WAKE UP Pakistan
اسلامي جمہوريہ پاکستان سياسي قيادت کي کن رفعتوں کي طرف سرگرم سفر ہے اور پيپلز پارٹي کن آسمانوں کي کيسي بلنديوں کو چھورہي ہے،اس کا اندازہ صرف اس بات سے لگايا جاسکتا ہے کہ ذوالفقار علي بھٹو اور محترمہ بے نظير بھٹو کي مسند پر آج راجہ پرويز اشرف تشريف فرما ہيں?
ايسي چنگاري بھي يارب اپنے خاکستر ميں تھي
ايسے دن کم کم ہي آتے ہيں کہ کالم آغاز کرتے ہوئے ذہن ماؤف سا ہو جائے اور انگلياں قلم تھامے سن سي ہونے لگيں ?اخبارات کا پلندا آنے سے بہت پہلے انٹرنيٹ پر تمام بڑے بڑے اخبارات ديکھ چکا ہوں? دوستوں کے کالم پڑھ چکا ہوں? تبصروں، تجزيوں اور اداريوں پر نظر ڈال چکا ہوں ليکن دماغ اب بھي صحرائي بگولوں کي زد ميں ہے? نہ کسي خيال کي کرنيں پھوٹ رہي ہے نہ اٹھارہ کروڑ عوام کي کم نصيبي کا ماتم کرنے کے لئے کوئي نوحہ سجھائي دے رہا ہے? ذہن وفکر پر اس طرح کا بانجھ پن کم کم ہي طاري ہوتا ہے? بظاہر سب کچھ معمول کے مطابق ہے? عوام کي منتخب قومي اسمبلي کے دو سو گيارہ ارکان نے ايک نيا قائد ايوان چن ليا ہے? سپريم کورٹ کے فيصلے کو تسليم کرتے ہوئے يوسف رضا گيلاني گھر چلے گئے ہيں? جمہوريت کي گاڑي بدستور پٹري پر چل رہي ہے? دستور کے عين مطابق ايک نئے وزير اعظم نے ملک کي باگ ڈور سنبھال لي ہے? آمريت ہوتي تو اس نوع کے فيصلے سے قبل ہي عدالت کا ٹينٹوا دبا ديا جاتا? آئين شوخي دکھانے کي کوشش کرتا تو پي ?سي ?او کي کہني مار کر اسے ايک طرف کر ديا جاتا? يہ جمہوريت ہي ہے کہ خون کے گھونٹ پي کر بھي حکومت کو عدالتي حکم کي پاسداري کرنا پڑي ہے? يہ سب کچھ سوچتے ہوئے دل و دماغ ميں آسودگي کي ايک کيفيت انگڑائي ليتي ہے ليکن اس کيفيت سے جب نئے وزير اعظم پاکستان کا چہرہ ابھرتا ہے تو يقين ہونے لگتا ہے کہ واقعي کوئي بددعا ہمارے تعاقب ميں ہے جو نہ مرنے دے رہي ہے نہ جينے دے رہي ہے? ميرے دوست حسن نثار نے اپنے مخصوص انداز ميں اس زوال کا نوحہ لکھا ہے? ميرے پاس نہ اس کے دبنگ لہجے کي کاٹ ہے نہ اسکے تيز دھار قلم کي نشتريت?جي چاہتا ہے کہ اس کے دو جملوں پہ کالم تمام کر دوں? "بھلا ايسا کون سا جرم ہو سکتا ہے جس کي سزا راجہ پرويز اشرف ہو ؟ اللہ معاف کرے کہ يہ سزا تو سزائے موت سے بھي بدتر ہے " ?حسن نثار مايوسي وبيزاري کي ان منزلوں ميں ہے کہ يہاں سے کسي دور ديس کو ہجرت کر جانے کي آرزو کر رہا ہے، چاہے وہ يوگنڈا ہي کيوں نہ ہو، ياال?ہي ! يہ کيسے موسم ہمارا مقدر ہو گئے ہيں?
پيپلز پارٹي قومي اسمبلي ميں123ارکان رکھتي ہے? صدر زرداري چاہتے تو ان ميں سے نسبتاً ايک بے داغ، نيک نام، باصلاحيت اور اہل آدمي کا انتخاب کر سکتے تھے ايسے کسي فرد کو تو نہ تين ميں ہونا چاہئے تھا نہ تيرہ ميں جس کي نااہلي اور بيزاري آشکارا ہو چکي ہو جس نے بار بار قوم کو فريب ديا ہو کہ دسمبر2009تک لوڈ شيڈنگ کا نام و نشان نہيں رہے گا جو بجلي کے موجودہ قيامت خيز بحران ميں ايک دشنام بن چکا ہے? جو کرائے کے بجلي گھروں ميں اربوں روپے کي کرپشن کے الزامات کي زد ميں ہو? جس کے بارے ميں سپريم کورٹ نيب کو حکم دے چکي ہو کہ اس کے خلاف سول اور فوجداري تحقيقات کا اہتمام کيا جائے? جس کا نام اي ? سي ? ايل پر ڈالنے کي تلقين کي جا چکي ہے? جس کے خلاف وفاقي کابينہ کا ايک وزير پٹيشن لے کر عدالت ميں کھڑا ہو? کيا پاکستان کي سب سے بڑي جماعت اور اسمبلي کي سب سے بڑي پارليماني پارٹي کے پاس کوئي ايک بھي ايسا نہ تھا جسے ديکھ کر عوام کے دلوں ميں کسي بہار آفريں انقلاب کي امنگيں بھلے نہ جاگتيں ليکن وہ يہ بھي تو محسوس نہ کرتے کہ ان کي تذليل و تحقير کي گئي ہے?ايک سو تيس ارکان ميں سے ايک ايسے شخص کا چناؤ، جس کي پيٹھ پر بے ہنري اور نااہلي کا پشتارا لدا ہے اور جس کے سر پر کرپشن کي متعفن کہانيوں کا ٹوکرا دھرا ہے? شايد ہي کسي پاکستاني کے لئے قابل فہم ہو? کسي قبر کے ٹرائل کے جواز پر عدليہ کے ايک حکم کو ٹالنے کے لئے اگر صدر زرداري کو يکے بعد ديگرے 122ارکان قربان کرنے پڑ جاتے تو آخري بچ جانے والے رکن کا نام راجہ پرويز اشرف ہونا چاہئے تھا اور جب122وزرائے اعظم کي قرباني کے بعد راجہ پرويز اشرف کي باري آتي تو صدر زرداري کہہ ديتے کہ مجھے اپنے خلاف خط لکھنے پر کوئي اعتراض نہيں? مجھے بي بي کي قبر کا ٹرائل بھي منظور ہے ليکن ميں ذوالفقار علي بھٹو اور بے نظير بھٹو کي مسند کو اتنا بے توقير نہيں بنا سکتا کہ پرويز اشرف کو اس پہ بٹھا دوں?
يہ انتخاب لوڈ شيڈنگ کے جہنم ميں خشک لکڑي کي طرح جلتے بلتے عوام کے منہ پر زناٹے کا طمانچہ ہے? اس طمانچے ميں ان اتحاديوں کے دست ہوس کي طاقت بھي شامل ہے جنہوں نے اپنے اپنے مفادات کے لئے نہ صرف پيپلز پارٹي کو عددي قوت فراہم کي بلکہ ہمہ نوع الزامات ميں لت پت ايک نا اہل شخص کے سر پر وزارت عظمي? کا تاج رکھ کر اٹھارہ کروڑ عوام کا تمسخر بھي اڑايا? اگلے چند دنوں ميں واضح ہو جائے گا کہ اس بازار حصص ميں کس کا کيا بھاؤ لگا? لوگ حيران ہيں کہ اگر پرويز اشرف اور قمرزمان کائرہ ہي ميدان ميں رہ گئے تھے تو لالہ موسي? کے اس مرد وفا کيش ہي کو کيوں نہ ترجيح دي گئي? کائرہ نے مشرف آمريت کا ڈٹ کر مقابلہ کيا اور سختياں برداشت کيں? پارٹي سے اسکي وابستگي شک و شبہ سے بالا رہي ?وہ ملکي سياست کے اسرار ورموز کا اچھا نباض بھي ہے? کمزور مقدمے کا بھي اچھي اور کارگر دليل سے دفاع کرنے کا ہنر جانتا ہے? اس کے دامن پر کرپشن کا کوئي داغ نہيں? اسے پيچھے دھکيل کر پرويز اشرف کو ترجيح دينا ايک ايسے ذہن کي عکاسي کر رہا ہے جو پاکستان کے وقار، عوام کے جذبہ و احساس اور موجودہ بحراني صورت حال کے تقاضوں سے مکمل طور پر بے بہرہ ہے? اس انتخاب سے عوام کو يہ منفي پيغام ديا گيا ہے کہ پي پي پي کے فيصلہ ساز اصلاح احوال کي کوئي تڑپ نہيں رکھتے، انہيں اٹھارہ کروڑ عوام کے مسائل سے کوئي دلچسپي نہيں اور اين? آر? او کے بطن سے پھوٹتے خطرات ان کي بالاترين ترجيح ہيں?
ميں نے گزشتہ کالم ميں بھي کہا تھا اور آج پھر دہرا رہا ہوں کہ گيلاني صاحب کي رخصتي کا فيصلہ تسليم کرلينا ہرگز اس امر کي دليل نہيں کہ پيپلز پارٹي نے اپني حکمت عملي بھي تبديل کر لي اور اب عدليہ سے چھيڑ چھاڑ نہيں کرے گي? دو سو گيارہ ارکان کو پرويز اشرف جيسے نابغہ روزگار کو وزارت عظمي? پر آمادہ کر لينے ے بعد پي پي پي کو نيا حوصلہ ملا ہے? وہ پارليمينٹ ميں اپني اس قوت ميں کچھ اور اضافہ کرتے ہوئے، عدليہ کو نکيل ڈالنے اور پارليماني بالادستي کے نام پر عدالتي فيصلوں کو مفلوج کرنے کي کوشش کرے گي? جسٹس افتخار محمد چوہدري کے گرد گھيرا تنگ کرنے کا ايک نيا ناٹک تيار جانئے? پرويز اشرف بھي سوئس حکام کو خط لکھنے سے انکاري ہوں گے اور عدالت کے پاس کوئي راستہ نہ ہو گا کہ وہ راجہ صاحب کے خلاف بھي توہين عدالت کي کارروائي کرے? ليکن اب کے معرکہ خاصا زوردار ہو گا ? لگ بھگ ساڑھے چار سال پورے کر لينے والي حکومت کا نامہ اعمال کسي کارخير سے خالي ہے? نئے انتخابات ميں عوام کا سامنا کرنا اس کے لئے ايک ڈراؤنا خواب ہے?اسے ايک فساد کي آرزو ہے? ايک ايسے فتنے کي خواہش جو سب کچھ لپيٹتے ہوئے انتخابات کو بہت دور دھکيل دے اس کے لئے يہ بھي لازم ہے کہ عوام کو جمہوريت سے بيزار کر ديا جائے ان کے اعصاب ميں ايسي چنگارياں بھر دي جائيں کہ وہ جمہوري تماشے پر چار حرف بھيجتے ہوئے کسي بھي لشکر کے گلے ميں ہار ڈالنے کے لئے بے کل ہو جائيں?
اگر جمہوريت کے خلاف واقعي کوئي سازش ہو رہي ہے تو راجہ پرويز اشرف کا انتخاب اس سازش کي اہم ترين کڑي ہے? پي پي پي خود کو عوامي جماعت کہلاتي ہے? کيا اسکي قيادت کو واقعي اندازہ نہ تھا کہ عوام کے دلوں پر دہکتے انگارے کي طرح دھرے ايک نام کو وزارت عظمي? کا اعزاز دے کر وہ خلق خدا کو کيا پيغام دينے جا رہي ہے؟
--
میرا نیا بلاگ - اپنی رائے کا اظہار کیجئے
http://shoaibtanoli.wordpress.com/
Regards
M Shoaib TaNoLi
Karachi Pakistan
Email@ shoaib.tanoli@gmail.com
Cell # +92-300-2591223
Facebook :https://www.facebook.com/mtanoli
SKYPE: shoaib.tanoli2
پاکستان زندہ باد ۔ پاکستان پائندہ باد
Long Live Pakistan
Heaven on Earth
Pakistan is one of the biggest blessings of Allah for any Pakistani. Whatever we have today it's all because of Pakistan, otherwise, we would have nothing. Please be sincere to Pakistan.
Pakistan Zindabad!
Pakistan Zindabad!
ہم پاکستان ایک وطن ایک قوم
Dear Readers: My mails are my personal choice. The purpose of these mails is to establish contact with you, make you aware of different cultures ,disseminate knowledge and information. If these (mails) sound you unpleasant, please intimate .
IF YOU ARE NOT INTERESTED IN MY MAIL
PLEASE REPLY THIS E_,MAIL WITH THE SUBJECT.. UNSUBSCRIBE
E Mail: shoaib.tanoli@gmail.com
Dear Readers: My mails are my personal choice. The purpose of these mails is to establish contact with you, make you aware of different cultures ,disseminate knowledge and information. If these (mails) sound you unpleasant, please intimate .
IF YOU ARE NOT INTERESTED IN MY MAIL
PLEASE REPLY THIS E_,MAIL WITH THE SUBJECT.. UNSUBSCRIBE
E Mail: shoaib.tanoli@gmail.com
--
پاکستان کسی بھی پاکستانی کے لئے اللہ کی سب سے بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے. آج ہم جو بھی ہے یہ سب اس وجہ پاکستان کی ہے ، دوسری صورت میں ، ہم کچھ بھی نہیں ہوتا. براہ مہربانی پاکستان کے لئے مخلص ہو.
* Group name:█▓▒░ M SHOAIB TANOLI░▒▓█
* Group home page: http://groups.google.com/group/MSHOAIBTANOLI
* Group email address MSHOAIBTANOLI@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com
*. * . * . * . * . * . * . * . * . * . *
*. * .*_/\_ *. * . * . * . * . * . * . * . * .*
.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨) ¸.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨)
(¸.•´ (¸.•` *
'...**,''',...LOVE PAKISTAN......
***********************************
Muhammad Shoaib Tanoli
Karachi Pakistan
Contact us: shoaib.tanoli@gmail.com
+923002591223
Group Moderator:
*Sweet Girl* Iram Saleem
iramslm@gmail.com
Face book:
https://www.facebook.com/TanoliGroups
No comments:
Post a Comment