ابوجہل تا اسفندیار
"بہت سارے لوگ پوچھ رہے ہیں کہ ہم نے جماعت نہم دہم کے کورس سے اسلامی آیات کیوں حذف کیے؟ جواب بہت سادہ سا ہے کہ ہمیں اور اسامہ بن لادن، ملا عمر اور بیت اللہ محسود جیسے دہشت گرد نہیں پیدا کرنے بلکہ انجئنیرز اور ڈاکٹرز پیدا کرنے ہیں"
اسفندیار ولی خان
'محبِ وطن' اسفندیار کی اردو اپنے اعلیٰ اسلوب سے عیاں ہے۔ عبارت کے آخر میں دیا گیا لنک کلِک کیجئے، یہ اسفندیار کے اپنے فیس بک پیج سے لیا گیا ہے۔ اسفندیار ولی کے الفاظِ زریں! اسلام کے شیروں کی سرزمین پر نحوست کا نشان! عزت دار پختونوں کے عظیم نام پر ایک بدنما داغ! 'جماعت نہم دہم کے کورس سے اسلامی آیات کو حذف کرنے' کا برملا اعتراف ہی نہیں ہورہا، دادطلب نگاہوں سے میرے اور آپ کی طرف دیکھا بھی جارہا ہے۔ بھلا میں اور آپ اس پر داد دینے میں لیٹ کیوں ہوگئے؟ تف ہے ہم پر! نصاب سے آیاتِ قرآن کو ہی تو خارج کیا گیا ہے، اس پر تعجب؟ سوالات؟ اتنی سادہ اور سامنے کی بات، اور لوگ کس سادہ لوحی سے ابھی تک 'پوچھ' رہے ہیں۔ ان کا خیال ہے، کوئی سہو ہوگیا ہے۔ اسفندیار کی بابت ایسی بدگمانی!
تکبر اور گھمنڈ دیکھتے جائیے: 'جواب بہت سادہ ہے'۔ یعنی یہ کوئی شرمانے اور جھینپنے کی بات تھوڑی ہے؛ آپ کے سامنے اسفندیار ہے جس کو آپ کم از کم تین نسل سے جانتے ہیں، ایک ایسی مخلوق جس کو اپنی وفاداری اور کاسہ لیسی کے لیے وقت کے سب سے بڑے دشمنِ اسلام کی تلاش رہتی ہے، اور اپنی دشمنی اور زہرافشانی کے لیے اسلام کے عظیم ترین جاں نثاروں کی: تبھی تو جواب بہت سادہ ہے!
کھودا پہاڑ نکلا چوہا، آیاتِ قرآنی کو نصاب سے ہمیشہ کے لیے حذف کردینے کا سبب؟ ملین ڈالر انکشاف: 'ہمیں مزید اسامہ اور ملاعمر پیدا نہیں کرنے ڈاکٹر اور انجنئر پیدا کرنے ہیں'۔
یعنی حماقت کے ساتھ جہالت بھی۔۔۔! کون نہیں جانتا، اسامہ انجنئرنگ کے ایک ماڈرن ادارے کا گریجوایٹ تھا، اسفندیار کی 'نہم دہم' پڑھا ہوا وہ نالائق نہیں جس کو اپنی قومی زبان کا مذکر مؤنث بھی ڈھنگ سے بولنا نہ آتا ہو! ایمن الظواھری مصر کے ایک اعلیٰ ادارے کا پڑھا ہوا میڈیکل ڈاکٹر ہے اور فرفر انگریزی بول سکتا ہے۔ جبکہ اسفندیار، ڈاکٹر اور نہ انجینئر۔ شاید سمپل بی اے، جس کے بل بوتے پر ڈاکٹری اور انجنئری کا رعب جھاڑا جارہا ہے! قوم کی قسمت سنورنے کا وقت تو اب آیا ہے؛ نظامِ تعلیم اسفندیار ولی ایسے 'ماہرین' کے ہاتھ میں نہ آتا تو دنیا ڈاکٹروں اور انجنئروں کو پیدا ہوتے ہوئے دیکھ ہی کیسے سکتی تھی؟ ہاں مگر 'پاکستان ریلوے' کے ناکارہ انجنوں جیسے انجنئر اور ڈاکٹر! نحوست برسنے کے لیے بھی تو شرط یہی ہے کہ ایک جگہ کو قرآن کی برکات سے تہی دامن کردیا جائے!
ہوئے تم دوست جس کے۔۔۔!
اِس 'سادہ جواب' پر، اگر آپ اوپر کا لنک دیکھیں، خدا کے فضل سے کئی سو آدمی نے لعن طعن کر رکھی ہے۔ یہاں؛ جناب اسفندیار نے ضروری خیال کیا کہ اِس 'سادہ جواب' کے ساتھ ساتھ ایک عدد وضاحت بھی دی جائے:
اس پوسٹ کا مقصد ہر گز ہر گز کسی کی دل آزاری نہیں جس طرح ہمارے سکولوں میں اسلامی نصاب کو غلط انداز میں تھوڑ مروڑ کر پڑھایا جاتا ہے اس سے اپ سب اچھی طرح واقف ہیں کہ آیت کا اصل مقصد و معنی کچھ اور ہوتا ہے لیکن قاری حضرات کم علمی کی وجہ سے اس آیت کا غلط ترجمہ کرتے ہیں اور چوٹھے بچوں کے ذہنوں میں اسی غلط تشریح کو بٹھاتے ہیں جب بچہ بڑا ہوجاتا ہیں تو اس کو اپنے علاوہ سب کافر دکتھے ہیں. اس کی مثال وہ سب لوگ ہیں جنہوں نے میرے اس پوسٹ کو سمجھے بغیر گالیاں دیے اور غدار تک کہہ دیا
( http://www.facebook.com/KhanAsfandyarWali
Regards
M Shoaib TaNoLi
Karachi Pakistan
Email@ shoaib.tanoli@gmail.com
Cell # +92-300-2591223
Facebook :https://www.facebook.com/mtanoli
SKYPE: shoaib.tanoli2
پاکستان زندہ باد ۔ پاکستان پائندہ باد
Long Live Pakistan
Heaven on Earth
Pakistan is one of the biggest blessings of Allah for any Pakistani. Whatever we have today it's all because of Pakistan, otherwise, we would have nothing. Please be sincere to Pakistan.
Pakistan Zindabad!
Pakistan Zindabad!
ہم پاکستان ایک وطن ایک قوم
Dear Readers: My mails are my personal choice. The purpose of these mails is to establish contact with you, make you aware of different cultures ,disseminate knowledge and information. If these (mails) sound you unpleasant, please intimate .
IF YOU ARE NOT INTERESTED IN MY MAIL
PLEASE REPLY THIS E_,MAIL WITH THE SUBJECT.. UNSUBSCRIBE
E Mail: shoaib.tanoli@gmail.com
Dear Readers: My mails are my personal choice. The purpose of these mails is to establish contact with you, make you aware of different cultures ,disseminate knowledge and information. If these (mails) sound you unpleasant, please intimate .
IF YOU ARE NOT INTERESTED IN MY MAIL
PLEASE REPLY THIS E_,MAIL WITH THE SUBJECT.. UNSUBSCRIBE
E Mail: shoaib.tanoli@gmail.com
--
پاکستان کسی بھی پاکستانی کے لئے اللہ کی سب سے بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے. آج ہم جو بھی ہے یہ سب اس وجہ پاکستان کی ہے ، دوسری صورت میں ، ہم کچھ بھی نہیں ہوتا. براہ مہربانی پاکستان کے لئے مخلص ہو.
* Group name:█▓▒░ M SHOAIB TANOLI░▒▓█
* Group home page: http://groups.google.com/group/MSHOAIBTANOLI
* Group email address MSHOAIBTANOLI@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com
*. * . * . * . * . * . * . * . * . * . *
*. * .*_/\_ *. * . * . * . * . * . * . * . * .*
.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨) ¸.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨)
(¸.•´ (¸.•` *
'...**,''',...LOVE PAKISTAN......
***********************************
Muhammad Shoaib Tanoli
Karachi Pakistan
Contact us: shoaib.tanoli@gmail.com
+923002591223
Group Moderator:
*Sweet Girl* Iram Saleem
iramslm@gmail.com
Face book:
https://www.facebook.com/TanoliGroups
No comments:
Post a Comment