Thursday, June 14, 2012

█▓▒░(°TaNoLi°)░▒▓█ دبئی سےمزدور طبقے کاحال

دبئی سےمزدور طبقے کاحال

متحدہ عرب امارت کے شہر دبئی سے جب کوئی پاکستانی مزدور ملک واپس آتا ہے تو سفید کپڑے پہن کر اور پرفیوم لگا کر لوگ جب ان سے ملنے جاتے ہیں تو سب ان کی ظاہری حلیے کو دیکھ کر یہی سمجھتے ہیں کہ خلیجی ممالک میں لوگ زیادہ پیسے کما رہے ہیں اور خوشحال بھی ہیں لیکن شاید انہیں حقیقت معلوم نہیں کہ وہاں مزدو شدید گرمی میں تھوڑے سے پیسوں کی خاطر جان جوکھوں میں ڈال کر اپنے بیوی بچوں کا پیٹ پال رہے ہیں۔

متحدہ عرب امارت میں کام کرنے والے اکثریتی پاکستانیوں کا تعلق مزدور طبقے سے ہے۔ یہ مزدور سخت گرمی میں دن کے وقت ورکشاپس، دوکانوں، زیر تعمیر عمارات اور ہوٹلوں میں کام کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ دن کے وقت وہاں اتنی سخت گرمی پڑتی ہے کہ باہر کام کرنے والے مزدوروں کے پسینے سے شرابور کپڑوں کو دیکھ کر یہ گمان ہوتا ہے کہ جیسے وہ ابھی ابھی کسی چشمے میں کپڑوں سمیت نہا کر نکلے ہوں۔ سخت محنت مزدوری کی وجہ سے ان محنت کشوں کے چہرے بھی پہچاننے کے قابل نہیں ہوتے۔

'اکثر لوگ دبئی آکر دھوکہ کھا جاتے ہیں، وہ یہ سمجھتے ہیں کہ یہاں بڑی آرام اور عیش کی زندگی ہوگی لیکن جب وہ یہاں پہنچتے ہیں تو تب جاکرانہیں حقیقت معلوم ہوتی ہے لیکن اس وقت تک وہ دھوکہ کھا چکے ہوتے ہیں کیونکہ انہیں اب ویزے کے پیسے بھی واپس کرنے ہوتے ہیں اور بیوی بچوں کے لیے کچھ کمانا بھی ہوتا ہے۔

'یہاں مزدوروں کی زندگی ہر لحاظ سے انتہائی کٹھن ہے۔ 'ان کو کام بھی زیادہ اور سخت کرنا پڑتا ہے لیکن پیسے اتنے نہیں ملتے جتنا ان سے کام لیا جاتا ہے، بس اسی امید پر زندگی گزار رہے ہیں کہ کسی اچھی جگہ نوکری لگ جائے ورنہ موجودہ نوکری سے تو کوئی امید نہیں رکھی جا سکتی۔' انہوں نے کہا کہ 'یہاں اپنوں کی بہت یاد آتی ہے۔

'پاکستان سے آنے والے اکثر مزدور باقاعدہ معاہدہ یا کسی ایگریمنٹ کے تحت نہیں آتے جسکی وجہ سے وہ اکثر اوقات دھوکہ بھی کھا جاتے ہیں۔ پاکستان میں مختلف کمپنیاں ان مزدوروں کو ہزار سے پندرہ سو درھم (پچیس سے پینتیس ہزار روپے) ماہوار تنخواہ پر بھرتی کرلیتے ہیں لیکن چونکہ کوئی باقاعدہ معاہدہ نہیں ہوتا اسی وجہ سے متحدہ عرب امارت پہنچ کر ان کو وہ تنخواہ نہیں ملتی جن کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے جبکہ کام بھی ان سے زیادہ لیا جاتا ہے۔

انڈیا سے جب کوئی مزدور خلیجی ممالک میں آتا ہے تو وہ ایک باقاعدہ لیبر کنٹریکٹ کے تحت آتا ہے جس کی وجہ سے ان کے ساتھ کوئی کمپنی دھوکہ نہیں کرسکتی لیکن پاکستانیوں کا کوئی کنٹریکٹ لیٹر نہیں ہوتا۔

امارت میں زیادہ تر پاکستانی مزدور کم اجرت پر کام کرتے ہیں جس سے ان کا گزارہ نہیں ہوتا اور ان میں کچھ لوگ جرائم کا بھی شکار ہو جاتے ہیں۔

حکومت پاکستان کو اس بات کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے اور یہاں کام کرنے والے بے چارے مزدوروں پر رحم کرنا چاہیے جو انتہائی مشکل حالات میں پردیس میں کام کر رہے ہیں۔

"

یہ مزدور جب سارا دن سخت گرمی میں تھک کر اپنے اپنے 'ڈیروں' پر آرام کے لیے پہنچتے ہیں تو وہاں بھی ان کو رہائش کی کوئی خاص سہولیات حاصل نہیں۔ متحدہ عرب امارت میں اکثریتی مزدور لیبر کمیپوں میں مقیم ہیں جہاں ان کو رات کے وقت ائر کنڈیشن کی سہولت تو میسر ہے لیکن دس سے پندرہ افراد ایک کمرے میں رہائش پزیر ہوتے ہیں۔ کئی مزدور ورکشاپس کے ساتھ بنے ہوئے چھوٹے چھوٹے کمروں میں مقیم ہیں جہاں انہیں مشترکہ بیت الخلا استعمال کرنا پڑتا ہے۔


--

میرا نیا بلاگ - اپنی رائے کا اظہار کیجئے



http://shoaibtanoli.wordpress.com/


Regards

 

M Shoaib TaNoLi
Karachi Pakistan

Email@ shoaib.tanoli@gmail.com
Cell # +92-300-2591223

Facebook :https://www.facebook.com/mtanoli

SKYPE:        shoaib.tanoli2


 پاکستان زندہ باد   ۔ پاکستان پائندہ باد
Long Live Pakistan


Heaven on Earth
Pakistan is one of the biggest blessings of Allah for any Pakistani. Whatever we have today it's all because of Pakistan, otherwise, we would have nothing. Please be sincere to Pakistan.
Pakistan Zindabad!

ہم پاکستان ایک وطن ایک قوم
Dear Readers: My mails are my personal choice. The purpose of these mails is to establish contact with you, make you aware of different cultures ,disseminate knowledge and information. If these (mails) sound you    unpleasant, please intimate .
IF YOU ARE NOT INTERESTED IN MY MAIL

PLEASE REPLY THIS E_,MAIL WITH THE SUBJECT.. UNSUBSCRIBE

E Mail: shoaib.tanoli@gmail.com

--
پاکستان کسی بھی پاکستانی کے لئے اللہ کی سب سے بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے. آج ہم جو بھی ہے یہ سب اس وجہ پاکستان کی ہے ، دوسری صورت میں ، ہم کچھ بھی نہیں ہوتا. براہ مہربانی پاکستان کے لئے مخلص ہو.
 
* Group name:█▓▒░ M SHOAIB TANOLI░▒▓█
* Group home page: http://groups.google.com/group/MSHOAIBTANOLI
* Group email address MSHOAIBTANOLI@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com
*. * . * . * . * . * . * . * . * . * . *
*. * .*_/\_ *. * . * . * . * . * . * . * . * .*
.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨) ¸.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨)
(¸.•´ (¸.•` *
'...**,''',...LOVE PAKISTAN......
***********************************
 
Muhammad Shoaib Tanoli
Karachi Pakistan
Contact us: shoaib.tanoli@gmail.com
+923002591223
 
Group Moderator:
*Sweet Girl* Iram Saleem
iramslm@gmail.com
 
Face book:
https://www.facebook.com/TanoliGroups

No comments:

Post a Comment