیں۔

کشمیر اور شمالی علاقوں کے دوسرے بہت سے مقامات اس کے علاوہ ہیں۔ پیپلز پارٹی کی موجودہ حکومت نے حال ہی میں بجلی پیدا کرنے والے نجی شعبے کو 548بلین روپے ادا کئے۔ ماہرین کی رائے کے مطابق اگر یہی سرمایہ ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پرخرچ کیا جاتا تو صرف 6ماہ میں 6300میگا واٹ بجلی کی پیداوار مستقل بنیادوں پر شروع ہو سکتی تھی۔ایسے منصوبے سے فرنس آئل کی درآمد 60فیصدکم ہوجاتی اور اس مد میں 5.3بلین ڈالر کی بچت ہوسکتی تھی۔یاد رہے کہ 6300میگا واٹ بجلی کی پیداوار میں 25475ملین مکعب فٹ گیس صرف ہوتی ہے۔

بجلی پیدا کرنے کا ایک اور سستا اور محفوظ ترین طریقہ شمسی توانائی کا استعمال ہے۔اس وقت جرمنی اور سپین بالترتیب 8اور 3گیگا واٹ (1گیگاواٹ= ،1000 میگاواٹ) بجلی اس طریقہ سے پیدا کر رہے ہیں۔پاکستان کے اکثریتی علاقوں میں سورج اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ چمکتا ہے۔پاکستان کا ہر ایک مربع فٹ سورج سے ایک سال میں 19میگا جول توانائی حاصل کرتا ہے اور اس توانائی کو استعمال کرتے ہوئے 90 فیصددیہی علاقوں کو تقریباًمفت بجلی فراہم کر کے نہ صرف لوڈشیڈنگ سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے بلکہ ضرورت سے زائد بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔

دنیا بھر میں پیدا کی جانے والی کل بجلی کا 16 فیصدایٹمی توانائی سے پیدا کیا جاتا ہے۔ پاکستان دنیا کی واحد 'ایٹمی طاقت' ہے جہاں بجلی کی شدید قلت نے لوگوں کا جینا دو بھر کر رکھا ہے۔

حکمرانوں اور مڈل کلاس کو جس 'ایٹمی ٹیکنالوجی' پر بہت فخر ہے، ایک عام پاکستانی کی زندگی کو سہل بنانے میں اس کا کوئی کردار نہیں۔الٹایہ ایٹمی پروگرام پاکستان کی معیشت پر ایک بھاری بوجھ ہے جس کی 'حفاظت'اور توسیع پر ہر سال کروڑوں اربوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔اس وقت ملک کی صرف 2 فیصدبجلی ایٹمی توانائی سے پیدا کی جارہی ہے۔ غریب عوام کے خون سے نچوڑا گیا جو سرمایہ ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری پر صرف ہو رہا ہے اس کا ایک معمولی حصہ بھی بجلی کی پیداوار کیلئے استعمال کیا جائے تو بہت کم عرصے میں مستقل بنیادوں پر لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔


--

Regards

 

M Shoaib TaNoLi
Karachi Pakistan

Email@ shoaib.tanoli@gmail.com
Cell # +92-300-2591223

Facebook :https://www.facebook.com/mtanoli

SKYPE:        shoaib.tanoli2


 پاکستان زندہ باد   ۔ پاکستان پائندہ باد
Long Live Pakistan


Heaven on Earth
Pakistan is one of the biggest blessings of Allah for any Pakistani. Whatever we have today it's all because of Pakistan, otherwise, we would have nothing. Please be sincere to Pakistan.
Pakistan Zindabad!

ہم پاکستان ایک وطن ایک قوم
Dear Readers: My mails are my personal choice. The purpose of these mails is to establish contact with you, make you aware of different cultures ,disseminate knowledge and information. If these (mails) sound you    unpleasant, please intimate .
IF YOU ARE NOT INTERESTED IN MY MAIL

PLEASE REPLY THIS E_,MAIL WITH THE SUBJECT.. UNSUBSCRIBE

E Mail: shoaib.tanoli@gmail.com

--
پاکستان کسی بھی پاکستانی کے لئے اللہ کی سب سے بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے. آج ہم جو بھی ہے یہ سب اس وجہ پاکستان کی ہے ، دوسری صورت میں ، ہم کچھ بھی نہیں ہوتا. براہ مہربانی پاکستان کے لئے مخلص ہو.
 
* Group name:█▓▒░ M SHOAIB TANOLI░▒▓█
* Group home page: http://groups.google.com/group/MSHOAIBTANOLI
* Group email address MSHOAIBTANOLI@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com
*. * . * . * . * . * . * . * . * . * . *
*. * .*_/\_ *. * . * . * . * . * . * . * . * .*
.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨) ¸.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨)
(¸.•´ (¸.•` *
'...**,''',...LOVE PAKISTAN......
***********************************
 
Muhammad Shoaib Tanoli
Karachi Pakistan
Contact us: shoaib.tanoli@gmail.com
+923002591223
 
Group Moderator:
*Sweet Girl* Iram Saleem
iramslm@gmail.com
 
Face book:
https://www.facebook.com/TanoliGroups

No comments:

Post a Comment